دنیا
ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

تہران، ایران نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے تباہ ہونے والی اپنی جوہری تنصیبات کو پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، جب کہ ثالث ملک عُمان نے تہران اور واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ منجمد سفارت کاری کو بحال کریں۔
ڈان نیوز میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، تاہم اصل نقصان کی مکمل تفصیل ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران کہا کہ ’ہم (تباہ شدہ تنصیبات) کو پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ دوبارہ تعمیر کریں گے‘۔
انہوں نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ ’عمارتوں کو تباہ کرنے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے‘، اور یہ بھی کہا کہ ایرانی سائنسدان اب بھی جوہری ٹیکنالوجی کا مکمل علم رکھتے ہیں۔
صدر مسعود پزشکیان نے مزید وضاحت نہیں کی، فروری میں حملوں سے قبل دیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران کی تنصیبات پر حملہ ہوا تو انہیں دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
جون میں اسرائیل نے ایران کے خلاف غیر معمولی فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا، جس سے 12 روزہ جنگ چھڑ گئی تھی، ان حملوں میں جوہری اور عسکری مقامات کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور کئی اعلیٰ سطح کے سائنسدان شہید ہوئے تھے۔
ایران نے اس کے جواب میں اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ کی تھی۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جولائی میں امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ ایران کو پہنچنے والا نقصان ’سنگین اور شدید‘ ہے۔
صدر مسعود پزشکیان کے بیانات اس وقت سامنے آئے جب عُمان، جو ایران اور امریکہ کے درمیان روایتی ثالث کا کردار ادا کرتا ہے، نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔
عمانی وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے بحرین میں آئی آئی ایس ایس منامہ ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ہم ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں‘۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اتوار کو کہا کہ تہران کو سفارتی عمل دوبارہ شروع کرنے سے متعلق ’پیغامات موصول ہوئے ہیں‘، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
عمان نے رواں سال امریکہ اور ایران کے درمیان 5 دور کے مذاکرات کی میزبانی کی تھی، چھٹے دور کے آغاز سے محض 3 دن قبل اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے۔
اس کے بعد ایران کو اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کا سامنا کرنا پڑا، جب برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے 2015 کے جوہری معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر ’اسنیپ بیک‘ میکانزم کو فعال کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سعودی عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
ریاض، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایران کے ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس دوران علاقائی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے جاری سفارتی کوششوں پر بات کی گئی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی پیش رفت، تنازع کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے تہران کے موقف سے آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے افغان ہم منصب امیر خان متقی نے بھی رابطہ کیا، وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
ویٹی کن سٹی، کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا کہنا ہے کہ جنگیں چھیڑنے اور زمین کے وسائل پر قبضہ کرنے والے دراصل انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چرنوبل ایٹمی حادثے کی 40ویں برسی کے موقع پر اپنے ہفتہ وار خطاب میں پوپ لیو نے خبردار کیا کہ ایٹمی توانائی کا استعمال انتہائی ذمہ داری اور دانشمندی کے ساتھ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چرنوبل کا سانحہ آج بھی انسانیت کے اجتماعی شعور پر ایک گہرا اثر رکھتا ہے اور یہ جدید طاقتور ٹیکنالوجی کے خطرات کی یاد دہانی ہے۔
پوپ لیو کا کہنا تھا کہ دنیا میں مختلف شکلوں میں چور موجود ہیں، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو جنگوں کو ہوا دیتے ہیں، وسائل کو لوٹتے ہیں یا برائی کو فروغ دیتے ہیں، اور اس طرح سب سے ایک پُرامن مستقبل چھین لیتے ہیں۔ پوپ نے امید ظاہر کی کہ عالمی سطح پر فیصلے کرتے وقت عقل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے گا تاکہ ایٹمی طاقت کو صرف امن اور انسانی بھلائی کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ چرنوبل کا سانحہ دنیا کا بدترین ایٹمی حادثہ تھا جس کے اثرات آج بھی محسوس ہوتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ترکیہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے مدد کی پیشکش کردی
انقرہ، ترکیے نے امریکہ ایران معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے مدد کی پیشکش کردی۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد ترکیے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائیوں میں حصہ لینے پر غور کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام مختلف ممالک کی تکنیکی ٹیمیں انجام دیں گی، ایسے میں ترکیے کو بارودی سرنگوں کی صفائی کی کارروائیوں میں حصہ لینے میں مسئلہ نہیں ہوگا۔ ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ترکیے ایسے اقدامات کو انسانی ہمدردی کی ذمہ داری کے طور پر مثبت نظر سے دیکھتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا7 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoکویت ایئرویز کا ڈھاکہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا1 week agoامریکہ اور اسرائیل کا خیال تھا دو تین روز میں ہمارا کام تمام کر دیں گے:ایران
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا خوش آئند ہے: آسٹریلوی وزیراعظم
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل تیار: مجتبیٰ خامنہ ای
دنیا1 week agoمثبت چیزیں ہونے والی ہیں، کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ




































































































