دنیا
جنوب مشرقی ترکیہ میں غیر قانونی منشیات کا بڑا ذخیرضبط
انقرہ ، ترک حکام نے جنوب مشرقی سرحدی صوبے دیار بکر میں جنڈرمری کی جانب سے کی گئی کارروائی میں 470 کلو گرام اسکنک اور 85 کلو گرام بھنگ ضبط کی ہے۔ اتوار کے روز وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یہ بات بتائی ۔
یرلکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ، جن میں سے 14 کی شناخت منشیات اسمگلروں کے طور پر ہوئی ہے ۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کارروائی کب انجام دی گئی۔۔
ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جنڈرمری فوجی ایک پہاڑی علاقے کے ایک بڑے احاطے میں اسنیفرکتوں کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں اور بڑی مقدار میں منشیات ضبط کر رہے ہیں ۔
ترکی ، جو یورپ جانے والی غیر قانونی منشیات کے لیے ایک اہم نقل و حمل کا راستہ ہے ، نے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ حکام نےکہا ہے کہ سرحد پر وسیع پیمانے پر جانچ اور ملک گیر سطح پر کارروائی کے نتیجے میں بڑی ضبطی اور گرفتاریوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
یو این آئی۔ ایم جے۔
دنیا
سوئٹزر لینڈ مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کیلئے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی
تہران، سوئٹزر لینڈ مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کیلئے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی آبنائے ہرمز کے معاملے پر بات چیت کے لیے عمان پہنچ گئے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اقدام کا مقصدکسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچناہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی بنیاد پر لبنان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی ضمانت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندی اٹھالی ہے جس کے بعد2 ماہ تک ایران امریکا سمیت دنیا بھر میں اپنی پیٹرولیم مصنوعات فروخت کر سکے گا۔
ایران نے پابندیاں اٹھنے اور کچھ ایرانی اثاثے بحال ہونے کی تصدیق کر دی۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ، کیوبا اور یوکرین پر ایرانی تیل خریداری پر پابندی تاحال برقرار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل
تہران، سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور اب دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی امور اور پابندیوں پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 4 ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایران پر پابندیوں کے خاتمے اور جوہری امور پر الگ ورکنگ گروپس کام کریں گے۔ ان کے علاوہ تعمیر نو، اقتصادی ترقی اور مانیٹرنگ کیلیے خصوصی ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔
اس حوالے سے ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے مابین ورکنگ گروپس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سربراہ ایران تکنیکی ٹیم کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ اعلیٰ سطح کمیٹی کی نگرانی میں ہوگا۔ اس اعلیٰ سطح کمیٹی میں ایران، امریکا، پاکستان اور قطر شامل ہوں گے۔
یو این آئی۔ع ا۔
دنیا
ٹرمپ کی دھمکیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، اس بار معاہدے کی پاسداری بہانہ بن گئی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر متنبہ کیا ہے اگر معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی تو ایسے اقدامات کروں گا جس کا تصور بھی محال ہوگا۔
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، دیکھتے ہیں معاملات کس ڈگر پر چلتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ایران جوہری معاملے پر شفافیت یقینی بنانے پر آمادہ ہو چکا ہے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق معائنوں کی اجازت دینے پر بھی رضامند ہے۔
انھوں نے کہا آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور خطے کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار اور لیڈر شپ سب ختم ہوچکی ہے، اگر ایران معاہدے پر قائم نہیں رہا تو وہی کروں گا جو مجھے کرنا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دہرایا کہ اُن کی بحریہ ختم ہو چکی ہے، اُن کی فضائیہ ختم ہو چکی ہے، اُن کے تمام رہنما مارے جا چکے ہیں، اُن کا پورا ملک تباہ حالی کا شکار ہے، اُن کی معیشت مفلوج ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا اور آپ کو نیویارک ٹائمز کو پتہ ہے جو جعلی خبریں پھیلاتا ہے، اس نے کہا ’’ارے، حالات تو تقریباً ویسے ہی ہیں جیسے 4 ماہ پہلے تھے!‘‘ نہیں چار ماہ پہلے ان کے پاس بحریہ تھی، 159 بحری جہاز تھے، جو اب نہیں ہیں، ان کی پوری بحریہ ختم ہو چکی ہے، ان کے 250 طیارے تباہ ہو چکے ہیں، ان کے تمام طیارے اور ریڈار کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا اگر ایران اپنے معاہدے پر عمل نہیں کرتا یا وہ مناسب رویہ نہیں اپناتے تو میں وہ سب کچھ کروں گا جو مجھے کرنا پڑے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے حوالے سے کہا کہ مستعفی برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر مسائل پر قابو نہیں پا سکے، اسٹارمر کو توانائی، امیگریشن بحران اور جرائم کی بڑھتی وارداتوں کا سامنا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ جنگ جیتنے کے بعد انھوں نے اسٹارمر کی مدد کی پیشکش قبول نہیں کی، ایران جنگ کے دوران اٹلی کا رویہ بھی انتہائی برا رہا، یورپ کے تحفظ کے لیے ہم نے کھربوں ڈالرز خرچ کیے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
جموں و کشمیر7 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا1 week agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
ہندوستان1 week agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا6 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا6 days agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
ہندوستان6 days ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
تجزیہ1 week agoسبز توانائی اور موسمیاتی بحران
دنیا7 days agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے
دنیا6 days agoچین کا مشرق وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور




































































































