تازہ ترین
انڈیگو پروازوں کا بحران شدید، سپریم کورٹ کا فوری سماعت سے انکار

نئی دہلی، سپریم کورٹ نے انڈیگو ایئرلائنز کی جانب سے بڑے پیمانے پر پروازیں منسوخ کرنے اور تاخیر کے باعث پورے ملک میں پیدا ہونے والے بحران پر پیر کے روز تشویش کا اظہار کیا، لیکن فوری عدالتی مداخلت کی درخواست پر فوری سماعت سے انکار کر دیا۔
چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باگچی کی بنچ نے اپنے تبصرے میں کہا کہ لاکھوں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں اور اس پریشانی کے باعث کئی افراد کو صحت سے متعلق مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
عدالت نے فوری سماعت سے اس لیے انکار کیا کہ مرکزی حکومت پہلے ہی اس بحران سے آگاہ ہے اور اس پر کارروائی کر رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ’’یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔
لاکھوں لوگ ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ صحت سے متعلق مسائل اور دیگر مشکلات ہو سکتی ہیں، لیکن مرکزی حکومت نے بروقت کارروائی کی ہے اور اس مسئلے کا نوٹس لیا ہے۔‘‘
اس سلسلے میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ایئرلائن میں عملی وسائل کی کمی، خاص طور پر پائلٹوں کے بحران اور نئے ’فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمٹیشن‘ قواعد کو نافذ کرنے میں مشکلات کی وجہ سے مسافروں کو اطلاع دیے بغیر بڑے پیمانے پر پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ’’مسافروں کو اطلاع نہیں دی جا رہی ہے اور مزید کہا کہ انڈیگو میں خالی آسامیوں اور اندرونی بدانتظامی نے بحران کو بڑھا دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ملک کی ایوی ایشن مارکیٹ میں تقریباً 60 فیصد حصہ رکھنے والی انڈیگو کمپنی پائلٹس کی کمی سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اگرچہ سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ نے ایئرلائن کو کچھ چھوٹ دی ہے، لیکن اہم ہوائی اڈوں پر پروازیں منسوخ ہونا جاری ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید برآں، ریفنڈ اور مسافروں کی معاونت سے متعلق ایک عرضی دہلی ہائی کورٹ میں بھی دائر کی گئی ہے۔ جسٹس ڈی کے اپادھیائے اور جسٹس تشار راؤ گڈیلا کی بنچ نے مرکزی حکومت کے جواب کو نوٹ کرتے ہوئے معاملے کی سماعت بدھ کے روز کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
یو این آئی ۔ م ع۔ایف اے
ہندوستان
سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
نئی دہلی، سپریم کورٹ آف انڈیا نے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ سے وابستہ افراد کی سرگرمیوں کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے یہ طنزیہ سوشل میڈیا تحریک ہندوستان کے چیف جسٹس سوریا کانت کے حالیہ ’’کاکروچ‘‘ تبصرے کے بعد سامنے آئی تھی
درخواست گزار کی جانب سے پیش ہوئے وکیل این کے گوسوامی نے پیر کے روز دلیل دی کہ ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ عدلیہ کی شبیہ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ چیف جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جوی مالیا باگچی اور جسٹس وی ایم پنچولی پر مشتمل بنچ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ’’اسے اتنی جذباتی انداز میں نہ لیں۔‘‘
ایک اور وکیل نے دلیل دی کہ درخواست گزار جعلی قانون کی ڈگریوں کے معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں، ساتھ ہی یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ عدالت میں ہونے والی گفتگو کا تجارتی استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ اس دلیل پر ردِعمل دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ ’’ایسی کوئی سنجیدہ ضرورت نہیں ہے، ہم دیکھیں گے۔‘‘
’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ اس ماہ کے آغاز میں ایک طنزیہ آن لائن تحریک کے طور پر سامنے آئی، جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر، خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان، مقبولیت حاصل کی۔ اس تحریک کی شروعات 15 مئی کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں ہونے والی سماعت سے ہوئی، جس میں چیف جسٹس سوریا کانت کی سربراہی والی بنچ نے بے روزگار نوجوان وکلا کے وکالت چھوڑ کر سوشل میڈیا اور آر ٹی آئی سرگرمیوں کی طرف رجحان پر تشویش ظاہر کی تھی۔
چیف جسٹس نے تبصرہ کیا تھاکہ ’’ایسے نوجوان کاکروچ کی طرح ہیں جنہیں اس پیشے میں روزگار نہیں مل رہا۔ کچھ سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور کچھ آر ٹی آئی کارکن بن گئے ہیں۔‘‘ بعد میں چیف جسٹس نے وضاحت کی کہ ان کا تبصرہ جعلی اہلیت اور جعلی ڈگریوں کے ذریعے پیشے میں داخل ہونے والے افراد کے لیے تھا، نہ کہ عمومی طور پر بے روزگار نوجوانوں کے لیے۔
یواین آئی۔ ظا
دنیا
مکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
بیروت، لبنانی صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ لبنان کی سرزمین سے اسرائیلی فوج کی مکمل واپسی کو یقینی بنانا ایک قومی ترجیح ہے۔
عون نے پیر کو لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے ذریعے جاری بیان میں کہا، “اسرائیلی فوج کی مکمل واپسی کا راستہ ایک ثابت قدم قومی مطالبہ ہے، جسے لبنان کی ریاست مذاکرات کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔”
عون نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات “کوئی سمجھوتہ یا سرِ تسلیم خم کرنے کا عمل نہیں ہوں گے”بلکہ یہ لبنان کی کوشش ہیں کہ وہ ملک کی فوجی اور سکیورٹی اداروں کے ذریعے اپنی سرزمین کے تحفظ کے اپنے خودمختار حق کا اظہار کرے۔ یہ بیانات اسی وقت سامنے آئے جب لبنان نے طاقت و آزادی کا دن منایا، جو 22 سال کے قبضے کے بعد سنہ2000 میں جنوبی لبنان سے اسرائیل کے انخلاء کی یاد دلاتا ہے۔
جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بیروت اور تل ابیب نے اپریل کے وسط سے امریکہ کی ثالثی میں براہِ راست تین دورِ مذاکرات کیے ہیں تاکہ ایک دیرپا امن بندوبست قائم کیا جا سکے۔ 17اپریل کو نافذ ہونے والی جنگ بندی، جو بعد ازاں جولائی کے اوائل تک بڑھا دی گئی تھی، کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری رہیں۔
لبنانی حکام کے مطابق، 2 مارچ سے جاری تنازعے کے دوران، جس میں اسرائیل اور حزب اللہ ملوث ہیں، لبنان میں اسرائیلی بمباری سے تین ہزار ایک سو سے زائد افراد ہلاک، نو ہزار پانچ سو سے زائد زخمی اور تقریباً 16 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت، دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور
تہران، 2 ایران نے کوئٹہ میں ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بین الاقوامی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ انہوٓں نے اپنے بیان میں کہاکہ کوئٹہ میں ہوئی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی ، جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں ایران اور روس کے سفارتخانوں نے بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ گھناؤنے عمل کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور حامی انسانیت دشمن ذہنیت رکھتے ہیں۔ روسی سفارتخانے نے کہا کہ امید ہے حملے کے منصوبہ سازوں کی شناخت کرکے انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ اتوار کو کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر ہوا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج سے قریبی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، دھماکے سے ٹرین کو اور قریب کھڑی 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا4 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان1 week agoفوجی سربراہ کا پاکستان کو واضح پیغام ، دہشت گردی کی حمایت کرے گا تو مٹا دیا جائے گا نقشہ سے
ہندوستان6 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان1 week agoہندوستان نے سندھ طاس معاہدے پر نام نہاد ثالثی عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا3 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا3 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان
دنیا3 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا4 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
ہندوستان4 days agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
































































































