دنیا
جے ڈی وینس کے ممکنہ دورۂ پاکستان سے متعلق امریکی میڈیا میں متضاد خبریں
واشنگٹن، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کے ممکنہ دورۂ پاکستان کے حوالے سے امریکی میڈیا میں متضاد رپورٹس سامنے آئی ہیں، جس سے صورت حال غیر واضح ہو گئی ہے۔
ابتدائی طور پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے نائب صدر کی روانگی سے متعلق اطلاعات جاری کی گئیں، جنھیں بعض امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جے ڈی وینس اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے یہ بیان سامنے آیا کہ نائب صدر اسلام آباد نہیں جا رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے مزید ابہام اس وقت پیدا ہوا جب یہ کہا گیا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے نائب ایک ہی وقت میں ایک ہی مقام پر موجود نہیں ہوسکتے۔
اطلاعات کے مطابق اگر صدر ٹرمپ خود اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ایسی صورت میں جے ڈی وینس کا دورہ منسوخ ہو سکتا ہے۔
دریں اثنا، فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی شخصیات اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اسلام آباد میں ایرانی حکام کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری جہاز پر قبضہ کر لیا، ایرانی فوج کا جواب دینے کا اعلان وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی وفد اسلام آباد پہنچنے والا ہے اور اس میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہو سکتے ہیں، جب کہ نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وینس ممکنہ طور پر خود سفر نہ کریں بلکہ پسِ منظر میں کردار ادا کریں۔
تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ جے ڈی وینس پاکستان جا کر ایران سے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں اس سے پہلے ہونے والے مذاکرات (11–12 اپریل) کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہوئے تھے، ایران نے نئی بات چیت میں شرکت سے ہچکچاہٹ ظاہر کی ہے اور امریکہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات بھی لگائے ہیں۔ جب کہ موجودہ جنگ بندی جلد ختم ہونے والی ہے، جس کی وجہ سے یہ دورہ انتہائی اہم ہو گیا ہے۔ جے ڈی وینس کے دورے پر ابھی بھی مکمل یکسوئی نہیں، تاہم امریکہ ہر صورت اسلام آباد میں مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے، اور پاکستان اس وقت امریکا-ایران سفارتکاری کا مرکزی مقام بن چکا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
یورپ کے بیشتر علاقے سخت گرمی کی لپیٹ میں، فرانس میں 18 افراد ہلاک
بروسیلز، یورپ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی زد میں ہیں، فرانس میں سخت گرمی کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ نہاتے ہوئے 13 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی فرانس کے شہر پواتیے میں گرمی کا 78 سالہ ریکاڈ ٹوٹ گیا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مغربی فرانس کے علاقے بوردو میں درجہ حرارت 41.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس نےگزشتہ سال اگست میں قائم ہونے والا ریکارڈ توڑ دیا۔
فرانس میں شدید گرمی کے باعث کئی اسکول بندکر دیےگئے یا ان کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی، متعدد ٹرین سروسز بھی بند کردی گئیں۔ فرانس کے جنوب مشرقی شہر کارپانترا میں سخت گرمی میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں دو بچے بے ہوش گئے، بچوں کی عمریں 2 اور 4 سال تھیں، امدادی کارکنوں نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ حکام کا کہنا ہےکہ بچوں کی موت کی اصل وجہ کا تعین ابھی ہونا باقی ہے، تاہم شدید گرمی کو سب سے بڑا سبب سمجھا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ فرانس کے مختلف علاقوں میں تین بزرگ افراد بھی گرمی کی شدت سے جان کی بازی ہار گئے، جب کہ سوئمنگ پول اور دیگر پانی والی جگہوں پر نہاتے ہوئے 13 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے۔ حکام نے لوگوں کو ہدایت دی ہےکہ صرف نگرانی والے مقامات پر ہی تیراکی کریں۔ دوسری جانب برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ اس ہفتے جون کے مہینے کے درجۂ حرارت کے ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتے ہیں۔انگلینڈ اور ویلز میں شدید گرمی کی ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے اور درجہ حرارت 38 درجےکو چھونےکا خدشہ ہے۔
ریڈ وارننگ کا مطلب ہے کہ یہ گرمی جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔ بجلی، روڈ اور ریلوے نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ اسپین، اٹلی اور بیلجیئم میں بھی شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سوئٹزر لینڈ مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کیلئے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی
تہران، سوئٹزر لینڈ مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کیلئے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی آبنائے ہرمز کے معاملے پر بات چیت کے لیے عمان پہنچ گئے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اقدام کا مقصدکسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچناہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی بنیاد پر لبنان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی ضمانت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندی اٹھالی ہے جس کے بعد2 ماہ تک ایران امریکا سمیت دنیا بھر میں اپنی پیٹرولیم مصنوعات فروخت کر سکے گا۔
ایران نے پابندیاں اٹھنے اور کچھ ایرانی اثاثے بحال ہونے کی تصدیق کر دی۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ، کیوبا اور یوکرین پر ایرانی تیل خریداری پر پابندی تاحال برقرار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل
تہران، سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور اب دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی امور اور پابندیوں پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 4 ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایران پر پابندیوں کے خاتمے اور جوہری امور پر الگ ورکنگ گروپس کام کریں گے۔ ان کے علاوہ تعمیر نو، اقتصادی ترقی اور مانیٹرنگ کیلیے خصوصی ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔
اس حوالے سے ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے مابین ورکنگ گروپس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سربراہ ایران تکنیکی ٹیم کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ اعلیٰ سطح کمیٹی کی نگرانی میں ہوگا۔ اس اعلیٰ سطح کمیٹی میں ایران، امریکا، پاکستان اور قطر شامل ہوں گے۔
یو این آئی۔ع ا۔
ہندوستان5 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا1 week agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جموں و کشمیر7 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا1 week agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان1 week agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا6 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
ہندوستان6 days ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
تجزیہ1 week agoسبز توانائی اور موسمیاتی بحران
دنیا6 days agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے
دنیا6 days agoچین کا مشرق وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور






































































































