دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں فیس نہ لینے کی یقین دہانی کرائی، مذاکرات میں بڑی رعایتیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات میں بڑی رعایتیں دے رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے افہام و تفہیم پر عمل درآمد کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔
خبر:
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ مذاکرات میں واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہے اور ایران ان تمام امور پر آمادگی ظاہر کر رہا ہے جن پر واشنگٹن زور دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہر اس بات پر اتفاق کر رہا ہے جو امریکہ چاہتا ہے اور انہیں ایسا ہی کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق گزشتہ ہفتے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے حوالے سے جاری مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کے منجمد اثاثوں میں سے جاری کی جانے والی رقم کسی نئی مالی امداد کے مترادف نہیں ہوگی بلکہ واشنگٹن کی نگرانی میں موجود ایرانی فنڈز کا ایک حصہ صرف امریکی زرعی اجناس، ادویات اور دیگر امریکی مصنوعات کی خریداری کے لیے جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کوئی فیس یا اضافی اخراجات عائد نہیں کیے جائیں گے، تاہم اگر ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو مذاکرات فوری طور پر روک دیے جائیں گے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی کو امریکی مصنوعات کی خریداری سے مشروط نہیں کیا گیا۔
اسی طرح ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے بھی صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کی کہ جاری کیے جانے والے فنڈز صرف امریکی اشیا کی خریداری پر خرچ ہوں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان جوہری معائنوں، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے کردار اور 60 روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے مستقبل سمیت متعدد معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 18 جون کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، جس میں جوہری پروگرام، بعض امریکی پابندیوں میں نرمی اور ایران کے منجمد اثاثوں کے ایک حصے کی بحالی سمیت متعدد امور شامل ہیں، جبکہ دونوں ممالک کی تکنیکی ٹیمیں رواں ماہ کے آخر میں سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کے اگلے دور کی تیاری کر رہی ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
آبنائے ہرمز میں مال بردار جہاز پر حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئیں
ویانا، آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار جہاز پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کے بحری ادارے نے پھنسے ہوئے جہازوں کے انخلا کا منصوبہ عارضی طور پر روک دیا ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئی ہیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور فی بیرل قیمت 74.89 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو جنگ سے پہلے کی سطح سے تقریباً 3 فیصد زیادہ ہے۔
واقعے کے بعد ایشیائی حصص بازار بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں، جاپان اور جنوبی کوریا کی بڑی منڈیوں میں 3 فیصد سے زائد جبکہ ہانگ کانگ اور تائیوان کی منڈیوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل ہوتی ہے اس لیے تازہ حملے نے خطے میں بحری نقل و حمل اور توانائی کی فراہمی سے متعلق خدشات ایک بار پھر بڑھا دیے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا اربوں ڈالر کمانے کا منصوبہ
تہران، ایران نے اربوں ڈالر کمانے کا منصوبہ بنا لیا اور آبنائے ہرمز پر فیس عائد کر کے سالانہ 40 ارب ڈالر آمدنی کا ہدف مقرر کر دیا غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستے کے لیے سیکورٹی، حفاظت اور ماحولیاتی خدمات کے عوض فیس وصول کر کے اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ایران کے اس منصوبے کا مقصد آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل کے تحفظ اور دیگر خدمات کے بدلے مالی وسائل حاصل کرنا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت ایران اور اس میں شامل ریاستوں کو سالانہ تقریباً 40 ارب ڈالرز کی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔ تاہم منصوبے پر عمل درآمد اور اس کی بین الاقوامی قانونی حیثیت کے حوالے سے ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیویارک میں یومِ عاشور کی مجلس، میئر ظہران ممدانی کی شرکت
نیویارک، نیویارک کے الخوئی سینٹر کوئنز میں یومِ عاشور کی مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے شرکت کی میئر زہران ممدانی آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک مجلس میں موجود رہے اور عقیدت و احترام کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 10 محرم ہمیں امام حسینؓ کے عزم کی یاد دلاتا ہے، جب کہ انصاف ایسی چیز ہے جس کے لیے لڑنا چاہیے میئر زہران ممدانی نے عاشورہ کی مجلسِ عزا میں اپنی شرکت کی تصویر بھی شیئر کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
تازہ ترین4 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان2 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
کھیل1 week agoڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کینیڈا نے قطر کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت درج کی
دنیا4 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
ہندوستان1 week ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“
دنیا1 week agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoکشتواڑ میں دہشت گردوں کے معاون نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی
دنیا4 days agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
دنیا1 week agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی







































































































