تازہ ترین
ایران نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امریکی امداد کی پیشکش مسترد کردی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے امریکی رہنماؤں کو بہروپیا اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے امریکا کی جانب سے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی گئی امداد کی پیشکش مسترد کردی۔
ایران مشرق وسطیٰ میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک وائرس سے ایک ہزار 685افراد ہلاک اور 21ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران عالمی پابندیاں عائد ہیں اور ایران کی جانب سے مستقل یہ موقف اختیار کیا جاتا رہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے سبب ان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت متاثر ہوئی۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات 2018 میں اس وقت دوبارہ کشیدہ ہو گئے تھے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے چھ ملوکں کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدے کو ختم کرتے ہوئے مزید سخت پابندیاں عائد کردی تھیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اتوار کو ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکا کی جانب سے ہمیں متعدد بار مدد کی پیشکش کی گئی، یہ عجیب بات ہے کیونکہ آپ کو خود امریکا میں قلت کا سامنا ہے جبکہ آپ پر اس وائرس کو پھیلانے کا بھی الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے پاکستان میں 4 اموات، مجموعی طور پر 757 متاثرین
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ درست ہے یا نہیں لیکن جب بھی اس طرح کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں تو کوئی عقلمند انسانی آپ پر بھروسہ کرتے ہوئے کس طرح مدد کی پیشکش قبول کر سکتا ہے؟ ہو سکتا ہے کہ آپ ایران کو ایسی ادویہ دیں جس سے وائرس مزید پھیل جائے یا یہ مستقل بنیادوں پر ایران کے عوام کو متاثر کرے۔
خامنائی نے کہا کہ امریکا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے، یہ امریکا کا سب سے بُرا اور گنہگار دشمن ہے، اس کے رہنما دہشت گرد، جھوٹے اور بہروپیے ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر نے کورونا وائرس کے سبب نئے ایرانی سال ’نوروز‘ کے موقع پر کیے جانے والے سالانہ خطاب کو منسوخ کردیا تھا تاہم انہوں نے وائرس کے خلاف اس جنگ میں فتح کا عزم ظاہر کیا۔
خامنائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے عوام میں کورونا وائرس سمیت ہر طرح کے چیلنج اور بحران سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔
یاد رہے کہ ایران کو نوروز کے موقع پر عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کا چیلنج درپیش ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے اپیل کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ اب بھی شہروں میں سفر کر رہے ہیں۔
ایران کے محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ اگر ایران کے عوام نے سماجی دوری اور احتیاط اختیار نہ کی تو کورونا وائرس سے 35لاکھ افراد ہلاک ہونے کا خطرہ ہے۔
ہندوستان
کھرگے نے شمال مشرق میں تباہ کن سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پر دکھ کا اظہار کیا
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ اور سکم میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت پر سیلاب جیسی قدرتی آفت سے لوگوں کے تحفظ کے لیے اپنے وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ حکومت کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے پی ایم کیئرز فنڈ کا استعمال کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس آفت میں کئی لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور ہزاروں خاندان بے گھر ہو کر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کی پارٹی اس المیہ سے متاثرہ ہر شخص کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
مسٹر کھرگے نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ شمال مشرقی ریاستوں کو سیلاب سے پاک بنانے کے سلسلے میں این ڈی اے کی ‘ڈبل انجن’ حکومتوں کی جانب سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیلاب ہر سال کا مسئلہ بن گیا ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لیے مناسب تیاری اور طویل مدتی اقدامات نہیں کیے گئے۔
انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پی ایم کیئرز فنڈ کا فوری استعمال کر کے متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ، جامع بازآبادکاری اور مسلسل ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس آفت کو محض ایک عام امدادی مہم کے طور پر نہیں لے سکتی۔ کانگریس صدر نے امدادی اور بچاؤ کام میں مصروف مسلح افواج، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانی بحران کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اضافی اہلکاروں، وسائل اور مالی امداد کا فوری انتظام کیا جانا چاہیے تاکہ بچاؤ مہم تیز ہو، تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو ہو سکے اور کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں سے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بچاؤ کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
یو این آئی ایف اے
دنیا
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے
یروشلم، امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں نیا اور مستقل سفارت خانہ تعمیر کرنے کے لیے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دیے بدھ کے روز ہونے والی ایک تقریب کے دوران اسرائیل کے وزیرِ خارجہ گیڈئین سار اور اسرائیل میں امریکہ کے سفیر مائیک ہکابی نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل امریکی سفارت خانے کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کے معاہدے کو حاضرین کے سامنے پیش کیا اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے اسرائیلی وزارتِ خارجہ میں منعقدہ دستخطی تقریب کے دوران کہا کہ امریکہ یروشلم کو یہودی عوام کا ازلی، مقامی اور ہمیشہ کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ یروشلم کی سرزمین پر اپنا پرچم نصب کرے گا اور یہاں ایک نیا، مستقل سفارتی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جو اسرائیل میں امریکی سفارتی سرگرمیوں کا مرکزی مرکز ہوگا۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان “ناقابلِ شکست اتحاد” کی عکاسی کرتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق امریکی سفارت خانہ جنوبی مقبوضہ بیت المقدس میں واقع ایلنبی کمپاؤنڈ میں تعمیر کیا جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی حقوق کی تنظیم عدالہ نے سفارت خانے کی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام “ایک گہری تاریخی ناانصافی کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے”۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سب سے زیادہ متنازع شہروں میں سے ایک ہے، جہاں فلسطینی مشرقی یروشلم کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔ اپنے پہلے دورِ صدارت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر 2017 میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکہ کے سفارتی مشن کو تل ابیب سے منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
نیویارک، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ دی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے عالمی ادارے اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اسلامی انقلاب کے رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی دھمکی کوئی معمولی یا زبانی کلامی بات نہیں بلکہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔
بدھ کے روز اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں ایرانی سفیر نے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اراکین کی توجہ اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاٹز کے اس حالیہ عوامی بیان کی طرف مبذول کروائی، جس میں انہوں نے اعلانیہ کہا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو “موت کے لیے نشان زد” کر دیا گیا ہے۔ ایرانی سفیر نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ دھمکی کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں بلکہ یہ ایران کے اعلیٰ ریاستی حکام کو نشانہ بنانے کی ریاستی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کی ایک دانستہ اور منظم پالیسی کا حصہ ہے، جسے اسرائیلی حکومت ایران کے خلاف اپنی غیر قانونی جارحیت کے تناظر میں آگے بڑھا رہی ہے۔
دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے چند اہم نکات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سب سے پہلے فلسطینی، لبنانی اور شامی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور امریکی فوجی مداخلت جیسے بنیادی اسباب کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اور اسرائیل نے 8 اپریل کی جامع جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزی کی ہے۔
ایران کسی بھی جارحیت کی صورت میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے اور اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل پرعزم ہے۔
انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں اور فوجی دباؤ کی پالیسی ماضی میں بھی ناکام رہی ہے، اگر واشنگٹن سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے دھمکیوں کی زبان بند کر کے باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کرنی ہو گی کیونکہ ایران دباؤ میں آکر کبھی مذاکرات نہیں کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا7 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا7 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع





































































































