تازہ ترین
لوگ وباسے بچنے کے لئے قُرآن اور احادیث پر عمل کریں:ہمدانی

جموں کشمیر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میر واعظ کشمیر مولانا مولای ریاض احمد ہمدنی سرپرست تاریخی خانقاہ معلہ ادارہ اوقاف اسلامیہ کے سربراہ نے مسلانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ عالم گیر وبا ئی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنے دینی اسلام کی خصوساً ْقرآن اور احادیث مبارک پر عمل کریں۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) جموں کشمیر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میر واعظ کشمیر مولانا مولای ریاض احمد ہمدنی سرپرست تاریخی خانقاہ معلہ ادارہ اوقاف اسلامیہ کے سربراہ نے مسلانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ عالم گیر وبا ئی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنے دینی اسلام کی خصوساً ْقرآن اور احادیث مبارک پر عمل کریں جو ہمیں ان موقعوں پر وبائی طوفان ناگہانہ اور سماوی آفات جنگی محرکات پر جناب نبی ْﷺ کے لئے عطا کئے ہیں۔اور ہمیں ہر وقت خوف خدا اور توبہ استغفار میں رکھ باگاہ الاہی میں سربجود انکساری کے ساتھ اللہ کے دربار میں رجوع کیا جائے۔انہوں نے عوام سے گھروں میں بیٹھنے اور انتطامیہ کو پنا تعاون پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
دنیا
آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے اختیار میں ہے، سینٹکام کے نہیں: ایرانی نائب وزیر خارجہ
تہران، ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بحرین میں امریکہ کی زیر قیادت علاقائی سکیورٹی اجلاس پر شدید تنقید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے اختیار میں ہے، سینٹکام کے نہیں، بحرین میں ہونے والا فوجی اجلاس خلیج فارس میں قانونی نظام یا سکیورٹی قائم نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام، امریکی فوج کے زیرسایہ رہنے سے نہیں آئے گا، یہ علاقائی ممالک کی خودمختاری، نئی جغرافیائی حقیقتوں کو تسلیم کرنے اور خطے سے امریکی فوجی انخلا، اس کی مداخلت ختم کرنے سے ہی ممکن ہوگا۔
دوسری جانب امریکی سینٹکام کے مطابق بحرین میں امریکا کی زیرقیادت 12 ممالک کے فوجی سربراہان کا علاقائی اجلاس ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
موہن یادو پر لگے گھوٹالوں کے الزامات پر بی جے پی کی خاموشی تشویشناک: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو پر لگے زمین گھوٹالے کے الزامات کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خاموش ہے اور اس معاملے کے سامنے آنے کے کئی دن بعد بھی پارٹی کی اعلیٰ قیادت اس پر کوئی ردعمل نہیں دے رہی ہےکانگریس لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق ایم ایل اے پروین پاٹھک نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعلیٰ موہن یادو پر زمین گھوٹالے کے سنگین الزامات لگے ہیں، لیکن 10 دن گزر جانے کے بعد بھی بی جے پی قیادت نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس مدھیہ پردیش کو کبھی خوشحال اور قابل فخر ریاست سمجھا جاتا تھا، اسے بی جے پی کے دو دہائیوں کے دور حکومت میں بدعنوانی اور گھوٹالوں نے داغدار کر دیا ہے۔ مسٹر پاٹھک نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش نہ صرف راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی ورکشاپ ہے بلکہ بدعنوانی کی بھی ورکشاپ بن گیا ہے۔ انہوں نے ویاپم گھوٹالے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا خمیازہ ریاست کے نوجوانوں نے بھگتا اور ایک پوری نسل اس سے متاثر ہوئی۔
کانگریس لیڈر نے رام مندر کے چندے میں چوری کے معاملے پر بھی بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ جو لوگ رام راجیہ کی بات کرتے تھے، وہ اب چندے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کے ساتھ کیئے گئے اپنے وعدوں پر پوری نہیں اتری ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی ہر کامیابی کا سہرا خود لیتے ہیں، لیکن ایسے معاملات میں خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی مسلسل نوجوانوں، روزگار اور بدعنوانی جیسے مسائل اٹھاتے رہے ہیں اور وقت بہ وقت ان کے اٹھائے گئے مسائل کی تصدیق بھی ہوتی رہی ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
کھرگے نے شمال مشرق میں تباہ کن سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پر دکھ کا اظہار کیا
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ اور سکم میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت پر سیلاب جیسی قدرتی آفت سے لوگوں کے تحفظ کے لیے اپنے وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ حکومت کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے پی ایم کیئرز فنڈ کا استعمال کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس آفت میں کئی لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور ہزاروں خاندان بے گھر ہو کر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کی پارٹی اس المیہ سے متاثرہ ہر شخص کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
مسٹر کھرگے نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ شمال مشرقی ریاستوں کو سیلاب سے پاک بنانے کے سلسلے میں این ڈی اے کی ‘ڈبل انجن’ حکومتوں کی جانب سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیلاب ہر سال کا مسئلہ بن گیا ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لیے مناسب تیاری اور طویل مدتی اقدامات نہیں کیے گئے۔
انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پی ایم کیئرز فنڈ کا فوری استعمال کر کے متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ، جامع بازآبادکاری اور مسلسل ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس آفت کو محض ایک عام امدادی مہم کے طور پر نہیں لے سکتی۔ کانگریس صدر نے امدادی اور بچاؤ کام میں مصروف مسلح افواج، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانی بحران کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اضافی اہلکاروں، وسائل اور مالی امداد کا فوری انتظام کیا جانا چاہیے تاکہ بچاؤ مہم تیز ہو، تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو ہو سکے اور کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں سے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بچاؤ کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا7 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف






































































































