تازہ ترین
اوڑی میں دلدوز حادثہ

سرحدی تحصیل اوڑی میں بجلی کرنٹ لگنے سے ایک 27سالہ نوجوان جاں بحق ہوا۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کسی درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سرحدی تحصیل اوڑی میں جمعرات کے روز ایک دلدوز حادثے میں ایک 27سالہ نوجوان سجاد احمد ولد عبد الرشید شیخ ساکن نامبلا بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے اس دوران نوجوان کی ہلاکت سے علاقے میں ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نمائندے نے بتایاسجاد اپنے گھر میں ترسیلی لائن کی مرمت کر رہا تھا جس دوران یہاں اچانک بجلی آئی اور مزکورہ نوجوان بری طرح سے جھلس گیا۔انہوں نے بتایا اگر چہ نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔
دنیا
لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مرنے والوں کی تعداد 4,278 تک پہنچ گئی
بیروت، لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کے قصبوں عیتا الجبل اور بیت یاحون میں متعدد گھروں کو نذرِ آتش کر دیا۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2 مارچ سے 30 جون 2026 تک اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 278 ہو گئی ہے، جبکہ 12 ہزار 196 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں اس وقت تیز کیں جب حزب اللہ نے 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے ردعمل میں اسرائیلی علاقوں پر راکٹ فائر کیے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جنگ مزید شدت اختیار کر گئی۔
اسرائیلی فوج نے اسرائیل-لبنان سرحد کے ساتھ لبنانی حدود کے اندر تقریباً 10 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ایک بفر زون قائم کر رکھا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ شمالی اسرائیل کی آبادی کو حزب اللہ کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے متعدد دیہاتوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مقامی آبادی کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا، جبکہ چھاپوں کے دوران متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ حزب اللہ کے زیرِ استعمال سرنگوں اور دیگر عسکری ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مارچ 2026 سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث لبنان میں دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ حزب اللہ کے حملوں میں اب تک کم از کم 32 اسرائیلی فوجی اور چار شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر ہلاکتیں جنوبی لبنان میں ہوئیں۔
امریکہ کی ثالثی میں 19 جون کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود دونوں جانب سے پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔
حزب اللہ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری مذاکرات پر بارہا اعتراض کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ ان مذاکرات کا فریق نہیں ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
واشنگٹن، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کے ایک پروگرام میں امریکی سپریم کورٹ کے پیدائشی شہریت (برتھرائٹ سٹیزن شپ) کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے “بہت بڑی غلطی” قرار دیا۔
انہوں نے اس فیصلے کو “انتہائی مایوس کن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس معاملے میں اپنے تمام قانونی متبادل پر کام جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس امریکی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کوششوں کے لیے ایک بڑا قانونی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی سپریم کورٹ نے منگل کو صدر ٹرمپ کے اس صدارتی حکم کو مسترد کر دیا، جس کا مقصد پیدائشی شہریت کے حق کو محدود کرنا تھا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ اقتدار کے پہلے ہی دن اس سلسلے میں ایک اہم حکم نامہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر یا عارضی طور پر مقیم والدین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار طور پر امریکی شہریت حاصل نہیں ہوگی۔
ٹرمپ کے اس حکم نامے پر ابتدا میں نچلی عدالتوں نے روک لگا دی تھی، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ غیر قانونی طور پر مقیم یا عارضی ویزے پر موجود افراد کے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار امریکی شہریت دینے کا نظام ختم کیا جائے۔
تاہم سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پیدائشی شہریت کے حق کو برقرار رکھتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد کر دی۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو کی بڑی کارروائی، دو ریونیو ملازمین رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
جموں، جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے منگل کے روز رشوت ستانی کے ایک معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ریونیو حکام (محکمہ مال کے ملازمین) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اے سی بی کی خصوصی ٹیم نے پٹوار حلقہ ‘گولے’ کے پٹواری ششی کمار اور ان کے اسسٹنٹ (معاون) ہرکیرت سنگھ کو 70,000 روپے کی رشوت مانگنے اور وصول کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
اے سی بی کو ایک شہری کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مذکورہ پٹواری اور ان کے معاون نے دو ریونیو ریکارڈز (زمین کے کاغذات) کی کاپیاں جاری کرنے کے عوض غیر قانونی طور پر 70,000 روپے رشوت کا مطالبہ کیا ہے۔ شکایت کنندہ رشوت نہیں دینا چاہتا تھا، اس لیے اس نے اے سی بی سے رابطہ کر کے کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی مانگ کی۔ترجمان کے مطابق، شکایت ملنے پر اے سی بی نے معاملے کی خفیہ تحقیقات کروائیں، جس میں رشوت مانگے جانے کی تصدیق ہو گئی۔
معاملہ سچ ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن بیورو کے تھانہ سینٹرل (جموں) میں ’پریوینشن آف کرپشن ایکٹ، 1988‘ کی دفعہ 7 اور ’بھارتیہ نیائے سنہیتا ‘ کی دفعہ 61(2) کے تحت باقاعدہ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔گرفتاری کے فوری بعد، ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں دونوں ملزمان کے گھروں کی تفصیلی تلاشی بھی لی گئی۔ اے سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات سرگرمی سے جاری ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
ہندوستان7 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر7 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
ہندوستان7 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
ہندوستان2 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا6 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا6 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف






































































































