تازہ ترین
سرینگر،ہندوارہ میں 30افراد کے خلاف کیس درج،6گاڑیاں ضبط

سرینگر پولیس نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے03 لوگوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس انداج کیا۔سرینگرپولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ رنگریٹ علاقے میں تین افراد سرکاری احکامات کی خلاف وازی کے مرتکب پائے گئے۔پولیس نے ااس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رنگریٹ میں کیس ایف ائی ار نمبر 63/2020 اور 64/2020کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے گرفتارکیا۔ سرینگر پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش کی جاتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ لوگ کورونا وائرس سے بچ جائے۔ لوگ پولیس کی تعاون کریں تاکہ اس مہلک وائرس سے بچاجائے۔
پولیس لوگوں کے خاطر ایسے اقدامات اُٹھارہی ہے۔ہندواڑہ پولیس نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے27 افراد کو گرفتارکرکے چھ گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا۔ پولیس نے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس انداج کیا۔ہندواڑہ پولیس نے پولیس اسٹیشن قلم آباد میں گیارہ افرادوں اور ایک گاڑی والے کے خلاف ایف ائی ار نمبر24/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیاجنہوں نے سرکاری احکامات کی خلاف وازی کے مرتکب پائے گئے۔پولیس اسٹیشن ویلگام میں پانچ افرادوں ک کے خلاف ایف ائی ار نمبر27/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیاجنہوں نے سرکاری احکامات کی خلاف وازی کے مرطب پائے گئے۔
اسی طرح سے پولیس اسٹیشن کرالہ کھڈ میں گیارہ افرادوں اور پانچ گاڑیوں کے خلاف ایف ائی ار نمبر33/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیاجنہوں نے سرکاری احکامات کی خلاف وازی کے مرطب پائے گئے۔ پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش کی جاتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ لوگ کورونا وائرس سے بچ جائے۔ لوگ پولیس کی تعاون کریں تاکہ اس مہلک وائرس سے بچاجائے۔ پولیس لوگوں کے خاطر ایسے اقدامات اُٹھارہی ہے۔
اس دوران ضرورت مند لوگوں تک غذائی اجناس کو پہنچنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے سرینگر میں کھانے اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں۔ سرینگر پولیس نے نوہٹہ اور کوٹھی باغ علاقوں میں ضرورت مند لوگوں کو خاص کر غیر ریاستی باشندوں میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کئے۔
اس کے علاوہ پولیس نے کورنا وائرس سے محفوض رہنے کے لئے ان علاقوں میں کوروناوائرس کے بارے میں بھی آگاہی کی۔اسی طرح سے کپواڑہ میں بھی کپواڑہ پولیس کے ہمراہ این جی او گونج نے خرہامہ علاقے میں ضرورت مند لوگوں کو کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کئے۔پولیس وادی کے عوام الناس سے درخواست کرتی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکام سے جو آڈر اختیار کئے اس پر عمل در آمد برقرار رکھیں۔ جموں و کشمیر پولیس لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
دنیا
’ایران میں ہمارے کچھ اچھے تعلقات ہیں اس لیے کامیاب مذاکرات ہونےجا رہے‘
واشنگٹن، امریکی نائب صدر جےڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ اب ہم براہ راست ایرانی حکام سے بات کر رہے ہیں ایران میں ہمارے کچھ اچھے تعلقات ہیں اس لیے کامیاب مذاکرات ہونےجا رہے ہیں۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں جےڈی وینس نے کہا کہ ایرانی حکام سے بات چیت ہونے میں اندازہ ہو جاتا ہے کہ کیا حقیقت ہے اور کیا نہیں، بات چیت سے اندازہ ہو جاتا ہے ایرانی حکام کس چیز کے بارے میں سنجیدہ ہیں، مذاکرات میں ہمیں ہر طرح سےبرتری حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے پر ابھی بہت سی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں، معاہدے پر عملدرآمد کی تصدیق کا عمل 2 مراحل پر مشتمل ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے آبنائےہرمز طویل مدت تک بغیر فیس کھلی رہےگی اور توقع ہے کہ آبنائےہرمز طویل عرصے تک ٹول فری رہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
’تیل سے بھرے جہازوں کی آبنائے ہرمز سے آمد و رفت شروع ہو گئی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہاز کی آمد و رفت شروع ہو گئی ہے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز تیل سے لدے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بحری جہاز جنوبی “ہائی وے” سے گزر ہے ہیں آبنائےہرمز کا جنوبی ہائی وے سفر کیلئے مکمل طور پر محفوظ ہے۔
‘امریکی اور ایرانی حکام نے اتوار کے روز کہا کہ وہ جنگ کے خاتمے، ایران پر امریکی ناکہ بندی ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے ایک معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں اس اہم آبی گزرگاہ کے ذریعے تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہونے پر توانائی کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ کو امید ہے کہ ایران-امریکہ امن معاہدے کو کوئی سبوتاژ نہیں کرے گا۔
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز امید ظاہر کی کہ ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے عبوری امن معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے کوئی بھی فریق ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے امن عمل متاثر ہو۔
سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں اور حتمی رائے قائم کرنے سے پہلے دنیا کو مزید پیش رفت کا انتظار کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ’’نہ آپ جانتے ہیں اور نہ میں کہ اس امن معاہدے میں کیا شامل ہے۔ فی الحال امریکہ، ایران اور پاکستان کو کسی حد تک اس کی معلومات ہوں گی۔ ہمیں جمعہ تک انتظار کرنا ہوگا۔‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ ’’جمعہ تک ہم امید کرتے ہیں کہ کوئی بھی اس امن معاہدے کو توڑنے کی کوشش نہیں کرے گا، لیکن ہماری خواہش ہے کہ یہ جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ خطے میں معمولاتِ زندگی بحال ہوں گے، جن میں آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کا دوبارہ کھلنا بھی شامل ہے، جو خلیجی کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والا دنیا کا ایک اہم تیل بردار بحری راستہ ہے۔
عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ ایران کو اس جنگ کے دوران شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے اور بمباری سے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ایران کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ بمباری میں اس کے اثاثے تباہ ہوئے۔ ان کی کوئی غلطی نہیں تھی۔ انہوں نے جنگ شروع نہیں کی تھی بلکہ جنگ ان پر مسلط کی گئی تھی۔ ہمیں امید ہے کہ انہیں جو معاوضہ ملنا چاہیے، اس کا ذکر بھی کہیں نہ کہیں اس معاہدے میں ہوگا۔‘‘
دریں اثنا، رکن پارلیمنٹ اور نیشنل کانفرنس کے ناراض رہنما روح اللہ مہدی نے کہا کہ ایران کے عوام نے ہمیشہ مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کی ہے اور جسے انہوں نے خطے میں ’’امریکہ-اسرائیل بالادستی‘‘ قرار دیا، اس کے سامنے جھکنے سے انکار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران طویل عرصے سے دباؤ اور تنازعات کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان1 week agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
دنیا1 week agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
دنیا4 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
جموں و کشمیر1 week agoکریری میں بابل کینال: غفلت اور بے حسی کا شکار
دنیا4 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoدشمن کو پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن
دنیا6 days agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoایران کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکہ شریک نہیں ہوگا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام
دنیا1 week agoامریکہ کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے سفارتی راستے کو متاثر کیا: اسماعیل بقائی
دنیا6 days agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا5 days agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا5 days agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک





































































































