تازہ ترین
ملک کو تقسیم کرنے کی نہرو اور شیخ عبد اللہ کی ملی بھگت ختم:ڈاکٹر نرمل سنگھ

کشمیر مکمل طور بھارت میں ضم، جان نچھاور کرنے والوں کا خواب پورا ہوا
خبراردو:-
سرینگر:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر لیڈر و سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بتایا ایک ہی ملک کو تقسیم کرنے کی نہرو اور شیخ محمد عبداللہ کی ملی بھگت کو خصوصی دفعات کو ختم کرنے کی وجہ سے ختم کیا گیا ہے اور جموں کشمیر کے لوگ دفعات کو ختم کرنے کے بعد کھلے میں سانس لے کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا70سال پہلے جن لوگوں نے جموں کشمیر کو بھارت کا انگ بنانے کے لئے جان دی ہے ہم نے ان کا خواب پورا کیا ہے۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر لیڈر و سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بتایا گزشتہ سال 5اگست کے روز ہی جموں کشمیر بھارت میں مکمل طور ضم ہوا،جس دوران 370اور35Aکو ختم کیا گیا اور تمام قوانین کو یہاں نافذ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا جو خواب 1950کے بعد جموں کشمیر کے لوگوں یاڈاکٹر شاما پرساد مکھر جی،پنڈت رینہ جی ڈوگرہ یا مختلف علاقوں میں ترنگا چڑہاتے ہوئے اپنی جانیں دی ہے۔
ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بتایا ہمارے پولیس اور فورسز کے لوگ جو ترنگے کے لئے جموں و کشمیر کو بھارت کا انگ بنانے کے لئے، ملٹنسی جودفعہ 370،اور 35Aکی وجہ سے تھا کو ختم کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر سالگرہ مناتے ہیں۔انہوں نے کہا اسی وجہ سے یہاں موجود تھی اس طرح کے اقدامات کے نتیجے میں نہرو اور شیخ محمد عبد اللہ کی ملی بھگت ختم ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج جموں کشمیر کے لوگ آزاد ماحول میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے وزیر عظم نرندر مودی اور امت شاہ کو ملک اس بارے میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آپ لوگوں کی وجہ سے ممکن بن گیا ہے آج بھارت سو فیصد بھارت میں ضم ہوا ہے۔
دنیا
مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، اگر مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو ہم دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں۔
فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واضح کردوں کوئی امریکی ایران میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز مکمل کھل جائے گی، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، اس کے ساتھ اہم ڈیل کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹس بلندیوں پر ہیں، تیل کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں، اگر ڈیل نہ ہوتی تو پوری دنیا معاشی دباؤ کا شکار ہوتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مصری صدر کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے، متنازع ڈیم کے مسئلے پر بھی بات چیت کریں گے، مصر کے ڈیم پروجیکٹ میں امریکہ مدد کرے گا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے میں 300 ارب ڈالرز کے فنڈز کی رپورٹس غلط ہیں، امریکہ ایران میں سرمایہ کاری نہیں کر رہا، حزب اللّٰہ سے نمٹنے کے لیے شامی رہنما سے بات کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں فوری پابندیوں میں نرمی شامل نہیں، ایران پر پابندیوں میں نرمی سے متعلق بعد میں بات کریں گے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے بریک تھرو پر صدر ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حتمی معاہدے کے منتظر ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
چین کا مشرق وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور
بیجنگ، چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔
وانگ یی کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پوری دنیا کو متاثر کرتی ہے، تمام متعلقہ فریقین کی اولین ترجیح جنگ بندی کا مکمل نفاذ اور لڑائی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
چینی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ فریقین خطے میں پائیدار علاقائی سلامتی ڈھانچے کی بنیاد رکھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو عالمی اداروں میں زیادہ نمائندگی ملنی چاہیے۔
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ یوکرین اور غزہ جیسے تنازعات کا سیاسی حل نکالا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناراضگی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے، جنوبی لبنان پر متعدد فضائی حملے کر دیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ
ماسکو، روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور علاقائی و دو طرفہ امور پر مشاورت کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان سفارتی تعاون کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔
ایران اور روس نے مفاہمت کے لیے یو این سلامتی کونسل کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنانا امریکا کی ذمے داری ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
روسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا6 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان4 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا1 week agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
دنیا5 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا1 week agoامریکہ سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران




































































































