تازہ ترین
کورونا وائرس کی قہر سامانیاں : فار مسٹ،16سالہ طالبہ سمیت13افرادجاں بحق

جموں وکشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر619تک پہنچ گئی،وادی میں ہلاکتیں 574ہوگئیں
خبراردو:-
سرینگر: کورونا وائرس سے متاثر فار مسٹ اور16سالہ طالبہ سمیت13مزید مریض مختلف اسپتالوں میں دوران علاج زندگی کی جنگ ہار گئے۔اس طرح جموں وکشمیر میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر619ہوگئی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں وکشمیر خاص طور پر وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
حکام کے مطابق سنیچر کے روز مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 13کورونا وائرس مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ہلاک شدگان میں کرالہ گنڈ کپوارہ کا 79سالہ شہری، بمنہ سرینگر کا75سالہ شہری،عشمقام اننت ناگ کا56سالہ شہری،دیو سر کولگام کی 16سالہ لڑکی،سوپور بارہمولہ کا 73سالہ شہری،علمگری بازار سرینگر کا 62سالہ شہری،خواجہ باغ بارہمولہ کا68سالہ شہری،بمنہ سرینگر کی63سالہ خاتون،چھانہ پورہ سرینگر کا40سالہ شہری،کشتواڑ کی60سالہ شہری،مرڈ جموں کا70سالہ شہری،سانبہ کا70سالہ شہری اور پونچھ کا45سالہ شہری شامل ہے۔حکام کے مطابق عشمقام اننت ناگ کا شہری جو پیشہ سے فارمسٹ ہے اور ایس ڈی ایچ سیر اننت ناگ میں تعینات تھا،کو19اگست کے روز صورہ میڈیکل انسٹی چیٹ میں داخل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کرالہ گنڈ کپوارہ کے مریض کو21اگست،بمنہ سرینگر کے 75سالہ شہری کو5اگست کو،دیو سر کولگام کی16سالہ لڑکی کو 2اگست،سوپور کے مریض کو9اگست،علمگری بازار سرینگر کے مریض کو6اگست اور خواجہ باغ بارہمولہ کے مریض کو7اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔حکام کے مطابق یہ سبھی مریض کورونا پازیٹیو ہونے کیساتھ ساتھدیگر امراض میں بھی مبتلاء تھے۔حکام کے مطابق علمگری بازار اورخواجہ باغ بارہمولہ کے مریضوں کے ٹیسٹ بعد ازاں نگیٹیو بھی آئے تھے۔
بمنہ سرینگر کے مریضہ کو جے وی سی سکمز بمنہ سرینگر 10اگست کو داخل کیا گیا تھا اور سنیچر کے روز انتقال کیا گیا تھا۔ چھانہ پورہ کے مریض کو صدر اسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا تھا،جہاں وہ سنیچر کی صبح انتقال کرگیا۔کشتواڑ کا 60سالہ شہری کو جی ایم سی جموں میں داخل کیا گیا تھا کہ جموں کے شہری کو بھی اسی اسپتال میں داخل کیا گیا۔اس کے علاوہ جی ایم سی جموں میں سانبہ کے45سالہ شہری اور پونچھ کے شہری کو بھی داخل کیا گیا۔چاروں مریض سنیچر کے روز ہی کورونا کی جنگ ہار گئے۔جموں وکشمیر میں 13افراد کے جاں بحق ہونے کیساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر619تک پہنچ گئی۔وادی کشمیر میں ہلاکتوں کی574اور صوبہ جموں میں یہ تعداد45ہوگئی۔
دنیا
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں امریکہ ایران جنگ سے پہلے کی سطح پر آگئیں
لندن، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 71 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، قیمتوں میں اب تک 38 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امن معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں غیر معمولی پیشرفت کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگی حالات پیدا ہونے سے پہلے کی سطح پر آگئیں۔ بین الاقوامی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کی تازہ کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں 126 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھیں، تاہم سفارتی کوششوں کی کامیابی کے بعد قیمتوں میں اب تک 38 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ قطری حکام نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت اور بڑی پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔
عالمی میڈیا نیٹ ورک ‘الجزیرہ’ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ جاری ان مذاکرات کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے، جس سے مستقل امن معاہدے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کے باعث خلیجی ممالک سے دنیا بھر کو خام تیل کی سپلائی کا نظام تیزی سے بہتر ہوا ہے، جس نے مارکیٹ سے سپلائی کے تعطل کا خوف ختم کر دیا ہے۔
عالمی تجارت کی سب سے اہم کڑی یعنی آبنائے ہرمز سے تجارتی اور مال بردار جہازوں کی آمد و رفت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث عالمی انرجی مارکیٹ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی ’آئی اے ای اے‘ کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینے کی تردید
تہران، ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو ایران کے جوہری تنصیبات تک رسائی دینے والی خبروں کی تردید کردی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن جوہری مراکز کو بمباری میں نقصان پہنچا ہے وہاں تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو رسائی دینے کی اطلاعات غلط ہیں۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ فی الحال انسپکٹرز کو صرف دو مقامات بوشہر پاور پلانٹ اور تہران ری ایکٹر تک رسائی حاصل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
تہران، ایران نے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے یا جارحیت سے گریز کیا جائے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران کے دشمنوں، بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی غلط اندازہ آرائی سے گریز کریں اور یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہمارے ملک کے خلاف کسی بھی خطرے یا جارحیت کا ہماری مسلح افواج سخت جواب دیں گی۔
ایرانی حکام کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی سرکاری طور پر نمازِ جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے انتظامات سے متعلق حتمی صورتحال واضح نہیں۔ ایران کے صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے جلوس کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم متوقع ہجوم اور سیکیورٹی خدشات کے باعث حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تمام انتظامات منصوبے کے مطابق ہوں گے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر فتح اللّٰہ جمیری نے بتایا کہ نمازِ جنازہ کا جلوس مسجد جمکران سے شروع ہو کر حضرت فاطمہؓ کے روضے تک جانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمازِ جنازہ کے جلوس کا مکمل روٹ موجود ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد، شرکا کی آمد اور ٹریفک کی صورتحال کے باعث ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عملی طور پر کیا صورتحال ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
دنیا3 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت







































































































