تازہ ترین
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد، 31 اکتوبر (یواین آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نااہلی معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 95 میانوالی پر ضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر اور علی گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر عمران خان کی اپیل میں دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنانے کی متفرق درخواست منظور کرلی گئی۔دوران سماعت بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو ڈی سیٹ کردیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو کس نشست سے ڈی سیٹ کیا گیا؟ بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ درخواست گزار کو حلقہ این اے 95 میانوالی سے ڈی سیٹ کیا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی سے 63 (2) کے تحت آیا تھا؟ بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ریفرنس آیا اور الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہلی کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اگر اسپیکر کو پتا لگے کہ ایک رکن اسمبلی سزا یافتہ ہے تو کیا وہ خود ڈی سیٹ کرسکتا ہے؟ کیا یہ ریفرنس اسپیکر نے خود بنایا یا کسی نے کوئی درخواست دی تھی؟ انہوں نے ریفرنس میں کہا کہ صادق و امین نہیں رہے تو ہم ریفرنس بھیج رہا ہوں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صادق و امین کو نہیں دیکھا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم کسی کو بھی الیکشن ایکٹ کے تحت نااہل کرسکتے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا گوشوارے ہر رکن اسمبلی سالانہ جمع کرتے ہیں؟ بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ ہر سال ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کو گوشوارے جمع کرنا ہوتے ہیں، اگر کسی نے کوئی چیز بیچ دی تو اسے جمع کرنے یا بتانے کی ضرورت نہیں، اگر آپ گوشوارے جمع نہیں کرتے تو آپکی رکنیت معطل ہوجاتی ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے استدعا کی کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کررہے، ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 95 میانوالی پر الیکشن کرانے سے روک دیا اور عمران خان کی اپیل پر فریقین کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
بعد ازاں کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔
دنیا
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں امریکہ ایران جنگ سے پہلے کی سطح پر آگئیں
لندن، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 71 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، قیمتوں میں اب تک 38 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امن معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں غیر معمولی پیشرفت کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگی حالات پیدا ہونے سے پہلے کی سطح پر آگئیں۔ بین الاقوامی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کی تازہ کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں 126 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھیں، تاہم سفارتی کوششوں کی کامیابی کے بعد قیمتوں میں اب تک 38 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ قطری حکام نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت اور بڑی پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔
عالمی میڈیا نیٹ ورک ‘الجزیرہ’ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ جاری ان مذاکرات کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے، جس سے مستقل امن معاہدے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کے باعث خلیجی ممالک سے دنیا بھر کو خام تیل کی سپلائی کا نظام تیزی سے بہتر ہوا ہے، جس نے مارکیٹ سے سپلائی کے تعطل کا خوف ختم کر دیا ہے۔
عالمی تجارت کی سب سے اہم کڑی یعنی آبنائے ہرمز سے تجارتی اور مال بردار جہازوں کی آمد و رفت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث عالمی انرجی مارکیٹ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی ’آئی اے ای اے‘ کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینے کی تردید
تہران، ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو ایران کے جوہری تنصیبات تک رسائی دینے والی خبروں کی تردید کردی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن جوہری مراکز کو بمباری میں نقصان پہنچا ہے وہاں تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو رسائی دینے کی اطلاعات غلط ہیں۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ فی الحال انسپکٹرز کو صرف دو مقامات بوشہر پاور پلانٹ اور تہران ری ایکٹر تک رسائی حاصل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
تہران، ایران نے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے یا جارحیت سے گریز کیا جائے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران کے دشمنوں، بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی غلط اندازہ آرائی سے گریز کریں اور یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہمارے ملک کے خلاف کسی بھی خطرے یا جارحیت کا ہماری مسلح افواج سخت جواب دیں گی۔
ایرانی حکام کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی سرکاری طور پر نمازِ جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے انتظامات سے متعلق حتمی صورتحال واضح نہیں۔ ایران کے صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے جلوس کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم متوقع ہجوم اور سیکیورٹی خدشات کے باعث حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تمام انتظامات منصوبے کے مطابق ہوں گے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر فتح اللّٰہ جمیری نے بتایا کہ نمازِ جنازہ کا جلوس مسجد جمکران سے شروع ہو کر حضرت فاطمہؓ کے روضے تک جانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمازِ جنازہ کے جلوس کا مکمل روٹ موجود ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد، شرکا کی آمد اور ٹریفک کی صورتحال کے باعث ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عملی طور پر کیا صورتحال ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا7 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت








































































































