تازہ ترین
پاکستان و چین کا اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ جاری

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے یکم اور دو نومبر کو چین کا سرکاری دورہ کیا۔ چینی صدر نے پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب سے بھی مذاکرات کیے۔ وزیراعظم شہباز شریف چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس اسٹینڈنگ کمیٹی سے بھی ملے۔ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ تھا۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور چین کا اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق شہبازشریف نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چین نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کےلیے حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئےحمایت کا بھی اعادہ کیا۔
چین نے پاکستان میں حالیہ سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے چین کی بروقت امداد کو سراہا۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق قدرتی آفات پر امدادی سامان کی فراہمی، متاثرین کیلئے چینی ماہرین کی خدمات قابل تعریف ہیں، پاکستان نے قدرتی آفات کے بعد کی تعمیرنو اور بحالی میں مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کیلئے چینی امداد دونوں ممالک میں اسٹریٹجک تعاون اور شراکت داری کی عکاس تھی۔
دنیا
’آبنائےہرمز کی بندش نے عالمی معیشت کو یرغمال بنا لیا ہے:برطانوی وزیرخارجہ
لندن،برطانوی وزیرخارجہ یوویٹ کوپر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائےہرمز کی بندش نے عالمی معیشت کو یرغمال بنا لیا ہے‘ یوویٹ کوپر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائےہرمز کی بندش نے عالمی معیشت کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اپنے بیان میں برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ آبنائےہرمز کی بندش کا سب سے زیادہ نقصان غریب ملکوں کو ہو رہا ہے اور 800جہازوں کے بیس ہزار عملے کے ارکان آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یوویٹ کوپر نے کہا کہ آبنائےہرمز کی بندش سے پوری دنیا میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں جب کہ رواں سال ساڑھے چار کروڑ افراد غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بین الاقوامی بحری راستہ ہائی جیک کرنے سے کروڑوں لوگوں کو بھوکا نہیں رکھا جا سکتا۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں منشیات کے خلاف آخری ضرب لگانی ہوگی: منوج سنہا
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز کہا کہ منشیات سے جڑے دہشت گرد نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لیے عوام کو منشیات کے غلط استعمال کے خلاف آخری اور فیصلہ کن ضرب لگانی ہوگی۔
پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ منشیات کے خلاف جاری مہم اب ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے اور اس میں معاشرے کے ہر طبقے کی شرکت ضروری ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا، میں نے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے ناسور کے خلاف آخری وار کریں تاکہ ہم سب مل کر نارکو دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کر سکیں اور اپنی نوجوان نسل کو نشے کی لت سے محفوظ رکھ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران جموں و کشمیر میں عوامی بیداری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہمولہ میں ہزاروں افراد کو منشیات کے خلاف آواز بلند کرتے دیکھا گیا، جبکہ جموں، سانبہ، ادھم پور، کٹھوعہ، سری نگر اور دیگر اضلاع میں بھی نوجوانوں اور والدین نے اس جدوجہد کے تئیں مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
گزشتہ ماہ شروع کیے گئے ’نشہ مکت ابھیان جموں و کشمیر‘ کے تحت چلائی گئی مہم کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت 700 سے زائد مقدمات درج کرتے ہوئے 800 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اس مہم کے دوران 600 کلوگرام سے زائد منشیات بھی ضبط کی گئی ہیں۔
یو این آئی۔ اے ایم۔ایف اے
دنیا
پیوٹن کا دورہ چین: عالمی استحکام کے لیے نیا اسٹریٹجک فریم ورک
ماسکو،روسی صدر پیوٹن نے چین کے دورے سے قبل کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات دنیا میں استحکام پیدا کرنے والی اہم قوت بن چکے ہیں۔روسی صدر دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک سال سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری براہِ راست ملاقات ہوگی۔ چین روانگی سے قبل اپنے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ ماسکو اور بیجنگ کسی ملک کے خلاف اتحاد نہیں بنا رہے بلکہ دونوں ممالک عالمی امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ روس اور چین اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قوانین اور کثیرالجہتی نظام کے دفاع کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف عالمی پلیٹ فارمز پر بھی قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پیوٹن کے مطابق روس اور چین کے تعلقات غیر معمولی سطح تک پہنچ چکے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری اور قومی اتحاد کی حمایت کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 2020 سے 2024 کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت دوگنا سے زیادہ بڑھ کر 245 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ روس بڑی مقدار میں تیل، گیس اور کوئلہ چین کو برآمد کرتا ہے جبکہ چین روس کو مشینری، گاڑیاں، الیکٹرانک سامان اور دیگر صنعتی مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب روس اور چین عالمی سیاست میں امریکا کے اثر و رسوخ کو چیلنج کرنے کے لیے مزید قریب آتے جا رہے ہیں۔حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے بعد پیوٹن کا دورہ عالمی سفارتی منظرنامے میں خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
یواین آئی ۔م اع
ہندوستان1 week agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
جموں و کشمیر1 week agoشاہ کے ساتھ میٹنگ میں ریاستی درجہ کی بحالی، ریزرویشن اور کام کاج کے قوانین سے جڑے مسائل اٹھاؤں گا: عمر عبداللہ
تازہ ترین1 week agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا1 week agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا5 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان5 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اب سیاسی شعبدہ بازی کے بجائے اقتصادی جوڑ توڑ کا معاملہ
ہندوستان6 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
تازہ ترین1 week agoایران کی توجہ اب بھی پائیدار امن پر مرکوز لیکن کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار : فاطمہ مہاجرانی
دنیا1 week agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا







































































































