کابینہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، ناگپور میں ڈائریکٹر کا عہدہ تخلیق کرنے کو منظوری دی

نئی دہلی، مرکزی کابینہ نے بیماریوں پر قابو پانے اور وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے قومی ایک صحت مشن کی قیادت کرنے کے لئے ڈائرکٹر، ‘نیشنل ون ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ’، ناگپور کے عہدے کے قیام کو منظوری دے دی ہے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جمعرات کو یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔

میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سائنسدان ایچ کی سطح پر (پے لیول 15 میں) ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، ناگپور کے طور پر ایک عہدہ تخلیق کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ جو مشن ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پے لیول 15 (1,82,000 – 2,24,100 روپے) میں سائنسدان ‘H’ کی سطح پر ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ایک پوسٹ کی تخلیق سے تقریباً 35.59 لاکھ روپے کا سالانہ مالی بوجھ پڑے گا۔

نیشنل ون ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر انسان، حیوانی، پودوں اور ماحولیاتی شعبوں کو اکٹھا کر کے مربوط بیماریوں پر قابو پانے اور وبائی امراض کی تیاری کے لیے کثیر وزارتی اور ملٹی سیکٹر نیشنل ون ہیلتھ انیشیٹو کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1914

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں