حکومت ’ون رینک ون پنشن‘ اسکیم کو نافذ کرے: کانگریس

نئی دہلی، کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قوم پرستی، حب الوطنی اور فوجی محبت کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں لیکن فوجیوں کے لیے ان کے ہاتھ بندھ جاتے ہیں اوروہ ملک کے تمام فوجی اداروں کو برباد کررہے ہیں کانگریس کے سابق فوجی محکمہ کے چیئرمین کرنل روہت چودھری نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فوجیوں کے لیے ‘ون رینک ون پنشن’ اسکیم کو نافذ کیا جانا چاہیے اور پہلے سے فراہم کی جا رہی ان کی کوئی بھی سہولیات بند نہیں ہونی چاہیے۔

کرنل چودھری نے وزیر اعظم پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کی جھوٹی قوم پرستی، جھوٹی حب الوطنی اور جھوٹی فوجی محبت ملک کے فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو کمزور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا، “ہندوستانی افواج دنیا کی بہترین فوجوں میں سے ایک ہے لیکن فوجی اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے – ون رینک، ون پنشن۔ جسے یو پی اے حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پاس کیا تھا لیکن مودی حکومت میں اسے مذاق بنا دیا گیا ہے۔ مسٹر مودی ملک سے جھوٹ بولنا بند کریں۔ ان کی حکومت نے اپنے سرمایہ دار دوستوں کے 14لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض معاف کر دیا ہے لیکن ان کے پاس فوج کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ ”

کرنل چودھری نے کہا، “مودی حکومت نے ڈس ایبلٹی پنشن کو ختم کرکے اسے ‘امپئرمنٹ ریلیف’ کا نام دے دیا۔ پہلے کسی فوجی کو ڈس ایبلٹی پنشن ملتی تھی اور اس کی موت کے بعد، خاندان کو پنشن ملتی تھی، جو کہ انکم ٹیکس کے دائرے سے بھی باہر تھی۔ لیکن اب فوجی کی موت کے بعد پنشن میں کٹوتی کردی جائے گی۔ ہم مودی جی کی قوم پرستی اور فوج سے محبت پر شرم آتی ہے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں