دنیا
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے 37 سالہ روایت توڑ دی
تہران، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے 37 برسوں کے دوران پہلی بار 8 فروری کو فضائیہ کے کمانڈوز سے ہونے والی سالانہ ملاقات میں شرکت نہیں کی۔
یہ ملاقات 1979ء میں شاہی حکومت کے خاتمے سے قبل فضائیہ کے افسران کی آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خمینی سے بیعت کی یاد میں ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال آیت اللّٰہ خامنہ ای کی جگہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی نے فضائیہ کے کمانڈروز سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق خامنہ ای 1989ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ہر سال اس تقریب میں شریک ہوتے رہے، حتیٰ کہ کورونا کی وباء کے دوران بھی انہوں نے مذکورہ تقریب میں شرکت کی تھی۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی غیر حاضری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور امریکہ نے خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے۔
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق یہ قدم ممکنہ امریکی حملے کے خدشات یا قومی سلامتی کے معاملات کے باعث اٹھایا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں پورا مشرقِ وسطیٰ جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے خلیج اور مشرقِ وسطیٰ میں جنگی جہاز، طیارہ بردار بحری جہاز اور نگرانی کے طیارے تعینات کیے ہوئے ہیں جس سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی ناکہ بندی کے خلاف وہ کارروائی کریں گے جو یاد رکھی جائے گی: ایران
تہران، ایران نے امریکی ناکہ بندی کے خلاف سخت کارروائی سے خبردار کردیا۔
ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز کی ناکا بندی کو قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی ناکہ بندی کے خلاف وہ کارروائی کریں گے جو یاد رکھی جائے گی۔ ایرانی حکام نے کہا امریکی رویہ بین الاقوامی تجارت میں مداخلت اور املاک پر غیر قانونی قبضہ ہے، ایران کو جواب دینے کا پورا حق ہے۔
ادھر ایرانی فوج کا کہنا ہےکہ ایران کی فوج اپنی تیاری کررہی ہے، اہداف کی فہرستیں اپ ڈیٹ ہورہی ہیں، امریکہ سے جنگ بندی کے باوجود جنگ کو ختم نہیں سمجھتے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایران کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے معاہدہ ہونے تک ناکا بندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے خلاف ’مختصر اور طاقتور‘ حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ مذاکرات میں جاری تعطل کو ختم کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق ان ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے بعد امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
روسی صدرکی 9 مئی کے دن یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کی پیشکش
ماسکو، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 9 مئی کے دن یوکرین کے ساتھ جنگ بند کرنے کی پیشکش کی ہے۔ 9 مئی کو روس نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کا دن مناتا ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی نے روسی صدر کے سفارتی مشیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ سے بات چیت کے دوران پوتن نے کہا کہ وہ اس بات پر تیار ہیں کہ روسی یوم فتح کی تقریبات کے دوران جنگ بندی رکھی جائے۔
روسی صدر کے مشیر کے مطابق امریکی صدر نے پوتن کی اس تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ نازی جرمنی پر فتح کا دن ہماری مشترکہ فتح کا دن ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ کا نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات پر صدارتی استثنیٰ دینے کا مطالبہ
واشنگٹن، اسرائیلی صدر اسحاق ہرزویگ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپیل کی ہے کہ نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات پر صدارتی استثنیٰ دے دیا جائے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن ٹرائل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے انھیں فون پر بتایا کہ غزہ جنگ کے دوران بھی مجھے عدالت میں پیش ہونا پڑتا رہا ہے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے دوران یہ سب نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم کو پلی بارگین نہیں بلکہ معافی دے دینی چاہئے۔ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کو صدارتی استثنیٰ دیتے ہوئے کرپشن مقدمات میں معافی دے دیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کو معافی دیدی تو اس طرح وہ اسرائیل کے قومی ہیرو بن جائیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر2 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان5 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
جموں و کشمیر2 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
ہندوستان5 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا1 week agoایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ
دنیا6 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا5 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
دنیا5 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا1 week ago“جنگ بندی میں توسیع ” تیل کے حصص میں کمی،سرمایہ کار محتاط
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار










































































































