دنیا
ایران کا جواب نامعقول، کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عملاً ’’لائف سپورٹ‘‘ پر چل رہی ہے۔ امریکی صدر نے یہ بیان ایران کی جانب سے امریکی تجاویز کے جواب موصول ہونے کے بعد دیا۔ انہوں نے ایرانی ردعمل کو ’’انتہائی نامعقول‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا جواب اس بات کا اشارہ ہے کہ دس ہفتوں سے جاری جنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا، ’’ایران کا یہ جواب محض کچرا ہے، میں نے اسے مکمل پڑھا بھی نہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی حالت اس مریض جیسی ہے جو محض لائف سپورٹ پر زندہ ہو۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ نے مذاکرات کی بحالی کے لیے نئی تجاویز ایران کو بھیجی تھیں، جن کا جواب تہران نے اتوار کے روز دیا۔
ایران نے اپنے جواب میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
ایرانی مؤقف میں جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے، آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے اور مستقبل میں ایران پر حملہ نہ کرنے کی ضمانت دینے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
ایران نے امریکہ سے پابندیاں ختم کرنے اور ایرانی تیل کی فروخت پر عائد تمام رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکہ کو افزودہ یورینیئم واپس کرنے پر آمادہ ہے۔ انہوں نے افزودہ یورینیئم کو ’’جوہری خاک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف امریکہ اور چین ہی ایران سے یورینیئم نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ٹرمپ نے موجودہ ایرانی ردعمل کو انتہائی کمزور اور کچرا قرار دیا ،ایران نے امریکہ کو مزید کشیدگی سے خبردار کیا
واشنگٹن، امریکہ اور ایران کے درمیان 8 اپریل سے نافذ جنگ بندی معاہدہ تعطل کا شکار دکھائی دے رہا ہے جبکہ امریکی صدر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ردعمل کو انتہائی کمزور قرار دیتے ہوئے اسے کچرا قرار دیا۔
مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اب ’’وینٹی لیٹر پر‘‘ ہے اور آخری سانسیں لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران یہ سمجھ رہا ہے کہ امریکہ بڑھتی توانائی قیمتوں کے دباؤ کے باعث پیچھے ہٹ جائے گا، تاہم واشنگٹن مکمل فتح کے اپنے ہدف سے دستبردار نہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے ایران کے حالیہ ردعمل کو ’’انتہائی کمزور‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور سینیئر مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکہ کو کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکی تجویز کے جواب میں تمام محاذوں، بالخصوص لبنان میں جنگ کے خاتمے پر زور دیا ہے جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
تہران نے اپنے جواب میں جنگی نقصانات کے معاوضے، آبنائے ہرمز پر ایرانی خود مختاری کے اعتراف، بحری ناکہ بندی کے خاتمے، مزید حملے نہ کرنے کی ضمانت اور اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ادھر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورۂ چین سے قبل صورتحال مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ توقع ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں ایران بحران اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر بات کریں گے۔
دریں اثنا امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ اوہائیو کلاس کی ایک ایٹمی آبدوز جبرالٹر کی بندرگاہ پہنچ گئی ہے۔
امریکی بحریہ کے چھٹے بیڑے کے مطابق یہ دورہ امریکہ کی دفاعی صلاحیت اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ وابستگی کا مظہر ہے، تاہم محکمہ دفاع نے آبدوز کا نام ظاہر نہیں کیا۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ایران اپنی ایٹمی سرگرمیوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا
تہران، ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی ناقابلِ مذاکرات ہے جبکہ ایٹمی معاملہ مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔
مہر نیوز ایجنسی کے مطابق قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بتایا کہ یہ مؤقف پارلیمانی اجلاس کے دوران ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد سلامی نے پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں محمد سلامی نے واضح کیا کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں ایٹمی صنعت بھی شامل ہے۔
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں مکمل طور پر پُرامن ہیں اور پُرامن ہی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی مذاکرات کا حصہ نہیں ہے اور یورینیم کی افزودگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔
ابراہیم رضائی کے مطابق اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایٹمی مراکز اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ان پر مسلسل عمل درآمد جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی صنعت پوری قوت کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے گی اور ملک کی ایٹمی کامیابیوں کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں ایران کے ساتھ جنگ بندی کو ’’لائف سپورٹ‘‘ پر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تہران کی تازہ تجاویز میں ایٹمی معاملے پر کوئی رعایت شامل نہیں تھی۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
برطانوی کابینہ اجلاس میں کیئر اسٹارمر کی سیاسی قسمت کا فیصلہ متوقع
لندن، کیئر اسٹارمر پر استعفے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں ان کے سیاسی مستقبل پر اہم فیصلہ متوقع ہے برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیر اعظم ڈیوڈ لیمی نے بھی وزیر اعظم سے استعفے کے لیے واضح ٹائم ٹیبل دینے کا مطالبہ کر دیا ہے اس سے قبل وزیر داخلہ شبانہ محمود بھی کیئر اسٹارمر کو اقتدار کی منظم منتقلی کا طریقہ کار طے کرنے کا مشورہ دے چکی ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کے وقت سے متعلق بات کی جائے گی اور اس حوالے سے حتمی مؤقف سامنے آ سکتا ہے۔
دوسری جانب کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے والے وزارتی معاونین کی جگہ نئی تقرریاں بھی کر دی ہیں۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ لیبر پارٹی کی عوامی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی کو متعدد نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔
یواین آئی۔ م س
دنیا4 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
ہندوستان1 week agoغیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا4 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
ہندوستان1 week agoوزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں منشیات فروش کی غیر قانونی عمارت مسمار کر دی
دنیا1 week agoایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ
ہندوستان5 days agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے فجیرہ حملے کی سخت مذمت کی، مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور دیا
ہندوستان1 week agoرجحانات میں بنگال اور تامل ناڈو میں بڑا الٹ پھیر، آسام میں این ڈی اے تو کیرالہ میں کانگریس فرنٹ کو اکثریت











































































































