دنیا
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
اسلام آباد، دو ہفتوں کے عارضی جنگ بندی کے بعد مستقل فائر بندی کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے پہلے مرحلے کا آغاز پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے انادولو کو بتایا کہ دونوں وفد ہفتہ کو دارالحکومت کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پاکستانی حکام کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ براہِ راست مذاکرات سے پہلے پیشگی انتظامات کیے جا سکیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ “ہم اس وقت یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں وفد کب آمنے سامنے بیٹھیں گے۔ فی الحال وہ پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔” نیشن نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہو گئے ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ تہران ‘ مستقبل قریب میں’ آبنائے ہرمز کھول دے گا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز میں نہیں ہوئے تو ‘ہم دوبارہ اس عمل پرغور و غوض کریں گے۔’ ان حساس مذاکرات، جنہیں ‘اسلام آباد مذاکرات’ کہا جا رہا ہے، کا آغاز اسی روز ایرانی اور امریکی وفود کی پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے فوراً بعد ہوا۔ ان مذاکرات کے لیے امریکی اور ایرانی وفد الگ الگ اسلام آباد پہنچے، جو 1979 کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان ایک اہم اعلیٰ سطحی دوطرفہ رابطے کی علامت ہے۔ امریکی وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں، جس میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔
ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ اسپیکر باقر قالیباف کر رہے ہیں، جس میں وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی علی باقری کنی اور دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اسلام آباد کی نمائندگی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں، جب کہ فوج کے سربراہ عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ان کے معاونین کے طور پر موجود ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے امریکہ کے ساتھ مفاہمت نامہ مکمل ہونے کی تصدیق کی
تہران، ایران نے امریکہ کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) کو حتمی شکل دینے کی تصدیق کی ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اس پر 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط کیے جائیں گے۔ انہوں نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ مفاہمت نامہ کا مسودہ تیار ہو چکا ہے اور جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں اس پر باضابطہ طور پر دستخط کیے جائیں گے۔
نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی ہٹانے کا عمل پیر کی رات سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت نامے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر پیر کی رات سے فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کی بات شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یادداشت کا مطلب دشمن پر بھروسہ کرنا نہیں ہے۔ یہ یادداشت بغیر کسی بھروسے کے تیار کی گئی ہے۔ ہم امریکہ کی سرگرمیوں اور اس کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر نظر رکھیں گے۔
نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ 19 جون کو مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے بعد ایران امریکہ کے ساتھ پابندیوں میں نرمی، جوہری مسائل اور اقتصادی اصلاحات پر بات چیت کرے گا۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر پائے گا: وینس
واشنگٹن، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ-ایران معاہدہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر پائے گا۔
مسٹر وینس نے فاکس نیوز سے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔ وہ نہ تو جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کرے گا اور نہ ہی انہیں خریدنے یا حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہ بات اس معاہدے میں شامل ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکہ اس بات پر نظر رکھے گا کہ ایران معاہدے پر عمل کر رہا ہے یا نہیں، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے بدلے ایران کو کیا ملے گا۔
مسٹر وینس نے کہا کہ یہاں ایک ایسا طریقہ اپنایا جا رہا ہے جس میں ہم جانچ پڑتال کرتے رہیں گے اور جب ایران اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا تو اسے حقیقی فوائد بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران معاہدے پر عمل کرتا ہے تو اگلے پچاس برسوں میں مغربی ایشیا میں بنیادی تبدیلیاں آئیں گی اور یہ علاقہ سرمایہ کاری کے لیے زیادہ سازگار بن جائے گا۔
یو این آئی۔ایم جے
دنیا
ایران ۔امریکہ کے درمیان امن معاہدے پر اتفاق، دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں
واشنگٹن، امریکہ اور ایران مغربی ایشیا میں امن بحال کرنے کے معاملے پر متفق ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اتوار کو جنگ ختم کرنے کے لیے امن معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے اور اب دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔
اس بات کی اطلاع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، “اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب مکمل ہو چکا ہے۔ تمام لوگوں کو مبارک ہو! میں اس کے ذریعے آبنائے ہرمز کو بغیر کسی فیس کے کھولنے اور ساتھ ہی امریکی بحری ناکہ بندی کو فوری طور پر ہٹانے کی منظوری دیتا ہوں۔ دنیا بھر کے جہاز اپنے انجن چالو کریں۔ تیل کی ترسیل شروع ہونے دو!”
دریں اثنا، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر لکھا، “ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ ہو گیا ہے۔ دونوں فریقوں نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائی کو فوری طور پر اور ہمیشہ کے لیے روکنے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔”
انہوں نے مزید کہا، “ہم اس تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کے اپنے عزم کے لیے امریکہ اور ایران کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس معاہدے تک پہنچنے میں مدد کے لیے ثالثی کی کوششوں میں شامل اپنے بھائیوں قطر کی عظیم قیادت کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میں سعودی عرب اور ترکی کی دور اندیش قیادت کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اس سمت میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ اب جبکہ معاہدہ طے پا گیا ہے، ثالث اس ہفتے کئی میٹنگوں کا اہتمام کریں گے۔ معاہدے کو نافذ کرنے سے پہلے کی یہ بات چیت تکنیکی امور اور دستخط کی باضابطہ تقریب کے لیے بنیاد تیار کرے گی۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان7 days agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا1 week agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
دنیا1 week agoلبنانی صدر اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو بیچتے ہیں: اسماعیل بقائی
دنیا4 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا7 days agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
دنیا4 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoایران کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکہ شریک نہیں ہوگا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام
دنیا7 days agoامریکہ کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے سفارتی راستے کو متاثر کیا: اسماعیل بقائی
دنیا6 days agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا7 days agoدشمن کو پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن




































































































