دنیا
ایران کے میزائلوں کی حد دو ہزار کلومیٹر تک محدود ہے: عباس عراقچی
تہران، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے میزائلوں کی حد دو ہزار کلومیٹر تک محدود ہے اور ملک طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار نہیں کر رہا۔
مسٹر عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے جان بوجھ کر اپنے میزائل پروگرام کی حد محدود رکھی ہے تاکہ کسی ملک کو خطرہ محسوس نہ ہو اور فی الحال میزائل رینج بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے کوئی شواہد یا انٹیلی جنس معلومات موجود نہیں کہ ایرانی میزائل امریکہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سپریم لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ نیا سپریم لیڈر مجلس خبرگان منتخب کرے گی اور یہ ایران کا داخلی معاملہ ہے۔ ان کے مطابق صدر، کابینہ اور پارلیمنٹ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں جبکہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا فیصلہ صرف ایرانی عوام کا حق ہے۔
مسٹر عباس عراقچی نے کہا کہ قیادت کے معاملے میں کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران میں شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حملوں میں طلبہ سمیت عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں جبکہ اسپتالوں اور دیگر شہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان کے مطابق میٹھے پانی کے پلانٹس اور آئل ریفائنریاں بھی حملوں کا نشانہ بنی ہیں جس کے باعث مختلف مقامات پر شہری ہلاکتیں ہوئیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب فضائی حملوں کے بعد ایران میں آئل اسٹوریج ٹینکوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ تہران کے آسمان پر گہرے دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ایران، امریکہ مذاکرات، قطر کا ایک بار پھر پاکستانی ثالثی کی حمایت کا اعلان
دوحہ، قطر نے ایک بار پھر ایران امریکہ مذاکرات کے لیے پاکستانی ثالثی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ قطر مذاکرات کے عمل میں پاکستان کو سپورٹ کرتا ہے اور مذاکرات کے دائرے میں وسعت کو ضروری نہیں سمجھتا، قطر ثالثوں کے ذریعے آبنائے ہُرمُز کھلوانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ آبنائے ہُرمُز کی بندش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آبنائے ہُرمُز پہلے دن سے ہی بند نہیں ہونی چاہیے تھی اور اب بھی قطر سمجھتا ہے کہ خطے میں جاری تنازعات کے باوجود آبنائے ہُرمُز فوری کھلنی چاہیے۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث شاندار کام کر رہا ہے، قطر پاکستان کی ثالثی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں اور خطے سے باہر اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر قطر مذاکرات کاری کے عمل میں بھرپور تعاون کر رہا ہے لیکن ثالثی کے لیے قطر کو پاکستان پر مکمل اعتماد ہے۔ قطر کا پہلے دن سے موقف ہے کہ کسی بھی تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیے، مذاکراتی عمل پر یقین ہے اور ہم سفارتی حل کے حامی ہیں۔ اس سوال پر کہ ایران نے آبنائے ہُرمُز کی بندش کے خاتمے کو ایرانی ایٹمی تنازع کو موخر کرنے سے مشروط کیا ہے۔
ترجمان نے جواب دیا کہ وہ ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے’جامع سمجھوتے‘ کے حق میں ہے، قطر کی تشویش خطے کی سلامتی پر ہے کیونکہ ایرانی حملوں نے خطے کے استحکام پر سوالات کھڑے کردیے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران چاہتا ہے امریکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کر دے: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران چاہتا ہے امریکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کر دے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کر دے، انہوں نے ابھی ہمیں اطلاع دی کہ وہ تباہی کی حالت میں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران چاہتا ہے کہ ہم جلد از جلد آبنائے ہرمز کھول دیں، ایرانی اپنی قیادت کی صورتحال سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، اُمید ہے وہ صورتحال سمجھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
قبل ازیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا ماضی میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، اسی لیے اب مذاکرات کی درخواست کی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام امریکی حملوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ گذشتہ روز روس پہچنے پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور عمان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں اور بات چیت کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
ویانا، عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.86 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 112.39 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں 5.14 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 101.37 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 110.03 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کر گئی تھی۔
امریکی خام تیل کی قیمت 2.29 فیصد بڑھ کر 98.63 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق جنگ شروع ہونے سے پہلے یہ تیل صرف 67.02 ڈالرز پر دستیاب تھا، جو اب تقریباً 100 ڈالرز کے قریب پہنچ چکا ہے جبکہ جنگ سے پہلے برینٹ خام تیل کی قیمت 73 ڈالرز فی بیرل تھی، جس میں اب تک 37 ڈالرز سے زائد کا ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔
ماہرینِ معاشیات کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اس مسلسل اضافے سے عالمی سطح پر مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ سکتا ہے۔
خاص طور پر وہ ممالک جو اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے درآمدی تیل پر منحصر ہیں، ان کے تجارتی خسارے میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، جس کا بوجھ براہِ راست عوام پر منتقل ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا1 week agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
جموں و کشمیر19 hours agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
ہندوستان4 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ









































































































