اسرائیل نے اگر ایران پر حملہ کیا تو امریکہ ساتھ نہیں دے گا: بائیڈن

واشنگٹن، ایران کے حملے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ اسرائیل ایران کے خلاف ممکنہ آپریشن کے لیے سنجیدگی سے سوچے البتہ امریکہ ایران پر جارحانہ آپریشن میں اُس کا ساتھ نہیں دے گا۔

ایک امریکی عہدیدار نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کو صاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ ایران پر حملے میں اسرائیل کا ساتھ نہیں دیں گے۔

علاوہ ازیں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی سلامتی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیتن یاہو نے امریکی صدر کو اجلاس میں فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں