سینیگل میں سڑک حادثہ ، 13 افراد ہلاک

ڈکار، وسطی سینیگل میں ٹائر پھٹنے سے ایک بس الٹ گئی جس سے 13 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔

سینیگل کی پریس ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو لے جانے والی بس جمعرات کی شام کیفرین علاقے میں یامونگ گاؤں کے قریب نیشنل سڑک نمبر ایک پر ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔اس حادثہ میں 13 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔

واضح ر ہے کہ سینیگل کی حکومت کی جانب سے ہائی ویز پر حادثات سے نمٹنے کے لیے گزشتہ سال کئی اقدامات کے باوجود حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں