تازہ ترین
آر پار جموں کشمیر کو اٹانومی دینے کے بغیر کوئی راستہ نہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

خبراردو:
نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ واقع گپکار میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھونس و دباؤ، گرفتاریوں اور قید و بند سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا، بات چیت سے ہی ہمیشہ مسئلے حل ہوئے ہیں اور آگے بھی ہونگے اسی لئے ہمیں آگے بھی بات چیت کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ این سی صدر نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب جس کا انعقاد سابق آئی جی پولیس شفقت وٹالی کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے کے سلسلے میں کیا گیا تھا، میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو ماحول بنایا جارہاہے اُس سے حالات ٹھیک نہیں بلکہ اور بگڑ جائیں گے،یاسین ملک کو گرفتار کرکے جموں پہنچایا گیا، جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرکے اُن کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، کیا اس سے مسئلہ حل ہوگا؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس سے لوگ چھپ بیٹھیں گے؟انہوں نے کہا کہ پہلے بھی جگموہن کے دورمیں جماعت اسلامی کیخلاف اس قسم کی کارروائیاں کی گئیں، اُس وقت بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور نہ آج کوئی نتیجہ نکلے گا۔ اُس وقت بھی ایسا دور آیا جب وزیرا عظم کو سب سے بات کرنی پڑی اور آج بھی ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی پر پابندی اور کریک ڈاؤن کو 35اے کیساتھ جوڑنے کی افواہوں کو رد کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس 35اے کے دفاع میں سب سے آگے کھڑی ہے، پھر تو ہمیں بھی جیل میں ہونا چاہئے اور دیگر جماعتوں کو بھی جو آئین کی اس دفعہ کی رکھوالی کیلئے آگے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو کشمیر میں اس طرح کی روش کو ترک کرنا چاہئے جو ماحول کی خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔ ہندوپاک سے دوستی کی اپیل کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر نے کہا کہ ’’ہمارے سر پر جنگ ہے،ہم امن چاہتے ہیں، ہم ہندوستان اور پاکستان کی دوستی کے متمنی ہیں، دونوں ممالک کو بات چیت کرکے کشمیرکا سیاسی حل نکالنا ہی پڑے گا اور ہمیں اٹانومی دینی پڑے گی، وہاں بھی دینی پڑے گی جو حصہ اُن کے پاس ہے، اس کے بغیر کوئی راستہ نہیں نکلے گا۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جو پارٹی برسراقتدار ہے وہ مختلف مذاہب کے لوگوں میں تفرقہ ڈال رہی ہے، جو کسی المیہ سے کم نہیں۔ ملک کی اقلتیں خصوصاً مسلمان خوفزدہ ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیر اعظم کو یہ بات صاف کر لینی چاہئے کہ یہ ملک کسی ایک جماعت یا کسی ایک مذہب کا نہیں ہے، بلکہ یہ سب کا ملک ہے اور ہم سب کو اس میں امن و امان کیساتھ بود باش کرنے کا حق ہے۔ اس موقعے پر سابق آئی جی پی شفقت وٹالی نے پارٹی صدر اور سینئر لیڈران کی موجودی میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔
پارٹی لیڈران نے شفقت وٹالی کا نیشنل کانفرنس میں خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔اُدھر جموں میں ایک تقریب کے دوران ایڈوکیٹ کارتار سنگھ، ایڈوکیٹ اوپسنا ٹھاکر، ایڈوکیٹ وجران، کے ایس ٹھاکر، ریاض احمد اور رسل سنگھ سمیت متعدد کئی وکلاء، سیاسی اور سماجی شخصیات نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کیا۔ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور صوبائی صدر جموں دیوندر سنگھ رانا نے ایک تقریب پر پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور اُنہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقعے پر پارٹی کے سینئر لیڈران رتن لعل گپتا اور کشمیرا سنگھ بھی موجود تھے۔اس موقعے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں میں گرینیڈ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس دھماکے کے پیچھے وہ لوگ ملوث ہیں جو جموں و کشمیر میں انتشار اور خلفشار پھیلانے کی چاہتے ہیں ہمیں اتحاد و اتفاق کی ساتھ ساتھ آپسی بھائی چارے کو قائم رکھ کر ان عناصر کے شرپسند اور مذموم ارادوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش






































































































