کھیل
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

کنگسٹن، ایڈم زامپا کی شاندار گیندبازی (تین وکٹیں) کے بعد جاش انگلش (ناٹ آؤٹ 78) اور کیمرون گرین (56) کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بدھ کو دوسرے ٹی-20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو 28 گیندیں باقی رہتے ہوئے 8وکٹ سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
173 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلوی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں صرف 13 رنز پر گلین میکسویل (12) کی شکل میں اپنا پہلا وکٹ گنوا دیا تھا۔ دوسرا جھٹکا آسٹریلیا کو 42 کے اسکور پر کپتان مچل مارش (21) کے آؤٹ ہونے سے لگا لیکن اس کے بعد جاش انگلش اور کیمرون گرین نے اننگز کوبخوبی سنبھالا ۔
دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 131 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی۔ آسٹریلیا نے 15.2 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا کر میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔
جاش انگلش نے 33 گیندوں پر پانچ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے، جبکہ کیمرون گرین نے 32 گیندوں پر چار چھکے اور تین چوکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بیٹنگ کی شروعات برینڈن کنگ اور کپتان شائی ہوپ کی اوپننگ جوڑی نے کی، جنہوں نے پہلے وکٹ کے لیے 63 رنز جوڑے۔ برینڈن کنگ نے 36 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ہوپ 13 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد مڈل آرڈر بلے باز آسٹریلوی بولنگ کے آگے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور یکے بعد دیگرے وکٹ گنواتے چلے گئے۔ تاہم ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا بھی مظاہرہ کیا۔ شمرون ہیٹمائر نے 10 گیندوں پر 14 رنز، روسٹن چیز نے 16 گیندوں پر 16 رنز، روومن پاول نے 14 گیندوں پر 12 رنز بنائے، جبکہ شیرفین ردرفورڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلنے رہے آندرے رسل نے 15 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔ ہولڈر صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آخر میں گڈاکیش موتی نے 9 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 18 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے تین وکٹیں حاصل کیں، ناتھن ایلس اور میکسویل کو دو، دو وکٹیں ملیں، جبکہ بین ڈوارشئیس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یو این آئی ۔ م ع۔ایف اے
کھیل
میسی ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ اسکورر بنے
ڈلاس، کلب اور قومی ٹیم کے لیے 750 سے زائد سینئر گول کر چکے ارجنٹینا کے لیونل میسی فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
میسی فیفا ورلڈ کپ میں 28 میچوں میں 17 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوز (24 میچوں میں 16 گول) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ارجنٹینا کے لئے آسٹریا کے خلاف پہلا ہاف تاریخی ثابت ہوا۔ ابتدا میں گھبراہٹ کے باعث لیونل میسی نے ایک پنالٹی مس کی اور ایک اور موقع گنوا دیا، لیکن ارجنٹینا کے کپتان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے میروسلاو کلوزکا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گولوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ میسی کے اس یادگار گول کی بدولت موجودہ چیمپئن ارجنٹینا کو ہاف ٹائم تک 1-0 کی برتری دلائی۔
میسی نے الجیریا کے خلاف ارجنٹینا کی گزشتہ ہفتے 3-0 سے جیت میں ہیٹ ٹرک بھی اسکور کی تھی۔
میسی فٹ بال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ ان میں سے سات گول قطر میں ہوئے 2022 فیفا ورلڈ کپ میں کئے تھے، جسے ارجنٹینا نے جیتا تھا۔
انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 201 میچوں میں 121 گول کیے ہیں، جس سے وہ ارجنٹینا کے لئے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں بھی میسی دوسرے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف ان کے حریف کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔
میسی سے پہلے، گیبریل بٹسٹوٹا (12 میچوں میں 10 گول) فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی تھے۔ ڈیاگو میراڈونا (21 میچز) اور یوراگوئے 1930 کے گولڈن بوٹ کے فاتح گیلرمو سٹیبیل (چار میچز) نے آٹھ آٹھ گول کئے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھی لیونل میسی کا گول کرنے کا ریکارڈ شاندار رہا ہے، انہوں نے 72 میچوں میں 36 گول کئے ہیں۔
لیونل میسی کا پہلا فیفا ورلڈ کپ گول
لیونل میسی نے 2006 میں جرمنی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران ہیمبرگ کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں سربیا اور مونٹی نیگرو کے خلاف ارجنٹینا کے گروپ سی کے دوسرے میچ میں اپنا پہلا ورلڈ کپ گول کیا تھا۔ اپنی ٹیم کو گروپ کے پہلے میچ میں آئیوری کوسٹ کے خلاف 2-1 سے جیتتے ہوئے بنچ سے دیکھنے کے بعد، لیونل میسی نے اگلے میچ میں سربیا اور مونٹی نیگرو کے خلاف 75ویں منٹ میں متبادل کے طور پر میدان پر اتر کر اپنا ورلڈ کپ ڈیبیو کیا۔ اس وقت ارجنٹینا پہلے سے ہی 3-0 سے آگے تھا اور اپنے ڈیبیو کے صرف تین منٹ بعد ہی، لیونل میسی نے ہرنان کریسپو کی مدد سے ارجنٹینا کے لئے میچ کا چوتھا گول کیا۔ 88ویں منٹ میں کارلوس تیویز کے پاس پر میسی نے گول کیا اور مخالف ٹیم کے گول کیپر کو نیئر پوسٹ پر چھکاتے ہوئے 6-0 کی بڑی جیت پکی کی۔
جاری یواین آئی۔الف الف
کھیل
فیفا ورلڈ کپ: سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 1-4 سے شکست دی
لاس اینجلس جوہان منجامبی کے گول کی بدولت سوئٹزرلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ بی مقابلے میں بوسنیا و ہرزیگووینا پر 1-4 سے جیت درج کی۔ سوئٹزرلینڈ کے لیے جوہان منجامبی نے 74 ویں اور 90 ویں منٹ میں دو گول کیے۔
روبین ورگاس نے 84 ویں جبکہ کپتان گرینٹ شاکا نے 97 ویں منٹ میں گول کیا۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان گول کے لیے سخت مقابلہ ہوا۔ لیکن دونوں ہی ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔
متبادل کھلاڑی جوہان منجامبی نے 74 ویں منٹ میں والی سے اپنا پہلا ورلڈ کپ گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ 84 ویں منٹ میں طارق محرمووچ کو خطرناک ٹیکل کے لیے باہر بھیجے جانے کے بعد، جس سے بوسنیا کے کھلاڑیوں کی تعداد میدان میں 10 رہ گئی، روبین ورگاس نے گول کر کے اسکور میں اضافہ کیا۔ منجامبی نے ورگاس کے تعاون سے 90 ویں منٹ میں گول کر کے سوئٹزرلینڈ کی برتری کو مزید بڑھایا۔ ایرمین مہمک کے بوسنیا کے لیے دیر سے کیے گئے گول کے باوجود، ٹیم کے پاس ابھی بھی اپنے دوسرے ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کا موقع ہے۔
یو این آئی، ایم جے
کھیل
ڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کینیڈا نے قطر کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت درج کی
وینکوور، جوناتھن ڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت کینیڈا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں قطر پر 6-0 سے تاریخی فتح حاصل کی۔ یہ کینیڈا کی ورلڈ کپ میں پہلی جیت ہے۔ میچ کا پہلا گول 16ویں منٹ میں ریباؤنڈ پر کائل لارین نے کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ ٹورنامنٹ میں ان کا دوسرا گول تھا۔ قطر کے گول کیپر محمود ابونادہ نے ڈیوڈ کے والی شاٹ کو پنچ کر کے روک دیا، لیکن گیند لارین کے پاس گری، جسے انہوں نے گول میں پہنچا دیا۔ اس کے بعد ڈیوڈ نے 29ویں منٹ میں دائیں پاؤں سے شاندار والی مار کر برتری کو دوگنا کر دیا، جو ایک سال سے زیادہ عرصے میں اوپن پلے کے دوران ان کا پہلا گول تھا۔
احمد کو 33ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ ریفری نے پہلے پنالٹی اسپاٹ کی طرف اشارہ کیا، لیکن ویڈیو ریویو کے بعد کینیڈا کو باکس کے ٹھیک باہر فری کک دی گئی اور احمد کو دیا گیا پیلا کارڈ ریڈ کارڈ میں بدل دیا گیا۔
پہلے ہاف کے اسٹاپج ٹائم میں کینیڈا نے 3-0 کی برتری حاصل کر لی، جب ڈیوڈ نے 48ویں منٹ میں کراس بار سے ٹکرا کر آئی گیند پر گول داغ دیا۔
دوسرے ہاف کے شروع میں جب کونے کو وہ خطرناک نظر آنے والی چوٹ لگی تو کینیڈا کے کھلاڑی تشویش کے عالم میں ان کے گرد جمع ہو گئے، اور مادیبو کو باہر نکالے جانے سے پہلے وہ واضح طور پر پریشان نظر آ رہے تھے۔ کونے کی جگہ پر آئے ناتھن سلیبا نے 64ویں منٹ میں فری کک پر گول کر کے اسکور 4-0 کر دیا۔ 75ویں منٹ میں محمد منائی نے اپنے گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے شاٹ کو اون گول میں بدل دیا۔
ڈیوڈ نے اسٹاپج ٹائم میں ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اس ورلڈ کپ میں ایک میچ میں تین گول کرنے والے ارجنٹائن کے لیونل میسی کے ساتھ شامل ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی میزبان کینیڈا نے جیت کے ریکارڈ مارجن کی برابری بھی کر لی، جو 1934 میں اٹلی، 1950 میں برازیل اور 1978 میں ارجنٹائن کی چھ گول کی جیت کے برابر تھی۔ قطر کے خلاف کینیڈا کے گولوں کی تعداد، اس میچ سے پہلے ان کی پوری ورلڈ کپ تاریخ میں کیے گئے گولوں کی تعداد سے دوگنی تھی۔ جیت کے بعد کینیڈا کے کوچ جیسی مارش نے چھ انگلیاں اٹھاتے ہوئے کہا، “اسے کوئی نہیں بھولے گا، اور کوئی بھی کینیڈین اس دن کو نہیں بھولے گا۔
یہ ہر کسی کے لیے ایک انتہائی اہم لمحہ ہے یہ سمجھنے کے لیے کہ اس ملک میں ٹیلنٹ ہے، ذہنیت ہے، قوت ارادی ہے، اور ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو اس ملک کو خاص بناتی ہیں۔”
کینیڈین فٹ بال کے لیے ایک خواب جیسا موقع دوسرے ہاف میں مڈفیلڈر اسماعیل کونے کے پیر میں لگی چوٹ کے باعث ماند پڑ گیا۔ قطر کے عاصم مادیبو کی جانب سے کیے گئے ایک سنگین فاؤل کے بعد کونے کو کئی منٹ تک طبی امداد دی گئی، جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ کینیڈا کے کوچ جیسی مارش نے بعد میں کونے کی چوٹ کی سنگینی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال لے جانے کے بعد ساسولو کے کھلاڑی کی سرجری کی جائے گی۔
مادیبو کو فاؤل کے لیے ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد قطر کو پہلے ہاف میں ہمام احمد کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد نو کھلاڑیوں کے ساتھ میچ ختم کرنا پڑا۔ اس جیت کے ساتھ کینیڈا کے پوائنٹس بڑھ کر چار ہو گئے ہیں اور وہ گول کے فرق کی بنیاد پر سوئٹزرلینڈ سے آگے ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی کینیڈا کا ناک آؤٹ مرحلے میں مقام تقریباً یقینی ہو گیا ہے۔ بدھ کو وینکوور میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف ہونے والے اپنے آخری گروپ میچ میں کینیڈا کی ٹیم کا دبدبہ رہے گا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان6 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
دنیا5 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
ہندوستان6 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
جموں و کشمیر5 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا6 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoامریکہ ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی






































































































