دنیا
آیت اللہ علی خامنہ ای کے حمایت یافتہ سید ابراهیم رئیسی ایران کے نئے صدرمنتخب

ایران کی گارجین کونسل نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو صدارتی انتخاب کی دوڑ سے الگ کردیا تھا اور انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ ووٹ نہیں دیں گے، ‘میں اس گناہ میں حصہ نہیں لینا چاہتا’۔
ایران میں جمعہ کو ہوئے صدارتی انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے بعد سید ابراهیم رئیسی نئے صدر منتخب کرلئے گئے ہیں۔سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ان کے قریبی حریف نے سنیچر کو اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
ایران کے صدارتی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان ہونے میں قدرے تاخیر ہوئی لیکن نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی نے دیگر تین امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے اور صدارتی انتخاب کے دیگر تینوں امیدواروں نے ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کردی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ رئیس کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حمایت حاصل تھی۔ وہ سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی کی جگہ لیں گے۔ ایک قدامت پسند لیڈر سمجھے جانے والے مسٹر رئیسی رائے عامہ میں بھی سب سے آگے تھے۔ سنٹرل بینک کے سابق سربراہ عبدالناصر ہمتی نے نتائج کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی مسٹر رئیسی کو مبارکباد دے دی ہے۔
رئیسی نے بدعنوانی اور غربت سے لڑنے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے بارے میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت جاری رکھیں گے ، حالانکہ انہوں نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے پر زور دیں گے۔
روحانی انتظامیہ کے ذریعہ کئے جانے والے اس معاہدے کا ایران کی معیشت پر مثبت اثر پڑا تھا ، لیکن 2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے سے دستبرداری اختیار کرنے کے ساتھ ہی پابندیاں عائد کردی تھیں ، جس سے ایران میں افراط زر میں اضافہ ہوا ، کرنسی میں کمی آئی اور بے روزگاری بھی بہت زیادہ بڑھ گئی ۔
ادھر سبکدوش ہونے والے صدر روحانی نے منتخب صدر کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے جمعہ کے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت پر ایرانی رائے دہندگان کی تعریف کی ، انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں دشمنوں اور بدعنوانوں کو مایوسی ہوئی ہے۔
انہوں نے ابراہیم رئیسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘میں لوگوں کو ان کی پسند پر مبارکباد دیتا ہوں ‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘میری سرکاری مبارکباد پر مبنی پیغام بعد میں جاری کرے گی۔60 سالہ ابراہیم رئیسی رواں برس اگست میں صدارتی منصب سنبھالیں گے جنہیں امریکہ سے جوہری معاہدے جیسے اہم معاملات کا سامنا ہوگا تاکہ ایران پر عالمی پابندیوں ختم ہوں اور ملک میں معاشی بحران پر کنٹرول پایا جاسکے۔
50 فیصد یا اس سے کم ٹرن آؤٹ کے پیش نظر گزشتہ روز شروع ہونے والی ووٹنگ مقررہ وقت سے 2 گھنٹے تک توسیع کردی گئی تھی۔رات کو ہی ووٹوں کی گنتی کی گئیں اور حکام کی جانب سے باضابطہ نتیجہ یا ٹرن آؤٹ کے اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے تھے۔
ایران میں 12 رکنی گارجین کونسل نے سیکڑوں امیدواروں سمیت اصلاح پسندوں اور حسن روحانی کے ساتھ اتحاد کرنے والوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈپلو ہاؤس تھنک ٹینک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) حامد رضا نے امید ظاہر کی تھی کہ ابراہیم رئیسی کے انتخابات میں کامیابی ہوگی۔ خیال رہے کہ 60 سالہ ابراہیم رئیسی انقلاب ایران کے بعد اہم عہدوں پر فائز رہے جبکہ محض 20 سال کی عمر میں ہمدان صوبے میں بطور پراسیکیوٹر مقرر ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ ایران کی گارجین کونسل نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو صدارتی انتخاب کی دوڑ سے الگ کردیا تھا۔بعدازاں انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ ووٹ نہیں دیں گے، ‘میں اس گناہ میں حصہ نہیں لینا چاہتا’۔ان پر مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے 1988 میں نسل کشی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔علاوہ ازیں ابراہیم رئیسی مختلف مراحلے میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتے رہے اور 2019 میں عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے منصب پر فائز ہوئے۔
دنیا
ایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
نیویارک، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ دی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے عالمی ادارے اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اسلامی انقلاب کے رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی دھمکی کوئی معمولی یا زبانی کلامی بات نہیں بلکہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔
بدھ کے روز اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں ایرانی سفیر نے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اراکین کی توجہ اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاٹز کے اس حالیہ عوامی بیان کی طرف مبذول کروائی، جس میں انہوں نے اعلانیہ کہا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو “موت کے لیے نشان زد” کر دیا گیا ہے۔ ایرانی سفیر نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ دھمکی کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں بلکہ یہ ایران کے اعلیٰ ریاستی حکام کو نشانہ بنانے کی ریاستی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کی ایک دانستہ اور منظم پالیسی کا حصہ ہے، جسے اسرائیلی حکومت ایران کے خلاف اپنی غیر قانونی جارحیت کے تناظر میں آگے بڑھا رہی ہے۔
دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے چند اہم نکات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سب سے پہلے فلسطینی، لبنانی اور شامی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور امریکی فوجی مداخلت جیسے بنیادی اسباب کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اور اسرائیل نے 8 اپریل کی جامع جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزی کی ہے۔
ایران کسی بھی جارحیت کی صورت میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے اور اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل پرعزم ہے۔
انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں اور فوجی دباؤ کی پالیسی ماضی میں بھی ناکام رہی ہے، اگر واشنگٹن سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے دھمکیوں کی زبان بند کر کے باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کرنی ہو گی کیونکہ ایران دباؤ میں آکر کبھی مذاکرات نہیں کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
دوحہ میں امریکہ ایران بالواسطہ مذاکرات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
تہران، العربیہ کے مطابق دوحہ میں امریکہ اور ایران کے درمیان قطر کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات ہوئے۔
ایران، قطر اور پاکستان کے درمیان امریکہ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے سہ فریقی اجلاس بھی منعقد ہوا۔
مذاکرات میں لبنان، آبنائے ہرمز اور مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کے امور زیرِ بحث آئے۔ ایران نے اسرائیل پر لبنان میں اپنی موجودگی کے ذریعے مفاہمت کی یادداشت کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا۔ تہران نے دیگر معاملات سے پہلے مفاہمت کی یادداشت کی 5 شقوں پر مقررہ وقت کے مطابق عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ ایران نے اپنے منجمد اثاثوں تک رسائی اور انھیں مرکزی بینک کے لیے دستیاب کرنے کا مطالبہ دہرایا۔
ایران نے کوآرڈینیشن کی صورت میں آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے محفوظ گزرنے کی یقین دہانی کرائی، تاہم اپنی خودمختاری پر زور دیا۔ تہران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کی پابندی اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دوحہ میں 3 تکنیکی ٹیموں نے بحری سیکیورٹی اور جوہری معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران نے منجمد فنڈز کے اجرا کے بدلے مزید تعاون پر آمادگی ظاہر کی، جب کہ یہ فنڈز غذائی اشیا کی خریداری کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ اس دوران پاکستان اور قطر نے دونوں فریقوں پر عارضی مفاہمت تک پہنچنے کے لیے زور دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات کے نتائج کی باقر قالیباف نے تفصیلات بتادیں
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر وہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شریک نہ ہوتے تو بعض لوگ معاہدے کی شرائط پر سوال اٹھاتے۔
ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ اگر بعض شرائط پوری نہ ہوتیں تو ان سے پوچھا جاتا کہ معاہدے کا کیا ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کی باتیں دہرانے کے بجائے قومی مفاد کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ انھوں نے بتایا کہ ایران کے 6 ارب ڈالر قطر میں منجمد تھے، اس کے علاوہ مزید 6 ارب ڈالر کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی۔ ان کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (اوفک) کی منظوری پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کیے تاکہ منجمد رقوم جاری کی جاسکیں۔
باقر قالیباف نے کہا کہ زیورخ مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے منجمد اثاثوں کی رہائی کے عمل میں تیزی آئی جب کہ پابندیوں کی معطلی بھی ان مذاکرات کا ایک اہم نتیجہ رہی۔ انھوں نے کہا کہ رہبرِ انقلاب نے مفاہمت کی شرائط کے عملی نفاذ کا انتظار کرنے کی ہدایت کی تھی اور انہی ہدایات کے مطابق شرائط پر عمل کیا گیا۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ہمارا دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، اس لیے اسی زبان میں جواب دینا ہوگا۔ انھوں نے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی بمباری سے متاثرہ مقامات تک رسائی سے متعلق خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد چین کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو حقیقی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا7 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا7 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت






































































































