تازہ ترین
جموں وکشمیر کے نوجوان وزیرا عظم کی رہنمائی میں مختلف شعبوں میں نئی تاریخ رقم کرکے قومی ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر

جموں، 30اکتوبر(یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے آج ایس کے آئی سی سی سری نگر میں منعقدہ ویڈیو پیغام کے ذریعے جمو ںوکشمیر روزگارمیلے سے خطاب کیا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا وزیر اعظم نریندر مودی جی کا شکریہ اَدا کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” جموں وکشمیر روزگار میلہ سے خطاب کرنے اور تقرری نامے حاصل کرنے والے 3,000 نوجوانوں کو نوازنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کا مشکور ہوں ۔
جموں وکشمیر کے نوجوان وزیرا عظم کی رہنمائی میں مختلف شعبوں میں نئی تاریخ رقم کر کے قومی ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کر رہے ہیں۔ “
اُنہوں نے بہتر حکمرانی کو لوگوں کی خدمات کرنے اور غرباءکی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا عزم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین کہ نئے تعینات ہونے والے عوامی خدمت میں ہماری اقدار کو تقویت دینے میں اہم کردار اَدا کریں گے اور ایمانداری اور سچائی کے ساتھ لوگوں کی خدمت کریں گے۔
تقریب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں کو تقرری نامے حوالے کئے ۔ روزگار میلے کے پہلے مرحلے میں کُل 3,000 تقرری نامے آج پورے جموں وکشمیر یوٹی میں تقسیم کئے جائیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نوجوان جموں وکشمیر کی طاقت ہے ۔جموںوکشمیر میں گذشتہ تین برسوں میں نوجوانوں ، کسانوں اور خواتین کو بااِختیار بنانے میں تیزی سے ترقی کی ہے ۔
اُنہوں نے کہا،” حکومت نے اَنٹرپرینیور شپ اور خود روزگار کے لئے معاون بنیادی ڈھانچے ، سکیمیں اور پالیسیاں بنانے کے لئے بہت اقدامات کئے ہیں۔“
اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں میں 30,000 نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں اور 5.2لاکھ کو خود روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں اور زائد اَز 5.5لاکھ خواتین سیلف ہیلپ گروپوں سے وابستہ ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا،” جموں وکشمیر یوٹی آج خود روزگار کے وسیع مواقع فراہم کررہا ہے ، مینو فیکچرنگ اور سروس سیکٹر اور نوجوان صنعت کاروں کو تربیت ، کریڈٹ اور مارکیٹ تک رَسائی ، تکنیکی معلومات فراہم کر رہا ہے تاکہ مرکوزیت طریقے سے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔“
اُنہوں نے ” آزادی کا اَمرت کال کھنڈ “ میں کہا کہ ہماری نوجوان طاقت جموںوکشمیر کے روشن مستقبل کے لئے پوری لگن کے ساتھ کا م کرے گی۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” آج جموں وکشمیر یوٹی کے نوجوان عزم اور محنت سے بہترین کارکردگی کے حصول کے ساتھ مختلف شعبوں میں کا م کر رہے ہیں۔ اِس طرح کا عزم ایک متحرک معاشرے کی بنیاد ہے جو اَمن ، ترقی اور خوشحالی کو قائم رکھتا ہے۔“
دنیا
مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ، ایران یورینیم افزودگی مکمل طور پر روک دے گا
واشنگٹن، 1 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے ایران یورینیم افزودگی مکمل طور پر روک دے گا اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں بھی ترک کر دے گا۔
امریکی صدر نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ واشنگٹن ایران کے ایٹمی فضلے کو حاصل کر لے گا اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے تیزی سے کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ مذاکرات جاری ہیں، تاہم کسی بھی اقدام میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔
مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے حوالے سے جاری ناکہ بندی کے باوجود واشنگٹن محتاط انداز میں آگے بڑھے گا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مذاکرات کے دوران ایرانی عہدیداروں کے ساتھ براہ راست رابطے بھی کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ نے ایران کے معاملے میں ”بڑی فوجی کامیابی” حاصل کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ایران کے حوالے سے کسی قسم کا دباؤ یا کوفت محسوس نہیں کر رہے اور واشنگٹن ”مکمل فتح” حاصل کرے گا۔
امریکی صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا تھا کہ ایران کا معاملہ حل ہونے کی صورت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
امریکہ پر اعتماد نہیں، لیکن مذاکرات ممکن ہیں: مسعود پزشکیان
تہران، مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکہ پر اعتماد نہ ہونے کے باوجود اس کے ساتھ مذاکرات کو اب بھی ممکن سمجھتا ہے۔
ایرانی صدارتی میڈیا آفس کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ تہران سفارتی راستے کو کھلا رکھنا چاہتا ہے، اگرچہ واشنگٹن پر اعتماد کا فقدان موجود ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کو میدانِ جنگ میں اپنی مسلح افواج کی حاصل کردہ کامیابیوں کو سفارتی میدان میں بھی مستحکم کرنا ہوگا۔
اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ) کے اسپیکر اور سینیئر مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے تہران کی 14 نکاتی تجویز میں شامل شرائط قبول نہ کیں تو اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ امریکی تجویز پر ایرانی ردعمل کو مسترد کر چکے ہیں۔
ٹرمپ نے گزشتہ شام کہا تھا کہ 8 اپریل سے نافذ نازک جنگ بندی اب ”وینٹی لیٹر پر” ہے۔
ایران نے اپنے جواب میں جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کے معاملے پر کسی قسم کی رعایت دینے سے انکار کیا تھا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تہران نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے، ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری محاصرہ ختم کرنے اور بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی واپسی کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی تجویز میں ایک صفحے پر مشتمل مفاہمتی یادداشت شامل تھی جس کا مقصد لڑائی کا خاتمہ اور 30 روز کے اندر جوہری مذاکرات کے لیے فریم ورک تیار کرنا تھا۔
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سب سے بڑا اختلاف اعلیٰ افزودہ یورینیم کے ذخیرے پر برقرار ہے۔ امریکہ اصرار کر رہا ہے کہ ایران یہ مواد ملک سے باہر منتقل کرے، تاہم تہران نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔
ایران نے ایٹمی توانائی کے پُرامن استعمال کے حق پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ افزودگی کی سطح پر مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری نقل و حرکت محدود کر رکھی ہے، جس سے عالمی منڈیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ امریکہ ایرانی بندرگاہوں کا بحری محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ٰیواین آئی۔ م س
ہندوستان
آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی بالواسطہ حمایت کرنے والے ممالک خود احتسابی کریں: وزارت خارجہ
نئی دہلی، ہندوستان نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی بالواسطہ مدد کرنے کے حوالے سے چین کا حالیہ اعتراف، ہندوستان کے دعووں اور حقائق کی تصدیق کرتا ہے ہندوستان نے مزید کہا کہ پاکستان کی پراکسی حمایت کرنے والے ممالک کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ دہشت گرد ٹھکانوں کو بچانے کی ان کی کوششیں ان کی ساکھ اور عالمی حیثیت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہیں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چین کے اس اعتراف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ متعلقہ رپورٹس سے ہندوستان کے موقف کی توثیق ہوئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جو ممالک خود کو ذمہ دار ریاستیں سمجھتے ہیں، انہیں خود احتسابی کرنی چاہیے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ڈھانچے کے تحفظ کی حمایت سے ان کی عالمی ساکھ کس طرح متاثر ہوتی ہے۔
ترجمان نے کہا، “ہم نے ایسی رپورٹس دیکھی ہیں جو پہلے سے معلوم حقائق کی تصدیق کرتی ہیں۔ آپریشن سندور، پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں ایک درست، ٹارگٹڈ اور متوازن کارروائی تھی، جس کا مقصد پاکستان سے چلنے والے اور اس کی پشت پناہی سے سپانسر شدہ دہشت گرد ڈھانچے کو تباہ کرنا تھا۔ وہ اقوام جو خود کو ذمہ دار سمجھتی ہیں، انہیں اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ دہشت گردی کے ڈھانچے کی حفاظت کی کوششوں کی حمایت ان کے وقار اور عالمی مقام کو کس طرح متاثر کرتی ہے۔”
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے آپریشن سندور کے بعد کہا تھا کہ چین اور ترکیہ جیسے ممالک نے اس آپریشن کے دوران پاکستان کی بالواسطہ حمایت کی تھی۔ حال ہی میں چینی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ چین نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو تکنیکی مدد فراہم کی تھی۔
یواین آئی۔ایف اے
دنیا4 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
ہندوستان1 week agoغیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا4 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
ہندوستان1 week agoوزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں منشیات فروش کی غیر قانونی عمارت مسمار کر دی
دنیا1 week agoایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ
ہندوستان5 days agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے فجیرہ حملے کی سخت مذمت کی، مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور دیا
دنیا3 days agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ









































































































