تازہ ترین
جے این یو میں طلبا کا احتجاج جاری: وائس چانسلرایم جگدیش کمار کے استعفیٰ کامطالبہ

طلبہ کیمپس میں ہونے والے تشدد کے لئے وائس چانسلر ایم جگدیش کمار کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے استعفی کے مطالبہ پراڑگئے ہیں۔
ے این یو کے طلباء جواہر لال نہرو یونیورسٹی (JNU) میں تشدد اوراپنے مطالبات کی حمایت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاجی طلبا، پیدل مارچ کرتے ہوئے جے این یو سے منڈی ہاؤس تک جانا چاہتے ہیں۔ لیکن دہلی پولیس اپنی نئی حکمت عملی کے تحت احتجاجی طلباء اور پروفیسرز کو بسوں میں منڈی ہاؤس لے جارہی ہے۔ وہاں انہیں میٹرو اسٹیشن کے قریب روکا جائیگا۔ اس موقع پر پولیس اپنی گاڑیوں میں بسوں کا تعاقب کریگی۔ طالبات کو پیدل چل کر منڈی ہاؤس کی طرف جانے سے روکنے کے لئے ، پولیس نے یونیورسٹی کے نارتھ گیٹ سے آنے والے تمام دروازوں پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔
بسیں جے این یو پہنچ گئیں، نہیں بیٹھے طلباء اور پروفیسر
دہلی پولیس کی حکمت عملی کے تحت ، خالی بسیں جے این یو کیمپس پہنچ گئیں۔ پولیس طلبہ اور پروفیسرز سے اپیل کررہی ہے کہ وہ بسوں میں بیٹھ جائیں۔ لیکن طلباء اور پروفیسر بسوں میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔ احتجاجی طلبا حکومت مخالف نعرے بازی کررہے ہیں۔ طلبہ کیمپس میں ہونے والے تشدد کے لئے وائس چانسلر ایم جگدیش کمار کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے استعفی کے مطالبہ پراڑگئے ہیں۔
جے این یو طلبا یونین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک وائس چانسلر استعفی نہیں دیں گے تب تک اگلے سمسٹر کے لئے ہونے والے رجسٹریشن کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ وائس چانسلر کے استعفی کا مطالبہ اورعام ہڑتال کے ساتھ یکجہتی دکھانے کے لئے کیمپس میں طلباء اور اساتذہ نے مارچ نکالا ہے۔اس موقع پر دہلی پولیس اور نیم فوجی دستے بڑی تعداد میں موجود ہے۔ پولیس کے بہت سے سینئر افسر بھی جے این یو پہنچ چکے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ، دہلی پولیس نے 10 بسوں کا بندوبست کیا ہے تاکہ وہ مظاہرین کو منڈی ہاؤس لے جائیں۔ جبکہ 2 بسوں میں پروفیسر اور طلبہ کولیے جایاجائیگا۔ پولیس طلبا کے ساتھ بھی جائے گی، لیکن پولیس اپنی اپنی گاڑیوں سے طلباء اور پروفیسرز کی بسوں کے پیچھے چلی جائے گی۔ بسیں کہیں نہیں رکیں گیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے جے این یو کے تمام دروازوں پر سکیورٹی کا گھیرا سخت کردیا ہے۔ کسی بھی مظاہرین کو پیدل یا گاڑی سے منڈی ہاؤس نہیں چلنے دیا جائے گا۔(نیوز 18 اردو)
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان7 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































