ہندوستان
حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ ختم،آخری پرواز سے401 حاجیوں کی دہلی واپسی

نئی دہلی، شمالی ہندوستان کے سب سے بڑے حج امبارکیشن پوائنٹ،دہلی سے مقدس حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے ملک کی سترہ ریاستوں کے حجاج کرام کی حج بیت اللہ کی ادائیگی کے بعد واپسی کا سلسلہ آج دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر سعودی ایر لائن کی پرواز نمبرSV-3082 سے401حاجیوں کی وطن آمد کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گیا آخری پرواز سے وطن واپس آنے والے حجاج کے استقبال کے لیے دہلی ایر پورٹ پر حج کمیٹی کی چیئر پرسن کو ثر جہاں،ممبر محمد سعد، ایکزےکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی،ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی،حج کمیٹی کے اسٹاف اور ایرپورٹ کی ایجنسی ڈائل، سی آئی ایف اور سعودی ایر لائن کے افسران موجود تھے۔سبھی نے آخری حج فلائٹ سے واپس آنے والے حاجیوں کا پرجوش خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کو ثر جہاں نے حج 2025 کے لیے خدمات فراہم کرنے والی تمام ایجنسیوں اور ان کے افسران اور اسٹاف کو ان کی پرخلوص خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس سال حج کے دوران حجاج کو فراہم قابل تحسین انتظامات اور سہولیات کے لیے حکومت سعودیہ عربیہ اور اس کی وزارت حج و عمرہ کی کارکردگی کو بھی تعریف و تحسین کی حق دار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سب وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کی وزارت اقلیتی امور اور اس کے فعال اور متحرک وزیر جناب کرین ریجیجو کی سربراہی اور حج امور سے ان کی پرخلوص اور لائق مبارک باد دلچسپی اور سروکار کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید اور یقین کا بھی اظہار کیا کہ اب جبکہ 7 جولائی سے حج 2026 کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،یقینی طور پر آیندہ حج اور بھی زیادہ بہتر بلکہ قابل مثال ہوگا۔
دلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے اس سلسلے میں دفتری تفصیلات جاری کرتے ہوے بتایا کہ اس سال دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے کے 15069 حجاج میں دہلی کے 2862،اتر پردیس سے 8036,اتراکھنڈ کے 904، ہریانہ کے 1190، پنجاب کے 310،ہماچل پردیس کے 70، چنڈی گڑھ کے 38، بہار کے 746،جموں کشمیر کے 480،جھارکھنڈ کے70،راجستھان کے 262،مہاراشٹر کے 04،کرناٹک کے 14، چھتیس گڑھ کے 02، آسام کے 09، مدھیہ پردیش کے 74،مغربی بنگال کے13 اور اوڈیشہ کے 05 حجاج شامل تھے۔ ان تمام حجاج میں مرد حجاج کی تعداد 8037 اور خواتین کی تعداد 7032 تھی۔
حج بیت اللہ کے اختتام کے بعد وطن واپس آنے والے حجاج کرام کی وطن واپسی دو مرحلوں میں ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 16 پروازوں کے ذریعے مکہ مکرمہ براہ جدہ سے جبکہ دوسرے مرحلے میں 21 پروازوں کے وطن واپس آنے والے حجاج کی واپسی مدینہ منورہ سے ہوئی۔ ان میں 51 بنا محرم خواتین اور 19 اسٹیٹ حج انسپکٹر بھی شامل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔ م الف
ہندوستان
ای ڈی نے 142 کروڑ روپے کے سرحد پار ڈرگ منی لانڈرنگ کیس میں کی چھاپہ ماری
نئی دہلی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک ٹیم پیر کو منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں میزورم-میانمار سرحد، تریپورہ-بنگلہ دیش سرحد اور مغربی بنگال میں چار مقامات پر ے چھاپے ماررہی ہے ای ڈی کا یہ کیس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، اگرتلہ زونل یونٹ کی جانب سے درج کیے گئے ایک کیس پر مبنی ہے اس میں 21 اگست 2025 کو تریپورہ میں 49.101 کلوگرام میتھمفیٹامائن اور 40 گرام ہیروئن ضبط کی گئی تھی۔ تریپورہ میں جن مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے، وہ بنگلہ دیش کی سرحد سے صرف 200 میٹر دور ہیں، جبکہ میزورم میں تلاشی والی جگہ میانمار کی سرحد سے تقریباً 500 میٹر دور ہے۔
تحقیقات میں ایک منظم سرحد پار سنڈیکیٹ کا پتہ چلا ہے، جو میزورم کے چمفائی-زوکھاوتھر سیکٹر کے ذریعے میانمار سے میتھمفیٹامائن لاتا تھا اور تریپورہ میں اسے لینے والوں تک پہنچاتا تھا۔ جرم سے ہونے والی آمدنی کو کئی بینک کھاتوں اور فرضی کمپنیوں کے ذریعے ادھر سے ادھر کیا جاتا تھا۔ ای ڈی کے مطابق اب تک جرم سے ہونے والی 142 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کا پتہ چلا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
نئی دہلی، پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس اور مختلف قومی مسائل پر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے مقصد سے اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد کے لیڈروں کی اہم میٹنگ پیر کی دوپہر یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں شروع ہو گئی میٹنگ میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجشوی یادو، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رکن پارلیمنٹ پی سنتوش کمار، ریولوشنری سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی) کے این کے پریم چندرن، سی پی آئی (ایم ایل) کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کی لیڈر محترمہ سپریا سولے سمیت کئی اہم لیڈر موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی، مختلف قومی مسائل، انتخابی تیاریوں اور اتحاد کی حلیف جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میٹنگ میں حالیہ سیاسی پیش رفت اور مرکزی حکومت سے جڑے کئی امور پر بھی غور و خوض ہونے کا امکان ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
مودی کی صدارت میں اقتصادی مشاورتی کونسل کی میٹنگ ، ملک کی اقتصادی صورتحال پر گہرائی سے تبادلہ خیال
نئی دہلی، مغربی ایشیا کے بحران کی وجہ سے ملک کی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں اقتصادی مشاورتی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں مغربی ایشیا کے بحران سے گھریلو معیشت پر پڑنے والے اثرات پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے بعد مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، “وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے میٹنگ کی صدارت کی۔ ملک میں اقتصادی تبدیلی اور طویل مدتی ترقی کی ترجیحات سے جڑے کئی موضوعات پر بحث کی۔ ساتھ ہی، اصلاحات کے عمل کو مزید رفتار دینے اور ‘ایز آف لیونگ’ (زندگی کو سہل بنانے) اور ‘ایز آف ڈوئنگ بزنس’ (کاروبار کی آسانی) کو یقینی بنانے پر اپنے خیالات شیئر کیے۔” میٹمگ میں ممتاز ماہرین اقتصادیات اور پالیسی ماہرین نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور اس کے ہندوستانی معیشت و سپلائی چین پر پڑنے والے اثرات پر خاص طور پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ عالمی توانائی کی فراہمی میں غیر یقینی صورتحال، مہنگائی اور سپلائی چین میں رکاوٹ جیسے مسائل پر بھی گہرائی سے غور و خوض کیا گیا۔
اس میٹنگ کا بنیادی مقصد عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک میں اقتصادی ترقی کو رفتار دینا اور وسیع تر اقتصادی استحکام کو یقینی بنانا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت نے جمعہ کو ہی ملک میں غیر ملکی سرمائے کی آمد بڑھانے کے لیے سرکاری سکیورٹیز (جی-سیک) میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری پر لاگو ٹیکس کے نظام میں بڑی اصلاحات نافذ کی ہیں۔ ایسی سرمایہ کاری سے ہونے والی سود کی آمدنی یا سرمائے کے منافع پر انکم ٹیکس سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس میں 15، 30 اور 40 سال کی مدت کی سرکاری سکیورٹیز کے نئے ایشوز کے ساتھ ساتھ ایف اے آر کے اہل سکیورٹیز کی مدت کے ساورن گرین بانڈز میں سرمایہ کاری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ریزرو بینک نے کل ہی اپنے دو ماہی اقتصادی جائزے میں عالمی جغرافیائی سیاسی بحرانوں سے سپلائی چین کی ٹوٹ پھوٹ اور مانسون کے خدشات کے درمیان رواں مالی سال 2026-27 میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کے تخمینے کو کم کر کے 6.6 فیصد، اور خردہ افراط زر کے تخمینے کو بڑھا کر 5.1 فیصد کر دیا ہے۔ اس سے پہلے اپریل کے پالیسی جائزے کے وقت آر بی آئی نے رواں مالی سال کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.9 فیصد اور افراط زر 4.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔
یواین آئی۔ایف اے
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
ہندوستان4 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا6 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی
دنیا2 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا6 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا1 week agoواضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی
جموں و کشمیر1 week agoمنوج سنہا نے نوآبادیاتی ذہنیت کے خاتمے پر زور دیا، مصنفین سے ہندوستان کی عالمی کہانی دوبارہ پیش کرنے کی اپیل
دنیا4 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا




































































































