دنیا
مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

ونڈہوک/نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی کو نامبیا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘آرڈر آف دی موسٹ اینینٹ ویلوٹشیا میرابیلیس’ سے نوازا گیا ہے نامبیا کے صدر ڈاکٹر نیتمبو نندی ندیتوانے بدھ کو یہاں مسٹر مودی سے بات چیت کے بعد انہیں یہ اعزاز عطا کیا ‘آرڈر آف دی موسٹ اینینٹ ویلوٹشیا میرابیلیس’ نامبیاکا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے ایوارڈ پیش کرنے سے پہلے، ڈاکٹر نیتمبو نے کہا، ” نامبیاکے آئین کی طرف سے مجھے دئے گئے اختیارات کی بدولت، میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو آرڈر آف دی موسٹ اینینٹ ویلوٹشیا میرابیلیس عطا کرنے کا اعزاز حاصل کر رہا ہوں، جنہوں نے نامبیا اور عالمی سطح پر سماجی و اقتصادی ترقی اور امن و انصاف کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔”
اعزاز سے نوازے جانے کے بعد مسٹر مودی نے کہا، “میرے لیے یہ بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ میں ویلوٹشیا میرابیلیس سے نوازا جا رہا ہوں۔ میں صدر جمہوریہ، نامبیاکی حکومت اور نامبیا کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے عاجزی کے ساتھ اس اعزاز کو قبول کرتا ہوں۔”
یہ ایوارڈ 1990 میں نامبیا کی آزادی کے فوراً بعد 1995 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ ممتاز خدمات اور قیادت کے لیے دیا جاتا ہے۔
یہ ایوارڈ نامبیا میں پائے جانے والے ایک منفرد اور قدیم صحرائی پودے ویلیوتشیا میرابیلیس کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ نامبیا کے لوگوں کی لچک، لمبی عمر اور پائیدار جذبے کی علامت ہے۔
یہ وزیر اعظم مودی کو بیرون ملک دیا جانے والا 27 واں ایوارڈ ہے اور اس دورے کے دوران یہ چوتھا ایوارڈ ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
تب تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک دشمن ندامت محسوس نہ کرے: ابراہیم رضائی
تہران، ایرانی نیشنل سیکیورٹی اور فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ہم تب تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک دشمن ندامت محسوس نہ کرے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی قسم کی مس کیلکولیشن کا شکار نہیں ہونا چاہیے، امن و استحکام کا راستہ داخلی محاذ کی مضبوطی اور جدوجہد سے ہو کر گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ دشمن کو فیصلہ کن جواب دینے کے لیے خود کو تیار نہیں کرتے، تو جنگ آپ کے دروازے پر دستک دے گی، جنگ بندی کے بعد ایرانی افواج نے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ اور نقصانات کا ازالہ کر لیا ہے۔
ابراہیم رضائی نے کہا کہ ہم 9 مارچ کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گے، جب تک دشمن اپنی سوچ، حکمتِ عملی میں تبدیلی نہ لے آئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
حوثیوں کی دھمکی: اسرائیلی بحری آمدو رفت پر مکمل پابندی لگا دیں گے
صنعا، یمن کے حوثیوں نے کہا ہے کہ “ہم بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری آمدو رفت پر مکمل اور بلا کم و کاست پابندی لگا دیں گے”۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد یمن کے حوثیوں نے آج بروز پیر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری آمد و رفت پر “مکمل اور جامع پابندی” نافذ کریں گے۔ گروپ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل سے منسلک جہازوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔
حوثیوں نے یافا میں حساس اسرائیلی اہداف پر میزائل حملوں کا بھی دعوی کیا اور کہا ہے کہ یہ حملے کامیابی سے اپنے اہداف تک پہنچے ہیں۔ “کشیدگی کا جواب کشیدگی سے دیں گے” گروپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل حملے اسرائیل کی جانب سے ایران، فلسطین، لبنان، عراق اور یمن میں جاری “جارحیت” کے جواب میں کئے گئے ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ زمینی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت کے مطابق فوجی کارروائیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ حوثیوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم تصدیق کرتے ہیں کہ کشیدگی کا جواب کشیدگی سے دیا جائے گا”۔جس سے اشارہ ملا ہے کہ آئندہ دنوں میں ان کی کارروائیوں میں شدت آسکتی ہے۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق دن کے اوائل میں یمن سے داغا گیا ایک میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا تھا اور حملے کے بعد اسرائیلی فضائی حدود کو عارضی طور پر پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے، بیروت کے جنوبی مضافات پر، حملہ کرنے کے بعد سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ حملے کے بعد ایران نے بھی اسرائیل کے شمالی علاقوں کی جانب متعدد میزائل داغےہیں۔ خبروں کے مطابق اسرائیل نے بھی ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں کو نشانہ بنایا اور دارالحکومت تہران کے علاوہ اصفہان اور تبریز سمیت کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل کے پاس کوئی چوائس نہیں، ایران سے معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فنانشیل ٹائمز کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کے پاس کوئی چوائس نہیں، اس کو ایران سے ہونے والا معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جو بھی معاہدہ ہوگا، اسے نیتن یاہو کو قبول کرنا ہوگا کیونکہ وہ کوئی فیصلہ نہیں کرتا، فیصلے میں کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے حالیہ میزائل حملوں سے مذاکرات یا ممکنہ معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکہ کمانڈو کارروائی یا ایران کیخلاف بحری ناکا بندی برقرار رکھنے سمیت دیگر آپشنز پر غور کر سکتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
ہندوستان4 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا6 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا6 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی
دنیا2 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoواضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی
دنیا5 days agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
دنیا4 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا





































































































