تازہ ترین
راجوری میں دردزہ میں مبتلا خاتون کو ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار

خبراردو: پہاڑی ضلع راجوری میں محکمہ صحت کے ملازمین نے نامکتفی تیل ہونے کے نتیجے میں دردزہ میں مبتلا خاتون کو ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار کیا گیا۔ ادھر واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجوری نے معاملے سے متعلق انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔
پہاڑی ضلع راجوری میں محکمہ صحت کی غفلت شعاری کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجوری نے معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔ معلوم ہو اکہ روبینہ اختر ساکن گبر بدھل کو دردزہ کی شکایت کے بعد پبلک ہیلتھ سنٹر بدھل منتقل کیا گیا۔ یہاں موجود ڈاکٹروں نے ابتدائی ملاحظہ کے بعد خاتون کو کنڈی ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تاہم خاتون کے رشتہ داروں کے مطابق وہ یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے جب پبلک ہیلتھ سنٹر میں موجود ایمبولینس گاڑی کو فراہم کرنے سے انکار کیا گیا۔
رشتہ داروں نے بتایاکہ روبینہ جن کو سنیچر کو دردزہ کی شدید تکلیف محسوس ہوئی ، کو فوری طور پر پبلک ہیلتھ سنٹر بدھل منتقل کیا گیا تاہم یہاں محکمہ صحت سے وابستہ اہلکاروں نے روبینہ کا معائینہ کرنے کے بعد انہیں کنڈی ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ رشتہ داروں نے بتایا کہ جونہی ہم نے پی ایچ سی میں موجود ایمبولینس گاڑی کی خدمات فراہم کرنے کی گزارش کی تو ہمیں یہ کہہ کر انکار کردیا گیا کہ گاڑی میں تیل موجود نہیں ہے۔
اس دوران رشتہ داروں نے دردزہ میں مبتلا خاتون کو پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے کنڈی ہسپتال پہنچایا۔ اس دوران رشتہ داروں نے بتایا کہ پی ایچ سی بدھل میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کے وطیرے سے ایک بار ضلع راجوری میں صحت کے حوالے سے سرکار کے بلند بانگ دعوے ایکسپوز ہوگئے۔ادھرمحکمہ صحت کے اندرون ذرائع نے بتایا کہ بلاک میڈیکل آفیسر این ایچ ایم کنڈی کے اکاﺅنٹ میں روزمرہ کے خرچہ جات کو پورا کرنے کی غرض سے سرکار نے 29لاکھ روپے جمع کرائے ہیں لیکن آئے روز یہاں چھوٹے سے چھوٹے معاملات کو لے کر شعبہ صحت کی شبیہ دن بہ دن متاثر ہورہی ہے۔
ادھر ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے واقعے سے متعلق اعلیٰ سطحی انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ بلاک میڈیکل آفیسر کو تنخواہ کو واگذار نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ میں جو بھی چیزیں سامنے آئیں گی اُن پر سختی سے کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































