تازہ ترین
رام بن میں فورسز کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ، دوسرا زخمی

خبرا ردو:
گول رام بن میں فورسز کی مبینہ فائرنگ سے مویشوں کی تجارت سے منسلک ایک نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ادھر علاقے میں لوگوں نے فوج کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جس کے دوران خط چناب میں مکمل ہڑتال رہی۔ اس دوران پولیس نے فوج کی58راشٹریہ رائفلز کے خلاف اقدام قتل کا معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی تاہم فوج کا کہنا کہ علاقے میں گشتی پارٹی پر فائرنگ کے بعد انہوں نے دفاعی فائر کھولا جس میں مذکورہ شہری جاں بحق ہوا خطہ چناب کے گول علاقے میں اتوار کے صبح4بجے مویشیوں کی تجارت سے وابستہ دو افرادجن میں 28 سال عمر کا نوجوان شکیل احمد ولد محمد یوسف ساکنہ ڈالوہ گھول اور محمد رفیع گوجر ولد محمد شفی گوجر ساکنہ ڈوکسار گھول پر مقا می فوجی یونیٹ58 آر آر سے وابستہ ایک فوجی پارٹی نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد رفیق گوجر کی موت موقعے پر ہی واقعہ ہوئی ہے جبکہ فائرنگ میں ایک اور زخمی نوجوان شکیل احمد کو فوری طور ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دونوں افراد مویشیوں کی تجارت سے وابستہ تھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے گھروں سے باہر نکل کر واقعے کے خلاف سخت احتجای مظاہرے کئے اور ملوث افرادکے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کر رہے تھے ۔اس دوران پورے ضلع رام بن کے علاوہ علاوہ خط چناب اور میں مکمل ہڑتال رہی جس کے دوران علاقے میں تمام طرح کے کار باری ادارے بند رہے جبکہ علاقے میں سڑکوں سے پبلک ٹرانسپوٹ غائب رہا ہے اور لوگوں میں واقعے کے خلاف زبردست غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے ایس ایس پی رام بن موہن لال نے بتایا پولیس نے فوجی یونٹ (58RR)کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا ہے جبکہ اس حوالے سے ایک کیس زیر نمبر38/18 , 307/302زیر دفعات درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔
اس حوالے سے فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں فوج کی گشتی پارٹی پر فائرنگ ہوئی ہے ۔ادھر جموں میں میقم فوجی ترجمان لفٹنٹ کرنل دیویندرآند نے بتایا کہ5اگست کوصبح 3:45 بجے ضلع رام بن کوہلی علاقے میں فوج کو جنگجوؤں کے موجود گئی کی اطلاع ملی جس کے بعد فوج کی گشتی پارٹی نے کچھ مشتبہ افراد کو دیکھ کر انہیں رک نے کاا شارہ کیا جسکومشتبہ افراد نے نظر انداز کر کے فوجی پارٹی پر فائرنگ کی ہے جہاں فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے ۔جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات جمع کئے جا رہے ہیں اسی دوران واقعے پر متعدد گوجر بکراول تنظیموں نے سخت مذمت کر کے واقعے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
جموں کشمیر کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین پسوال اور ٹرائبل ریسارچ فاونڈیشن نے عام شہریوں کی ہلاکت پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔طبقے نے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔KNS
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































