تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آرٹیکل 35 -A کی سماعت کو کیا مؤخر ،27 اگست کو ہو گی سماعت

خبر اردو :
عوامی مزاحمت کے بیچ سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس آرٹیکل 35Aکو 2نفری بنچ نے27اگست تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بنچ میں شامل جسٹس دیپک مشرا نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹیکل 35Aسے متعلق عرضی پر 3نفری بنچ ہی کوئی فیصلہ سناسکتی ہے جس کے بعد کیس کی سماعت رواں مہینے کے آخری ہفتے تک ملتوی کی گئی تاہم سپریم کورٹ کی طرف سے کیس کو مؤخر کرنے باوجود بھی ریاست عوام کے دلوں میں تذبذب پایا جارہا ہے۔
آئین ہند میں ریاست جموں وکشمیر کو خصوصی شناخت اور پوزیشن فراہم والی دفعہ 35Aپر سپریم کورٹ نے اُس وقت فیصلہ سنانے سے گریز کیا جب ریاست جموں وکشمیر کے جملہ عوام نے بلالحاظ مسلک و مذہب نئی دہلی کی کوششوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سڑکوں پر آنے کا انتباہ دیا۔یاد رہے ریاست کوخصوصی پوزیشن فراہم کرنے والی دفعہ 35Aپر سوموار کو سپریم کورٹ میں فیصلہ سنانے کے امکانات تھے تاہم معلوم ہوا ہے کہ جسٹس ڈی وائی چندراچود کی غیر حاضری نے کورٹ میں حاضر 2نفری بنچ نے فیصلہ سنانے سے گریز کیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ کیس کی سماعت اگر چہ دوپہر 2بجے مقرر ہوئی تھی تاہم 2نفری بنچ نے صبح ساڑھے دس بجے ہی کیس کو نوعیت کو دیکھتے ہوئے اسے رواں مہینے کی 27تاریخ تک مؤخر کردیا۔
اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس دیپک مشرا نے کورٹ کو بتایا کہ 35Aکے خلاف دائر کی گئی عرضی پر کوئی بھی فیصلہ 3رکنی بنچ ہی لے سکتی ہے تاہم اس دوران جسٹس چندراچود کی غیرحاضری سے کیس پر فیصلہ محفوظ رکھا گیا۔ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری جی این شاہین نے نئی دہلی سے بتایا کہ ہم کیس کا دفاع کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں جس کے لیے ہم نے کورٹ میں قبل از وقت ہی سبھی کاغذات داخل کرائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بار ایسو سی ایشن نے ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کے حوالے سے مہاراجہ کے خطوط اور مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی حکومت کے ساتھ طے پاچکے معائدوں کی فوٹو کاپیاں کیس ڈائری کے ساتھ منسلک رکھی ہوئی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ 27اگست کو کیس کی سماعت کے دوران دفاع کرنے والی جماعتوں اور اشخاص کو فی کس 15منٹ بولنے کے لیے فراہم کئے جائیں گے۔یاد رہے ریاست کی طرف سے کیس کی پیروی ایڈوکیٹ شعیب عالم کررہے ہیں جبکہ ریاست سے وابستہ سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں اور بار ایسو سی ایشن نے بھی الگ الگ طور سے ریاست کے دفاع کی خاطر سامنے آئے ہیں۔
ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگر چہ ریاستی گورنر این این ووہرا نے کیس کو رواں سال کے اکتوبر تک مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے اس حوالے سے کوئی واضح ہدایت جاری نہیں کی۔ KNS
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































