پاکستان
شعیب اختر کاویڈیو وائرل، کہا جس آدمی سے اس کی بیوی خوش نہیں، اسے ہندستان کیسے پسند کرےگا

دراصل اس ویڈیو میں پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کہتے نظر آرہے ہیں کہ جس آدمی سے اس کی بیوی خوش نہیں ہے، اسے ہندستان کیسے پسند کرے گا؟ آیئے آپ کو بتاتے ہیں آخر معاملہ کیا ہے۔
ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی چیف سوربھ گانگولی(Sourav Ganguly) کے بارے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچائے پوئے ہے۔ دراصل اس ویڈیو میںپاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کہتے نظر آرہے ہیں کہ جس آدمی سے اس کی بیوی خوش نہیں ہے، اسے ہندستان کیسے پسند کرے گا؟ آیئے آپ کو بتاتے ہیں آخر معاملہ کیا ہے۔
شعیب اختر کا ویڈیو وائرل
بتادیں کہ شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کا ایک ویڈیوا وائرل ہورہا ہے وہ کافی پرانا ہے۔ در اصل شعیب اختر ایک انٹرویو میں سوربھ گانگولی کی تعریف کررہے تھے۔ انہوں نے گانگولی کو ہندستان کا سب سے شیر دل کپتان بتایا۔ شعیب اختر نے اس انٹرویو میں کہا تھا، سوربھ گانگولی ٹیم انڈیا کو بنایا ہے۔ جب ہم نوے کی دہائی میں کھیلتے تھے تو پاکستانی ٹیم انڈیا کو ہرا۔ہرا کر تھک گئی تھی۔ اس کے بعد جب سوربھ گانگولی کپتان بنے تو ٹیم انڈیا میں ایک آگ سی نظر آئی۔
شعیب اختر نے آگے کہا، جو لوگ کہتے ہیں کہ سوربھ گانگولی Defensive captain ہیں، جو لوگ ایسا سوچتے ہیں ان کا دماغ صحیح نہیں ہے۔ گانگولی نے پوری ٹیم بناکر رکھ دی۔ پھر سیریز جیتنی شروع کی۔ اس کے بعد بی سی سی آئی نے ایک ایسے عجیب آدمی کو گریگ چیپل، اس سے تو اس کی بیوی ہی خوش نہیں ہے، ہندستان کہاں سے خوش ہوتا۔ اس کے کہنے پر گانگولی کو نکال دیا ٹیم سے باہر۔ سوربھ گانگولی نے ملک کی اتنی خدمت کی ہے۔
شعیب اختر بولے: سوربھ گانگولی مجھ سے نہیں ڈرتے تھے
شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ سوربھ گانگولی ان سے بالکل نہیں ڈرتے تھے۔ انہوں نے کہام لوگ کہتے ہیں گانگولی مجھ سے ڈرتے تھے۔ ایسا نہیں ہے، گانگولی مجھ سے نہیں ڈرتے تھے۔ وہ پل شاٹ نہیں کھیل پاتے تھے لیکن وہ ڈرتے نہیں تھے۔ گانگولی بہت بڑے کپتان تھے اور انہوں نے دھونی بھی ٹیم انڈیا کو دیا۔
سوربھ گانگولی(Sourav Ganguly) نے ہندوستان کے لئے 113 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ انہوں نے اپنے بلے سے 7212 رنز بنائے۔ گانگولی نے کل 16ٹیسٹ سنچریاں بنائیں۔ ون ڈے میں بھی گانگولی نے 311 میچوں میں 11،363 رنز بنائے اور انہوں نے 22 سنچریاں بنائیں۔ اس کے علاوہ گانگولی کے پاس ون ڈے میں 100 اور ٹیسٹ میں 32 وکٹ بھی ہیں۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
آئندہ 24 گھنٹے میں امریکہ ایران معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع : وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد ، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران امن معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں، حتمی شکل آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ فریقین امن معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں اور اگلے 24 گھنٹوں میں اسے حتمی شکل دیے جانے کا قوی امکان ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ جیسے ہی اس امن معاہدے کو حتمی شکل ملے گی، پاکستان فوری طور پر اس پر دستخط کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں مستقبل کے لائحہ عمل کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تاریخی امن معاہدے کے فوراً بعد، اگلے ہی ہفتے سے تکنیکی سطح کے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا تاکہ معاہدے کی تمام تر تفصیلات اور طریقہ کار کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
انھوں نے مذاکرات کے دوران مسلسل تعاون فراہم کرنے پر امریکہ اور ایران کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے خطے کے ان تمام برادر ممالک کو بھی دل سے سراہا جنہوں نے اس امن عمل کو کامیاب بنانے میں اپنی بھرپور حمایت اور مخلصانہ تعاون پیش کیا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی امن معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ مجموعی طور پر پورے خطے میں طویل المیعاد اور پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے ایک انتہائی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان2 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا6 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا6 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان4 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا6 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر







































































































