پاکستان
عمران خان کا پاکستان میں لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے باعث ملک میں لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے اور لاک ڈاؤن نہ کرنے جب کہ بیمار افراد کو خود قرنطینہ میں جانے پر زور دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے سرکار ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 25 فی صد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ یہ لوگ دو وقت کی روٹی مشکل سے کماتے ہیں۔ پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن سے کم وسائل کا طبقہ اہل خانہ کی کفالت نہیں کر سکے گا۔
انہوں نے کرونا وزئرس روکنے کے لیے پاکستانی قوم کو احتیاط برتنے پر زور دیا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا پانچ روز میں کرونا وائرس پر قوم سے یہ دوسرا خطاب تھا۔ گزشتہ ہفتے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ کرونا وائرس سے ملک میں افراتفری پھیل رہی ہے۔ ملک بند کرنے پر غور کیا لیکن ڈر ہے کہ معاشی مشکلات کے شکار عوام بھوک سے مرنا شروع ہوجائیں گے۔
اتوار کو قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پورے میں لاک ڈاؤن کا مطلب کرفیو لگانا ہوتا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ذریعے اس پر عمل در آمد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 25 فی صد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے ہیں جو دو وقت کی روٹی مشکل سے کماتتے ہیں۔ مکمل لاک ڈاؤن سے کم وسائل کا طبقہ اپنے اہل خانہ کی کفالت نہیں کر سکیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی استطاعت نہیں کہ ہر گھر میں کفالت کی اشیا پہنچا سکے۔ چین دنیا کا دوسرا امیر ترین ملک ہے اس کے لیے لاک ڈاؤن میں لوگوں کو گھر میں اشیا پہنچانا ممکن تھا۔
کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ شہری جن کو فلو وغیرہ ہے ان کو ذاتی طور ہر قرنطینہ میں چلے جانا چاہیے، وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ اسپتالوں میں علاج کی سہولت محدود ہیں۔ ہمیں بڑی عمر کے افراد کے لیے یہ سہولیات فراہم کرنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بڑی تقریبات کی جاتی رہیں گی تو ہم اپنے اوپر ظلم کریں گے۔ حکومت نے بڑے شاپنگ مالز، اسکول، جامعات سمیت کرکٹ کے ایونٹ بند کر دیے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انسان کے ایمان کی علم مشکل وقت میں ہوتا ہے۔ پاکستانی قوم نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں بھر پور کردار ادا کیا۔ ساری قوم نے اس کا مقابلہ کیا ہے اور اس مشکل سے نکل آئے۔ پاکستانی قوم کو احتیاط کرنی ہوگی۔
کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم نظم و ضبط کی پابندی کریں اور اگر کھانسی یا فلو ہوتا تو گھر میں رہیں۔ اگر نظم و ضبط سے کام لیں گے تو چین کی طرح ہم بھی اس مشکل وقت سے نکل آئیں گے
تحریک انصاف کی مرکزی حکومت کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بھر پور انداز میں اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے جب کہ صنعت و تجارت کے لیے رعایت دو دن میں اعلان کریں گے۔
ذخیرہ اندوزی سے شہریوں کو روکنے کے لیے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں غذائی قلت نہیں ہے۔ ضرورت کی اشیا ملک میں وافر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا سے زیادہ نقصان افرا تفری سے ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کا اہم کردار ہے کہ وہ ملک میں افراتفری نہ پھیلنے دے۔ حکومت اور عوام کا اتحاد رہا تو پاکستان کرونا وائرس پر قابو پا لے گا۔
پاکستان
ابراہم معاہدہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا ابراہم معاہدہ پاکستان کیلئے قابل قبول نہیں کیونکہ یہ ملک کے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔
نجی نیوز چینل ’’سما‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’’میرا نہیں خیال کہ ہم کسی ایسے معاہدے میں شامل ہوں گے جو ہمارے بنیادی نظریات کے خلاف ہو۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’اس وقت نہ ہم نے کوئی اقدام اٹھایا ہے اور نہ ہی کسی نے باضابطہ طور پر ہمیں اس معاہدے میں شامل ہونے کیلئے کہا ہے۔‘‘
وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اب بھی جاری ہیں، اس لیے ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ممکن نہیں جن پر ’’ایک دن کا بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ’’ہمارا واضح مؤقف ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں، اور ہم واحد ملک ہیں جس کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا نام تک شامل نہیں ہے۔‘‘
ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے پاکستان، سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر اور اردن سمیت دیگر مسلم ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بعد ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔
یواین آئی۔ م س
پاکستان
امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کو تیز کرنے کیلئے پاکستان نے کوششیں تیز کردیں
اسلام آبادم، پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کو تیز کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
چھ ہفتوں سے جاری نازک جنگ بندی کے باوجود جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت محدود رہی ہے، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے نے عالمی معیشت پر دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے “درست جوابات” حاصل کرنے کے لیے چند دن انتظار کرسکتے ہیں، تاہم وہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے دوران اپریل میں اعلان کردہ جنگ بندی ختم کر کے دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہرایا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ نئے حملے ایک علاقائی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایرانی حکومت نے امریکہ کو اپنی تازہ پیشکش پیش کی ہے، جس میں پابندیاں ہٹانے، منجمد اثاثے آزاد کرنے، امریکی فوجیوں کے انخلا اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول جیسے مطالبات شامل ہیں۔
دریں اثنا ثالثی کوششوں کے سلسلے میں، پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کےدورہ تہران کی توقع ہے۔ مزید برآں، پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کے لیے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بیجنگ حکومت نے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تنازعات کے باعث عالمی توانائی ترسیل کا اہم مرکز آبنائے ہرمز بڑی حد تک بند ہے۔ ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آبنائے میں “کنٹرول شدہ بحری علاقہ” قائم کر دیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق چین اور جنوبی کوریا کے کچھ آئل ٹینکر ایران کے تعاون سے آبنائے سے گزر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی، پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ میزائل تجربے کا مشاہدہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربے کو سراہا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی مقامی دفاعی صلاحیتوں اور جدید میزائل ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
ٰیواین آئی۔ م س
ہندوستان5 days agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا1 week agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا1 week agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
دنیا1 week agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنانی صدر اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو بیچتے ہیں: اسماعیل بقائی
دنیا5 days agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
ہندوستان1 week agoخوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک
ہندوستان1 week agoکاکروچ جنتا پارٹی پریشان لوگوں کی آواز ہے : ابھجیت دیپکے
دنیا2 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ





































































































