دنیا
غزہ اور مصر کے درمیان رفاح راہداری آج بھی نہیں کھولی جائے گی

قاہرہ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفاح راہداری نہ کھلنے کے باعث غزہ میں بھوک اور پیاس کے شکار فلسطینیوں تک آج بھی امداد نہیں پہنچ سکے گی۔
گزشتہ روز مصری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ آج رفاح راہداری کھول دی جائے گی تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج بھی رفاح کراسنگ نہیں کھولی جائے گی۔
امریکی صدر کے دورہ اسرائیل کے دوران امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل رفاح کراسنگ سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے پر رضا مند ہوگیا ہے تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ تین دن گزرنے کے باوجود نہ رفاح کراسنگ نہیں کھولی جاسکی اور نہ ہی کوئی امدادی سامان غزہ پہنچایا جا سکا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے پاک فوج اوراین ڈی ایم اے کی امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے مصر روانہ کردی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
وینیزویلا زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1943 ہوئی، 10500 سے زیادہ زخمی
کراکاس، وینیزویلا میں آنے والے دو تباہ کن زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1943 ہو گئی ہے، جبکہ 10571 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ملک کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر جارج روڈریگیز نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر روڈریگیز نے بتایا کہ وینیزویلا اور دیگر ممالک کے ماہرین نے مشترکہ مہم چلا کر ملبے سے 6461 لوگوں کو محفوظ باہر نکالا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 24 جون کو شمالی وینیزویلا میں 39 سیکنڈ کے وقفے پر 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلے آئے تھے۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں یہ ملک میں آنے والے سب سے طاقتور زلزلوں میں شامل ہیں۔
ان دو زلزلوں سے دارالحکومت کراکاس، لا گوائیرا اور شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ سینکڑوں عمارتیں گر گئیں یا شدید طور پر تباہ ہو گئیں۔ سڑکیں، ہسپتال، اسکول اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا، جبکہ بڑے علاقوں میں بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن خدمات بھی معطل ہو گئیں۔
یو این آئی۔ا یم جے
دنیا
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ضرورت پڑی تو پھر حملہ کریں گے: نیتن یاہو
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل ایران پر دوبارہ حملہ کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔ گزشتہ روز اسرائیلی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ہم نے خود کو ایرانی ایٹمی بموں کے خطرے سے محفوظ بنایا ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان، پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) 18 جون سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔
اس دستاویز پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکٹرانک دستخط کیے تھے۔ یہ معاہدہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان تنازع کے خاتمے اور باقی ماندہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ اس میں جنگ بندی، پابندیوں میں نرمی، جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز کی بحالی اور وسیع تر علاقائی سلامتی سے متعلق امور شامل ہیں۔ اسرائیل متعدد مواقع پر تہران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی مخالفت کا اظہار کر چکا ہے اور ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پوری ہونے تک ایران مزید مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا: قالیباف
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پوری ہونے تک ایران مزید مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے جاری موجودہ ملاقاتوں کا مقصد ایم او یو کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ لبنان،ایران،امریکہ، لبنان میں جنگ کے خاتمے کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کریں گے۔
اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق آبنائے ہرمز سے بغیر کسی لاگت کے گزرنے کی اجازت صرف 60 دن کے لیے ہوگی، ایران آبنائے ہرمز میں اپنے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر خودمختاری ایران اور عمان کی ہے، آبی گزرگاہ میں بحری آمدورفت انہی انتظامات کے مطابق ہوگی جو ایران مقرر کرے گا۔
باقر قالیباف نے کہا کہ بحری ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد سے ایران 40 ملین سے زائد بیرل تیل برآمد کر چکا ہے، اگر امریکہ ایران کو تیل فروخت کرنے سے روکنے کا ارادہ رکھتا ہے تو پھر کوئی بھی تیل سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب اپنا تیل پہلے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا7 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا7 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت







































































































