جموں و کشمیر
قومی پرچم ترنگا میرا دھرم ہے،ترنگا میری طاقت ہے، ترنگا میرے دل کی دھڑکن ہے:لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

15اگست2025ہندوستا ن کا 79واں یوم آزادی،جموں وکشمیر میں گھر گھرگاﺅں گاﺅں ترنگا مہم میں تیزی
جھیل ڈل سے علی الصبح پُر وقار ترنگا ریلی برآمد،ہزاروں لوگوںکی شرکت
بارہمولہ ترنگاریلی میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے12000سے زیادہ شہریوں کی شرکت
ترنگا ہندوستان کے سیکولرازم اور بھائی چارے کے نظریات کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہے: وزیراعلیٰ عمرعبداللہ
سری نگر:جے کے این ایس : 15اگست2025کو ملک بھرمیں ہندوستان کا 79واںیوم آزادی منایا جارہاہے،اوراسی قومی دن کی مناسب سے ملک بھرمیں گھر گھر ترنگا مہم چلائی جارہی ہے ۔جموں وکشمیرمیں منگل کو علی الصبح لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جھیل ڈل کے کنارے سے ایک پُرجوش ترنگا ریلی کوجھنڈی دکھائی اور خود بھی ا س ریلی میں شامل ہوئے ۔لیفٹنٹ گورنرکیساتھ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ ،کابینہ وزرائے سکینہ ایتو ،جاوید احمدڈار ،چیف سیکرٹری اتل ڈولو،ڈی جی پی نلین پربھات اور چیئرپرسن وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاںاندرابی کے علاوہ دیگر کئی شخصیات نے قدم سے قدم ملاتے ہوئے اس ریلی میں شرکت کی ۔اُدھر بارہمولہ میں نکالی گئی ترنگاریلی میں12ہزار سے زیادہ شہریوںبشمول طلباءوطالبات نے شرکت کی جبکہ یہاں سینکڑوں لوگوں نے 2کلومیٹر لمبا ترنگا اُٹھائے ہوئے تھے ۔اس دوران وادی کے باقی سبھی 8اضلاع کیساتھ ساتھ جموں خطے کے سبھی دس اضلاع میں بھی منگل کی صبح ترنگاریلیاں برآمدہوئیں ،جن میں ہزاروں عام شہریوں ،طلباءوطالبات ،سیول وپولیس حکام اور سماج کے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوںنے جوش وخروش کیساتھ شرکت کی ۔
جے کے این ایس کے مطابق منگل کی صبح سری نگر اور جموں سمیت پورے جموں وکشمیرمیں لاکھوںکی تعداد میں ترنگا لہرائے نظرآئے ،کیونکہ گھر گھر ترنگا مہم کے تحت منگل کی صبح ترنگا ریلیوںکا اہتمام کیاگیا ،جن میں حکومت اور انتظامیہ کے اعلیٰ ذمہ داروںبشمول لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کئی کابینہ ساتھیوں کیساتھ شرکت کی ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ڈل جھیل سے ترنگا یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔قومی پرچم کو سربلند کرنے کے لیے ہزاروں افراد نے فخر سے شرکت کی۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایل جی کے دفتر نے لکھاکہ ڈل جھیل سے ترنگا یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ ہزاروں لوگ فخر سے قومی پرچم کے احترام میں شامل ہوئے، جو ہمارے اتحاد، فخر اور مشترکہ شناخت کی علامت ہے۔ منوج سنہا نے کہاکہ ہمارے آباو ¿ اجداد اور بہادر دلوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ترنگے کو پوری طرح بلند رکھنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں‘ پوسٹ میں لیفٹنٹ گورنر کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ آج کا دن ہماری عظیم قوم کی کامیابیوں کا جشن منانے کا دن ہے، تاہم، ہمیں اپنے فرائض کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے اور اپنی کامیابیوں پر استوار کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں فوج، سی اے پی ایف اور پولیس کے اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کی بنیاد پر جدید اور خوشحال جموں و کشمیر کی عمارت کی تعمیر کا عزم بھی کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ ترنگا میرا دھرم ہے،ترنگا میری طاقت ہے، ترنگا میرے دل کی دھڑکن ہے۔ فرض کی خاطر، ہم بار بار اس پاک سرزمین پر جنم لیں۔
منوج سنہا نے مزیدکہاکہ راستے میں متعدد شہروں اور دیہاتوں سے گزرنے والی اس ریلی نے نوجوان نسل کو متاثر کیا اور انہیں ہمارے بانیوں کے وڑن اور بے لوث خدمت کے ان کے نظریات کے بارے میں یاد دلایا۔انہوں نے کہاکہ یہ جموں و کشمیر کے ہر شہری کا پابند فریضہ ہے کہ وہ اس راستے پر گامزن ہو اور جموں و کشمیر کو اپنے خوابوں کے مطابق بنائے۔اس دوران ترنگا ریلی میں شرکت کے بعدوزیراعلیٰ کے آفس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ ترنگا ریلی میں وزیر اعلیٰ نے قومی پرچم کے اتحاد، امن اور ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا ہندوستان کی طاقت کو تنوع میں ڈھالتا ہے اور سب سے اس کے سیکولرازم اور بھائی چارے کے نظریات کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہے۔اس دوران بارہمولہ میں ترنگا یاترا میں 12000 سے زیادہ لوگ شامل ہوئے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری 2 کلومیٹر طویل ترنگا اٹھائے ہوئے تھے۔ انہوں نے ایک ساتھ مل کر سر بلند کیے، دل فخر سے پھولے ہوئے تھے۔دریں اثناءوادی کے باقی سبھی 8اضلاع بشمول بڈگام ،گاندربل،کپوارہ ،بانڈی پورہ،پلوامہ ،کولگام ،اننت ناگ اور شوپیان کیساتھ ساتھ جموں خطے کے سبھی دس اضلاع میں بھی منگل کی صبح ترنگاریلیاں برآمدہوئیں ،جن میں ہزاروں عام شہریوں ،طلباءوطالبات ،سیول وپولیس حکام اور سماج کے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوںنے جوش وخروش کیساتھ شرکت کی ۔تمام ضلعی صدر مقامات پرگھر گھر ترنگامہم کے تحت نکالی گئی ترنگاریلیوں کی قیادت متعلقہ ڈپٹی کمشنروں ،ڈی آئی جیز اورایس ایس پیز کے علاوہ دیگرسیول اورپولیس حکام نے کی ۔ان ریلیوںمیں بھی مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے ہزاروں طلباءاور طالبات نے دیگر شہریوںکے ہمراہ ہاتھوں میں ترنگا اُٹھائے شرکت کی ۔
جموں و کشمیر
امریکہ اور ایران مذاکرات کر سکتے ہیں تو ہندوستان اور پاکستان کیوں نہیں میرواعظ عمر فاروق
سری نگر، حریت کانفرنس کے چیئرمین اور کشمیر کے معروف مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے منگل کے روز نئی دہلی اور اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے سفارتی بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شدید ترین تناؤ کے باوجود امریکہ اور ایران مذاکرات کی میز پر واپس لوٹ سکتے ہیں، تو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میرواعظ نے ان حالیہ رپورٹس پر خوشی کا اظہار کیا جن کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں اور اس ہفتے دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ مذاکرات متوقع ہیں۔
شہرِ آفاق جامع مسجد سری نگر میں گزشتہ جمعہ کے خطبے کا حوالہ دیتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا”اگر ایران اور امریکہ شدید ترین کشیدگی کے بعد مذاکرات کی میز پر آ سکتے ہیں، تو ہندوستان اور پاکستان بھی اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ جنگیں کبھی تنازعات کا حل نہیں ہوتیں، بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کو حل کیا جاتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اسی مثبت جذبے کے تحت ہندوستانی قیادت سے بھی مذاکرات کا راستہ اپنانے کی اپیل کی ہے تاکہ خطے کو جنگ کے بادلوں سے بچایا جا سکے۔میرواعظ نے زور دے کر کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں انسانی وسائل اور ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جنہیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بہتری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا”میرا ماننا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستی ہی مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کا سب سے بہترین راستہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان، پاکستان اور کشمیری قیادت ایسے امن پسند اقدامات کی حمایت کرے گی۔”
سیاسی امور کے علاوہ میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کے مسلمانوں کے مابین باہمی اتحاد اور یکجہتی پر خصوصی توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے مذہبی رہنماؤں کی سب سے بڑی تنظیم ‘متحدہ مجلسِ علماء’ کے تمام اراکین اس بات پر متفق ہیں کہ تمام مکاتبِ فکر کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ اگر کبھی مختلف فرقوں کے درمیان یا کسی ایک ہی فرقے کے اندر کوئی غلط فہمی پیدا ہو، تو اسے وسیع تر اسلامی اتحاد کے مفاد میں دوستانہ ماحول اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، کیونکہ اتحاد کے بغیر تشخص اور حقوق کی حفاظت ممکن نہیں ہے۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: جموں کے توئی ریور فرنٹ سینٹر پر ٹوکن کی تقسیم
جموں، جموں و کشمیر میں سالانہ شری امرناتھ یاترا کے باقاعدہ آغاز سے قبل، ٹوکن کی تقسیم کے پہلے ہی دن توئی ریور فرنٹ سینٹر پر ہزاروں عقیدت مندوں کا تانتا بندھ گیا۔ یہ سینٹر بھگوتی نگر میں واقع یاتری نواس سے محض چند میٹر کے فاصلے پر قائم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سالانہ شری امرناتھ یاترا کا باقاعدہ آغاز 3 جولائی سے ہوگا، جبکہ زائرین کا پہلا جتھہ 2 جولائی کو اسی مقام سے روانہ کیا جائے گا۔ جموں کے ڈپٹی کمشنر راکیش منہاس نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جوگندر سنگھ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ مرکز کا دورہ کیا اور ٹوکن کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکیش منہاس نے بتایا کہ”ٹوکن کی تقسیم کے پہلے دن عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد یہاں پہنچی اور آج کا مقررہ کوٹہ کامیابی کے ساتھ تقسیم کر دیا گیا ہے۔ یاتریوں کی رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع ہوگا۔”انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ تمام زائرین کے لیے یاترا کو پرامن، محفوظ اور آسان بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جموں ضلع انتظامیہ نے امسال ‘شری امرناتھ جی یاترا 2026’ کے زائرین کے استقبال اور سہولت کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ توئی ریور فرنٹ سینٹر پر تمام مسافروں کے ٹھہرنے اور آرام کرنے کی سہولیات کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد بیت الخلا اور غسل خانے تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹے لنگر (کمیونٹی کچن) کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ شفاف طریقے سے ٹوکن کی تقسیم اور رجسٹریشن کے لیے 18 کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گیتا بھون، مہاجن ہال، شری رام مندر پرانی منڈی اور ریلوے اسٹیشن جیسے دیگر مراکز بھی حسب معمول کام کرتے رہیں گے۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
سرکاری ملازمتوں کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف احتجاج سے قبل پی ڈی پی رہنما کو نظر بند کرنے کا الزام
سری نگر، جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے منگل کے روز الزام لگایا کہ سرکاری ملازمتوں کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف پارٹی کے مجوزہ احتجاج سے قبل بارہمولہ ضلع کے صدر محمد رفیق راتھر کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمد رفیق راتھر کو ان کی رہائش گاہ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی تاکہ وہ ضلعی سطح پر ہونے والے احتجاج میں شرکت نہ کر سکیں۔
پی ڈی پی نے حکومت کی مبینہ “آؤٹ سورسنگ پالیسی” اور تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف جموں و کشمیر کے مختلف ضلعی ہیڈکوارٹروں پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
محمد رفیق راتھر کو نظر بند کیے جانے کے پی ڈی پی کے الزام پر انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
سرکاری ملازمتوں کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ حکمراں نیشنل کانفرنس (این سی) اور اپوزیشن پی ڈی پی کے درمیان ایک اہم سیاسی تنازع بن گیا ہے۔ پی ڈی پی کا الزام ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت آؤٹ سورسنگ کے ذریعے تقرریاں کر رہی ہے اور “بیک ڈور تقرریوں” کو فروغ دے رہی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کانفرنس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آؤٹ سورسنگ کا نظام 2015 سے 2018 کے دوران پی ڈی پی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مخلوط حکومت کے دور میں متعارف کرایا گیا تھا۔
دونوں جماعتیں ایک دوسرے پر سرکاری بھرتیوں میں بدعنوانی کو فروغ دینے کے الزامات عائد کر رہی ہیں۔
گزشتہ ہفتے بھی پی ڈی پی نے اسی معاملے پر سری نگر میں احتجاج کیا تھا۔ پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا تھا کہ اکتوبر 2024 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد نیشنل کانفرنس حکومت تقریباً 25 ہزار “بیک ڈور تقرریاں” کر چکی ہے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان6 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
جموں و کشمیر6 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
جموں و کشمیر4 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا5 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا7 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
ہندوستان6 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی







































































































