تازہ ترین
لاک ڈاؤن: ترال اور اونتی پورہ میں دفعہ 144 نافذ

ترال اور اونتی پورہ میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کے لیے دونوں سب ڈویژنوں میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔
جموں و کشمیر کے ترال اور اونتی پورہ میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کے لیے دونوں سب ڈویژنوں میں دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا ہے اس سلسلے میں آج ترال اور اونتی پورہ کے بازاروں میں پولیس کی جانب سے عوام کو لاک ڈاؤن کی پاسداری کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے اور لاوڈ اسپیکروں کے زریعے عوام کو سماجی دوری بنائے رکھنے اور ماسک استعمال کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر نے اس نمائندے کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کو اپنی اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے سرکاری لاک ڈاؤن کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے تاکہ کورونا وائرس کی تباہ کاریوں پر لگام کسی جا سکے۔ جی ایم راتھر کے مطابق ترال میں اب تک صورتحال زیادہ تشویشناک نہیں ہے لیکن جس طرح عوام بے احتیاطی کر رہی ہے وہ یقیناً خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اونتی پورہ اور ترال سب ڈویژنوں میں فی الوقت کورونا کے 85 کیسز موجود ہیں جبکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک سینکڑوں افراد اس بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ تو وہیں آج ترال اور اونتی پورہ میں بازاریں ویران ہیں اور جمعہ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے تمام دکانیں بند رکھنے اور دفعہ 144 کو نافذ کیا ہے۔
(ای ٹی وی)
جموں و کشمیر
ریٹائرڈ انجینئر کے خلاف تاریخِ پیدائش میں رد و بدل اور ثبوت مٹانے کے الزام میں چارج شیٹ داخل
سری نگر، جموں و کشمیر کی اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے تاریخِ پیدائش میں رد و بدل کر کے نامناسب فائدہ اٹھانے اور ثبوت مٹانے کے معاملے میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اُس وقت کے اور ریٹائرڈ انچارج سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر کے خلاف سال 2015 میں دفعہ 420، 467، 468، 471 اور 201 رنویر پینل کوڈ (آر پی سی) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
ای او ڈبلیو حکام کے مطابق جموں و کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اُس وقت کے آئی / سی سپرنٹنڈنگ انجینئر کے سروس ریکارڈ میں تاریخِ پیدائش میں رد و بدل کے الزامات پر مشتمل ایک تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن کرائم برانچ کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ میں تحقیقات شروع کی گئی تھی۔
تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزم نے ناجائز سروس فوائد حاصل کرنے کے لیے 28-10-1955 سے 28-10-1958 تک سرکاری سروس ریکارڈ میں اپنی تاریخِ پیدائش میں دھوکہ دہی سے ہیرا پھیری کی۔ حکام نے بتایا کہ ملزم نے ثبوت چھپانے کے لیے اپنی اصل سروس بک بھی تباہ کر دی، جس کے باعث دفعہ 201 آر پی سی کا اطلاق ہوا۔ جانچ میں الزامات درست پائے گئے، جس کے بعد عدالتی فیصلے کے لیے چارج شیٹ عدالت میں جمع کی گئی۔
یوین آئی۔الف الف
دنیا
نیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان
تل ابیب، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب 7 اکتوبر 2023 کے حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے تمام ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے۔ نیتن یاہو کا یہ مؤقف اسرائیلی فوج کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں حماس کے عسکری ونگ، عز الدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر انچیف عز الدین الحداد کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔حکومت کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کے حملوں اور یرغمالیوں کے اغوا کے پیچھے موجود ہر ماسٹر مائنڈ کو چن چن کر ختم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا، وہ اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ اسرائیلی افواج موجودہ وقت میں غزہ کی پٹی کے 60 فیصد حصے پر قابض ہیں۔ نیتن یاہو کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے اندر اپنے آپریشنز کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں اسرائیلی فوج کی ایک نئی نام نہاد “اورنج لائن” کی جانب پیش قدمی کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس اب ان کی گرفت میں ہے اور ان کا اصل ہدف یہ یقینی بنانا ہے کہ غزہ مستقبل میں کبھی اسرائیل کے لیے خطرے کا باعث نہ بن سکے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد، جس میں فرانس پریس ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق اسرائیل میں 1221 افراد ہلاک ہوئے تھے، نیتن یاہو نے اس کے ذمہ داروں کے تعاقب کا عزم کیا تھا۔ اس حملے کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر ایک شدید اور ہولناک جنگ مسلط کی، جس کے نتیجے میں پٹی کے صحت کے حکام کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک تقریباً 72,763 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس دوران اسرائیل کی جانب سے غزہ اور اس سے باہر حماس کے سیاسی و عسکری رہنماؤں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسرائیل نے غزہ، لبنان اور ایران میں حماس کے متعدد قائدین کا تعاقب کر کے انہیں جاں بحق کیا، جن میں سب سے نمایاں تحریک کے سربراہ یحییٰ السنوار اور ان کے بھائی محمد السنوار تھے (جنہوں نے محمد الضیف کے بعد القسام بریگیڈز کی کمان سنبھالی تھی)۔ اس کے علاوہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران کے دورے کے دوران جاں بحق کیا گیا تھا۔
دوسری جانب، امریکی ثالثی کے تحت طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ، جو گزشتہ 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہے، اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اسرائیلی افواج غزہ میں نام نہاد “ییلو لائن” تک پیچھے ہٹ جائیں۔ اس معاہدے کی رو سے بھی پٹی کے 50 فیصد سے زائد رقبے پر اسرائیل کا کنٹرول برقرار ہے۔ تاہم، امریکی سرپرستی میں ہونے والے اس معاہدے کے باوجود غزہ میں پُرتشدد کارروائیاں تھم نہیں سکیں اور پٹی کے صحت کے حکام کے مطابق، جنگ بندی کے نفاذ کے بعد بھی اسرائیلی حملوں میں 871 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ اسی عرصے کے دوران اسرائیلی فوج نے بھی اپنے 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے امکانات میں اضافہ، اسرائیل کو صدر ٹرمپ کے ’گرین سگنل‘ کا انتظار
واشنگٹن، امریکہ اور ایران کے مابین جاری مذاکرات میں تعطل کے بعد، گزشتہ دو روز کے دوران اس بات کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ گئے ہیں کہ امریکہ ایک بار پھر ایران کے خلاف عسکری کارروائی کا متبادل راستہ اختیار کر سکتا ہے۔ ایک اسرائیلی عہدیدار کے مطابق، اسی تناظر میں حال ہی میں امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے اور گولہ بارود کی اضافی فراہمی کے عمل میں بھی تیزی لائی گئی ہے۔
غیرملکی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب، ایک اور اسرائیلی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب انتظامیہ اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کی منتظر ہے تاکہ دوبارہ حملوں کا آغاز کیا جا سکے۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اہلکار کا کہنا ہے کہ جیسے ہی واشنگٹن سے اجازت نامہ حاصل ہوگا، اسرائیل اور امریکہ مشترکہ طور پر ایران کے خلاف فوجی مہم شروع کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ ممکنہ اہداف کی جو فہرست تیار کی گئی ہے، اس میں ایران کا توانائی کا بنیادی ڈھانچہ بھی شامل ہے؛ جبکہ اس کے برعکس، وائٹ ہاؤس نے 28 فروری کو شروع ہونے والی گزشتہ جنگ کے دوران ان تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کی سخت ہدایت جاری کی تھی۔
اسی دوران، متعدد امریکی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ فوجی حملوں کے آپشن پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ ان رپورٹوں کے مطابق، اگر صدر دوبارہ جنگ کی طرف لوٹنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہیں، تو پینٹاگون نے اس کے لیے ممکنہ اہداف کی فہرست اور عسکری منصوبے پہلے سے ہی مکمل کر رکھے ہیں۔ یہ تمام صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل ایرانی معاملے پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
معروف امریکی ویب سائٹ ”اکسیوس” کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ کے درمیان ایک ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے جو آدھے گھنٹے سے زیادہ جاری رہا۔ اس گفتگو میں خاص طور پر ایران کے معاملے اور ممکنہ طور پر دوبارہ جنگ چھڑنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری طرف، پاکستان بھی اس بحران کو ٹالنے کے لیے مسلسل سفارتی کوششوں میں مصروف ہے۔ اسلام آباد گزشتہ کئی ماہ سے واشنگٹن اور تہران کے مابین رابطے بحال کرانے کے لیے ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، تاکہ دونوں ممالک کو دوبارہ میز پر لا کر جنگ کے مستقل خاتمے کا کوئی راستہ نکالا جا سکے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان7 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا
جموں و کشمیر7 days agoشاہ کے ساتھ میٹنگ میں ریاستی درجہ کی بحالی، ریزرویشن اور کام کاج کے قوانین سے جڑے مسائل اٹھاؤں گا: عمر عبداللہ
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر








































































































