تازہ ترین
نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کا علم ہونے کے باوجود شکایت نہ کرنا سنگین جرم ہے: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 2 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز کہا کہ نابالغ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بارے میں علم ہونے کے باوجود فوری اور مناسب شکایت درج نہ کرانا، سنگین جرم ہے اور قصورواروں کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔
جسٹس اجے رستوگی اور سی ٹی روی کمار کی بنچ نے 2019 میں مہاراشٹر کے چندر پور کے ایک اسکول میں قبائلی برادری کی 17 نابالغہ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف حکومت مہاراشٹر کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ جنسی زیادتی کے بارے میں علم ہونے کے باوجود بچوں کی شکایت نہ کرنا پاکسو کے تحت جرم تصور کیا جائے گا۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ذریعہ ملزم ڈاکٹر کے خلاف شروع کی گئی فوجداری کارروائی کو منسوخ کرنا مناسب نہیں ہے۔
حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کے علاج کے لیے تعینات ڈاکٹر پاروتی کو لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا علم تھا، لیکن انھوں نے متعلقہ حکام سے شکایت نہیں کی۔
جنسی زیادتی کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب کلاس III اور V میں زیر تعلیم لڑکیوں کو بیمار ہونے کے بعد جنرل اسپتال لے جایا گیا۔
بنچ نے کہا، “پاکسو ایکٹ کے تحت کسی جرم کے ارتکاب کی فوری اور مناسب شکایت کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اس معاملے میں ہاسٹل کے سپرنٹنڈنٹ اور چار دیگر – نریندر لکشمن راؤ ویرولکر، کلپنا مہادیو ٹھاکرے، سو لتھا مدھوکر کنناکے، وینکٹاسوامی بونڈیا جنگم کو گرفتار کیا گیا تھا۔
تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزموں نے 17 کم سن لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
دنیا
پیوٹن کا دورہ چین: عالمی استحکام کے لیے نیا اسٹریٹجک فریم ورک
ماسکو،روسی صدر پیوٹن نے چین کے دورے سے قبل کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات دنیا میں استحکام پیدا کرنے والی اہم قوت بن چکے ہیں۔روسی صدر دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک سال سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری براہِ راست ملاقات ہوگی۔ چین روانگی سے قبل اپنے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ ماسکو اور بیجنگ کسی ملک کے خلاف اتحاد نہیں بنا رہے بلکہ دونوں ممالک عالمی امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ روس اور چین اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قوانین اور کثیرالجہتی نظام کے دفاع کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف عالمی پلیٹ فارمز پر بھی قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پیوٹن کے مطابق روس اور چین کے تعلقات غیر معمولی سطح تک پہنچ چکے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری اور قومی اتحاد کی حمایت کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 2020 سے 2024 کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت دوگنا سے زیادہ بڑھ کر 245 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ روس بڑی مقدار میں تیل، گیس اور کوئلہ چین کو برآمد کرتا ہے جبکہ چین روس کو مشینری، گاڑیاں، الیکٹرانک سامان اور دیگر صنعتی مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب روس اور چین عالمی سیاست میں امریکا کے اثر و رسوخ کو چیلنج کرنے کے لیے مزید قریب آتے جا رہے ہیں۔حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے بعد پیوٹن کا دورہ عالمی سفارتی منظرنامے میں خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
یواین آئی ۔م اع
دنیا
ایران کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، مسعود پزشکیان
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا انفارمیشن کونسل اجلاس میں کہنا تھا کہ کسی بھی قیمت پر قومی وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
اُنہوں نے کہا کہ دشمن جنگ میں ناکامی کے بعد اب عوام اور حکام میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد، فوجی اور سول حکام، سائنسدانوں اور بیگناہ طلبا کو شہید کیا گیا، دنیا تماشہ دیکھتی رہی۔
دوسری جانب ایرانی فوج کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی صورت میں ایرانی فوج جوابی کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی فوج نے کہا کہ دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرانی فوج ٹریگر دبانے کے لیے تیار ہے۔ دوبارہ جارحیت اور حملہ کیا گیا تو فوری، فیصلہ کن، بھرپور طاقت اور وسیع تر پیمانے پر جوابی کارروائی کی جائے گی۔
رکن ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر ڈاکٹر محسن رضاعی نے صدر ٹرمپ کا نام لیے بغیر انکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے فوجی حملہ کی ڈیڈ لائن رکھی اور خود ہی منسوخ بھی کردی۔انہوں نے کہا کہ یہ خام خیالی ہے کہ ایرانی قوم اور افسر ہتھیار ڈال دیں گے۔ مسلح افواج اور ایران کی عظیم قوم کا فولادی مکہ حریف کو پسپائی اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرے گا۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کرائم برانچ کی اقتصادی جرائم شاخ نے 93 لاکھ روپے کے زمینی فراڈ معاملے میں بڈگام میں چھاپہ مارا
سری نگر، جموں و کشمیر کرائم برانچ کی اقتصادی جرائم شاخ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے منگل کے روز جنوبی کشمیر میں ایک مہاجر کی جائیداد اور کھڑے درختوں کی فروخت سے متعلق 93 لاکھ روپے کے مبینہ زمینی فراڈ معاملے میں ضلع بڈگام میں تلاشی مہم چلائی۔
حکام نے بتایا کہ یہ تلاشی مہم اس سال اپریل میں پولیس اسٹیشن ای او ڈبلیو کشمیر میں بھارتیہ نیائے سنہتہ کی دفعات 318(4)، 336(3)، 340 اور 61(2) کے تحت درج ایف آئی آر کے سلسلے میں انجام دی گئی۔ یہ معاملہ پلوامہ کے دروسو علاقے میں پانچ کنال مہاجر زمین اور بجبہاڑہ میں 300 کھڑے درختوں کی فرضی معاہدوں کے ذریعے مبینہ دھوکہ دہی سے فروخت سے متعلق ہے۔
ملزمان کی شناخت زمین کے دلال غلام محی الدین ڈار (جوالہ پورہ، بڈگام باشندہ) اور سوم ناتھ کول (بنگلور نارتھ، کرناٹک/جنی پور، جموں باشندہ) کے طور پر ہوئی ہے۔
ای او ڈبلیو نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ شکایت کنندہ کو مبینہ طور پر مہاجر کی زمین اور درخت خریدنے کے لیے گمراہ کیا گیا تھا، جبکہ کول نے مبینہ طور پر اصل مالکان کے وکیل کے طور پر کام کیا اور ڈار نے گواہ کا کردار ادا کیا۔
ای او ڈبلیو کے مطابق مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ نہ تو زمین اور نہ ہی درخت ملزمان کی ملکیت تھے اور نہ ہی اصل مالکان نے انہیں فروخت کرنے کی اجازت دی تھی۔
حکام نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ جس بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی تھی، وہ رقم منتقل کیے جانے والے اسی دن صرف شکایت کنندہ کو دھوکہ دینے کی نیت سے کھولا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ غلام محی الدین ڈار اور سوم ناتھ کول کے مبینہ مجرمانہ افعال بادی النظر میں بھارتیہ نیائے سنہتہ کی دفعات 318(4)، 336(3)، 338، 340 اور 61(2) کے تحت قابل سزا جرم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
منگل کے روز ایگزیکٹو مجسٹریٹوں کی موجودگی میں تلاشی کارروائی انجام دی گئی تاکہ معاملے سے متعلق قابل اعتراض مواد اور دیگر شواہد جمع کیے جا سکیں۔
یو این آئی۔ اے ایم
ہندوستان1 week agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
جموں و کشمیر1 week agoشاہ کے ساتھ میٹنگ میں ریاستی درجہ کی بحالی، ریزرویشن اور کام کاج کے قوانین سے جڑے مسائل اٹھاؤں گا: عمر عبداللہ
تازہ ترین1 week agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
ہندوستان5 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا1 week agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا5 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان6 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اب سیاسی شعبدہ بازی کے بجائے اقتصادی جوڑ توڑ کا معاملہ
دنیا1 week agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا
تازہ ترین1 week agoایران کی توجہ اب بھی پائیدار امن پر مرکوز لیکن کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار : فاطمہ مہاجرانی







































































































