تازہ ترین
چین میں کورونا کے سبب کئی بازار بند

چین میں منگل کو 40 سے زائد کورونا وائرس کے انفیکشن کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے 27 متاثرین بیجنگ میں ہیں۔ اس طرح بیجنگ میں جمعہ کے بعد سے اب تک نئے متاثرین کی مجموعی تعداد 106 ہوگئی ہے۔
چینی حکام نے منگل کے روز کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاو کے سبب دارالحکومت بیجنگ میں کچھ سفری پابندیوں کی شروعات کر دی ہے۔
چین میں منگل کو 40 سے زائد کورونا وائرس کے انفیکشن کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے 27 متاثرین بیجنگ میں ہیں۔ اس طرح بیجنگ میں جمعہ کے بعد سے اب تک نئے متاثرین کی مجموعی تعداد 106 ہوگئی ہے۔
بیشتر حالیہ معاملات بیجنگ کے زن فادی ہول سیل مارکیٹ سے متعلق ہیں اور حکام مارکیٹ میں کام کرنے والوں کا ٹیسٹ کر رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی جنہوں نے بھی گذشتہ دو ہفتوں میں اس بازار کا رخ کیا تھا اور جو کسی بھی گروپ کے ساتھ رابطہ میں آئے تھے ایسے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 11 بازاروں کو بند کیا گیا ہے۔(ای ٹی وی)
دنیا
آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عباس عراقچی
تہران، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ خلیجِ فارس اور آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت ہے۔
جنوبی کوریا کے خصوصی ایلچی نے ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی، جس کے دوران عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی حکومتوں کے جرائم سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے اپیل کی کہ دیگر ممالک امریکی و اسرائیلی حملوں کی واضح الفاظ میں مذمت کریں۔ ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی سلامتی اور مفادات کے دفاع کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان اقدامات کے نتائج کی ذمے داری جارح قوتوں پر عائد ہوتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
حقیقی مذاکرات میں بنیادی رکاوٹیں وعدوں کی خلاف ورزی، ناکہ بندی اور دھمکیاں ہیں: ایرانی صدر
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ ایران نے ہمیشہ مکالمے اور معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اب بھی کرتا ہے۔
ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ حقیقی مذاکرات میں بنیادی رکاوٹیں وعدوں کی خلاف ورزی، ناکہ بندی اور دھمکیاں ہیں۔
ٹرمپ کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا آپ کی مسلسل منافقانہ بیان بازی، دعوؤں اور عمل کے درمیان تضادات کو دیکھ رہی ہے جب کہ ایران نے ہمیشہ مکالمے اور معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اب بھی کرتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت قابلِ قبول ہے جب سمندری ناکہ بندی نہ ہو، مکمل جنگ بندی اسی صورت میں معنی رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی سمندری ناکہ بندی اور عالمی معیشت کو یرغمال بنانے جیسے اقدامات سے نہ کی جائے، جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کی صورت میں آبنائےہرمزکودوبارہ کھولنا ناممکن ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے ایران سے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کردیا
واشنگٹن، ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے امریکی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے فوری طور پر ایران جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں چک شومر نے کہا کہ ہمیں ٹرمپ کی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنا ہوگا کیونکہ یہ تباہ کن جنگ جتنی دیر جاری رہے گی، حالات اتنے ہی خراب ہوتے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تباہ کن جنگ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور ہم گہرائی سے مزید گہرائی کی طرف دھنستے جارہے ہیں۔ چک شومر نے ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کے باعث امریکہ کی معیشت، عسکری تیاری اور قومی سلامتی پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہو چکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر7 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی











































































































