تازہ ترین
کشمیریوں پر بیرون ریاستوں میں حملوں کا معاملہ :تجارتی انجمنوں کی کل کشمیر میں بند کی کال

خبراردو:
وادی اور بیرون ریاست میں مقیم کشمیری لوگوں جن میں طلبا ء،کارو باری افراد،تاجروں کے علاوہ باقی لوگوں پر حملوں اور انہیں خوف ذدہ کرنے،کرایہ کے مکان خالی کرنے ،گاڑیوں اور املاک کو نذر آتش کرنے کے خلاف سنیچر کو سرینگر میں مختلف تجارتی انجمنوں جن میں ٹریڈرس اینڈ من فکچرس فیڈ ریشن (کے ٹی ایم ایف ) اور کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈس ٹریز(کے سی سی آئی)کی کال پر وادی کی کال پر دن کے 3بجے سے مکمل ہڑتال رہی ،جس دوران سرینگر اور وادی کے باقی علاقوں میں جن میں اننت ناگ اور پلوامہ بھی شامل ہے میں مکمل ہڑتال سے معمولات کی زندگی بری طرح متاثر رہی اور سڑکوں سے ٹرانسپوٹ غائب رہا۔
اس دوران تجارتی انجمنوں اور شہر کے قلب لالچوک میں واقع دکانداروں نے فوراًاپنی دکانین بند کر کے احتجاج میں شامل ہوئے ۔اس دوران انجمنوں کے لیڈاران نے گھنٹہ گھر کے قریب واقع پارک میں میں جمع ہو کر بیرون وادی اور جموں میں کشمیریوں پر حملوں اور جموں میں مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کرنے اور انہیں خوف ذدہ کرنے پر زوردار احتجاج کیا۔ا س دوران احتجاج میں شامل لوگ سرکاری دہشت گردی نہیں چلے گی،جموں کے مسلمانوں ہم تمہارے ساتھ ہے کے فلک شکاف نعرے بلند کئے ۔ احتجاجیوں نے سرکار سے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف دو دن کے اند اندر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے بتایا اگر سرکار نے 2دن کے اندر اندر معاملے کے خلاف کوئی اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی تو اس کے بعد اس سلسلے میں کشمیر ٹریڈ ایک سخت لائحہ عمل طے کرے گئی جس کی تمام تر زمہ داریاں ریاستی سرکار پر آئد ہوگی۔انہوں نے بتایا آئندہ کا لاحہ عمل بعد میں مل بیٹھ کر طے کیا جائے گاجس کے حوالے سے عوام کو خبردار کیا جائے گا۔۔احتجاج میں شامل لیڈران نے سرکار سے کشمیریوں اور جموں کے مسلمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ اس دوران انجمنوں نے جموں اور بیرون ریاست میں موجود کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اتوار کو مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔
قابل ذکر بات یہ ہے سرینگرمیں سنیچر کے روز دن کے ایک بجے تاجروں کی انجمنوں نیاعلان کیاتھا کہ وہ لالچوک سرینگر میں تین بجے سے اپنی سرگرمیاں کشمیریوں پر جموں میں حملوں کیخلاف احتجاج کے طور بند رکھئیں گے۔ادھر جموں میں گزشتہ روز کرفیوں کے باوجود اطلاعات کے مطابق کشمیریوں اور مقامی مسلمانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔ادھر جموں میں سنیچر کو دوسرے روز بھی سخت کرفیو نافذ رہا ہے ۔جس دوران علاقے میں جگہ جگہ جگہ فورسز کو تعینات رکھا گیا جبکہ تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں فورسز کا سخت پہراہ رہا۔تاہم اس دوران علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ادھر جموں سے نامہ نگار نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا علاقے میں کرفیو کا نفاذفی الحال جاری ہے تاہم دن گذرنے کے ساتھ ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی آئندہ کے لئے کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
خیال رہے کشمیر میں لتہ پورہ کے مقام پر فوجی کناوائے پر جنگجوں کے خود کش حملہ کیا جس میں سی آر پی ایف کے 49اہلکار ہلاک جبکہ دیگر30سے زیادہ اہلکار زخمی ہوئے تھے
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































