تازہ ترین
کشمیری طلبا مجھے بھارت کا ٹٹو سمجھتے ہیں : فاروق عبداللہ

خبراردو: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا انہیں ہندوستان کا ٹٹو سمجھتے ہیں لیکن خود نعرے لگانے کے سوا کچھ نہیں کریں گے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا انہیں ہندوستان کا ٹٹو سمجھتے ہیں لیکن خود نعرے لگانے کے سوا کچھ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کشمیری یونیورسٹی آنے سے ڈر لگتا ہے کیونکہ طلبا ان کے حوالے سے غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تقسیم در تقسیم ہوگئی ہے اور اگر اسے ایک مضبوط قوم بننا ہے تو ‘متحد’ ہونا ہوگا۔
فاروق عبداللہ ہفتہ کے روز یہاں کشمیر یونیورسٹی کے علامہ اقبال لائبریری کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اہتمام یونیورسٹی ھٰذا میں منعقد کئے جارہے 23 ویں کل ہند اردو میلے کا افتتاح کیا گیا۔
نیشنل کانفرنس صدر اپنی تقریر کے دوران یونیورسٹی کے وائس چانلسر پروفیسر طلعت احمد سے مخاطب ہوئے اور کہنے لگے: ‘چانسلر صاحب مجھے آج ان بچوں سے بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ میری سنتے بھی نہیں تھے۔ یہ سمجھتے ہیں کہ فاروق عبداللہ ہندوستان کا ٹٹو ہے۔ میں یہ ایمانداری سے کہتا ہوں۔ یہ خود کچھ نہیں کریں گے اور صرف نعرے لگائیں گے۔ صرف فاروق کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔ کہیں گے کہ دفعہ 370 خطرے میں ہے اور خود اپنے گھروں میں بیٹھیں گے’۔
انہوں نے کہا: ‘ہم تقسیم در تقسیم ہوگئے ہیں۔ کوئی حریت تو کوئی نیشنل کانفرنس، کوئی پی ڈی پی تو کوئی کچھ اور ہمیں ایک بننے کی کوشش کرنی ہے۔ ہمیں اس طوفان کا مقابلہ کرنا ہے جو آنے والا ہے۔ آج مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔ اگر ہمیں محفوظ بننا ہے تو منظم اور متحد ہونا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اس یونیورسٹی سے ڈر لگتا ہے۔ کبھی کبھی یہ بہت زیادہ برہم ہوجاتے ہیں۔ ہم جیسے غریب لوگوں کو ڈر لگتا ہے۔ کیونکہ کافی غلط فہمیاں ہیں۔ یہ وہ غلط فہمیاں ہیں جن کو دور کرنے میں بہت وقت لگے گا’۔ تاہم اس کے باوجود بھی طلبا نے فاروق عبداللہ کو غور سے سنا اور اُن کے انداز بیان سے محظوظ بھی ہوئے۔
انہوں نے طلبا سے مخاطب ہوکر کہا: ‘آپ کی تعلیم صرف ڈگری کے لئے نہیں ہونی چاہیے۔ آپ کا مقصد ہونا چاہیے کہ میں اپنے وطن کے لئے کچھ کرسکوں’۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108 ڈالر سے تجاوز کرگئی
نیویارک، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 108.01 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں ، یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 108 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہیں۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کی قیمت میں 2.55 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 108.01 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 96.74 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے سودوں میں مندی دیکھی گئی اور S&P 500 کے سودے 0.3 فیصد گر گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس راستے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو عالمی سطح پر رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔ ماہرینِ معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کے براہِ راست اثرات پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر پڑیں گے، جہاں ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
باقر قالیباف کی ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیوں کے اندراج کی تصدیق
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیواں نے اندراج کرالیا۔
باقر قالیباف نے 3 کروڑ رضاکاروں کے اندراج کو سراہا اور کہا کہ ایرانی قوم کے قربانی کےعزم نے دشمنوں کو مایوس اور حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضاکار تاریخ کے فاتح ہیں، اُنہیں فخر ہے کہ وہ 3 کروڑ رضاکاروں میں سے ایک ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ ایران سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لیے اعلیٰ سکیورٹی حکام سے ملاقات کریں گے
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو اپنے اعلیٰ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مشیروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کریں گے جس میں ایران جنگ اور اس سے پیدا ہونے والے سفارتی تعطل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسٹر ٹرمپ اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ حکام کے مطابق ایران کی جانب سے حال ہی میں پیش کی گئی نئی تجویز اہم امریکی شرائط پر پورا نہیں اتری۔ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تجویز کا بنیادی محور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور اس اہم سمندری راستے پر امریکی بحری ناکہ بندی کو ختم کرنا تھا جبکہ جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک ملتوی کرنا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ اسلام آباد سے ہفتے کے آخر میں نئے مذاکرات کے امکانات پیدا ہو گئے تھے۔ اسلام آباد اس سے قبل امریکہ اور ایران کے درمیان واحد براہ راست مذاکرات کی میزبانی کر چکا ہے، حالانکہ ان دوروں کے کوئی ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا6 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
دنیا6 days agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں








































































































