تازہ ترین
کورونا کی بندشیں: ٹین ایجرز خود کو کیسے بہلائیں؟

اسکول بند ہونے، منسوخ ہونے والی سرگرمیوں اور رابطے پر پابندیوں کی وجہ سے بہت سارے نوجوان ایسے کئی لمحات اور مواقعوں سے محروم رہ جاتے ہیں جو ان کیلئے اہم ہیں۔ ان حالات میں اس کے علاوہ روز مرہ معمولات سے بالکل ہٹ کر، نہ اسکول کے اسباق نہ دوستوں سے گپ شپ۔
ان نوجوانوں کو ذہنی الجھن اور زندگی سے بے زار ہونے سے بچانے کیلئے بہبود اطفال کے عالمی ادارے یونیسیف نے 6 نکاتی تجاویز پیش کی ہیں۔کے این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ نوعمری کے مسائل کچھ مختلف ہی ہوتے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران نوعمروں کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔الگ تھلگ، مایوس اور شاید پریشان۔ نوجوان جو یہ محسوس کرتے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ تنہا نہیں ہیں! یونیسیف سے منسلک نو عمر افراد کی نفسیاتی حکمت عملی کی ماہر مصنفہ اور نیو یارک ٹائمز کی کالم نگار ڈاکٹر لیزا ڈامور نے ذہنیت اور ذہنی صحت کے موضوع پر نوجوانوں کے لیے6 کارآمد حکمت عملی پیش کی ہے۔
ان کے 6 تجاویز ہیں:آپ کی پریشانی مکمل طور پر نارمل ہے:ڈاکٹر لیزا ڈامور کے مطابق اسکول بند ہونے اور وائرس سے متعلق خطرناک خبروں کی سرخیوں کے بارے میں آپ پریشان نہ ہوں۔ خوف عام ہے۔ وہ کہتی ہیں،’خوف ایک عام اور صحتمند ردعمل ہے جو ہمیں خطرات سے خبردار کرتا ہے اور اپنی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے‘۔ڈاکٹر لیزا ڈامور کے بقول،’خوف آپ کو ایسے فیصلے کرنے میں مدد کرتا ہے، جو آپ کو فوری طور پر لینے ہوں۔ مثال کے طور پر، بہت سے دوستوں سے اور بڑے گروپوں میں لوگوں سے نہیں ملنا، اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوتے رہنا اور نہ دھوئے ہوئے ہاتھوں سے اپنے چہرے کو نہ چھونا ہے۔ یہ احساسات نہ صرف اپنے آپ کو، بلکہ دوسروں کو بچانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں‘۔ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ کووڈ۔19 کے بارے میں تمام پریشانی مکمل طور پر قابل فہم ہیں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ معتبر ذرائع (جیسے یونیسیف، ڈبلیو ایچ او یا جرمنی میں رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ اور وفاقی وزارت صحت) سے معلومات حاصل کریں۔ سرخیاں اور بریکنگ نیوز پڑھنے سے باز آجائیں۔خود کو مشغول کریں:مشکل حالات کے دوران اس سے مسائل کو دو قسموں میں تقسیم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایسی کون سی چیزیں ہیں جن کے بارے میں میں کچھ کرسکتا ہوں؟ اور ایسی کون سی چیزیں ہیں جن کے بارے میں میں کچھ نہیں کر سکتا؟ ڈاکٹر لیزا ڈامورنے اس حوالے سے بتایا کہ ایک چیز جو ہمیشہ مدد کرتی ہے وہ ہے اپنا دھیان کسی اور طرف بٹانا۔ مثال کے طور پر، آپ ہوم ورک کر کے، اپنی پسندیدہ فلم دیکھ کر یا اچھی کتاب پڑھ کر روزمرہ کی زندگی میں توازن پیدا کیا جا سکتا ہے۔اپنے دوستوں سے رابطہ رکھیں:ان اوقات میں دوستوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے بہت سے متبادل طریقے ہیں۔
مثال کے طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے۔ ڈاکٹر لیزا ڈامور کا مشورہ ہے کہ ذہن کو تخلیقی بنائیں،‘ آپ انسٹاگرام کے متعدد مقابلوں میں حصہ لیں، تخلیقی بنیں اور اپنے دوستوں سے آن لائن بات چیت کرنے کے دوسرے طریقے تلاش کریں۔ سارا دن اسکرین کے سامنے اور سوشل میڈیا پر مصروف رہنا صحت مند نہیں ہے اور یہ آپ کے خوف اور پریشانی کو بڑھا سکتا ہے۔“اپنے آپ پر توجہ مرکوز کریں:کیا آپ ہمیشہ اپنے موسیقی کے آلے سے کچھ نیا سیکھنا، کوئی نئی کتاب شروع کرنا یا مشق کرنا چاہتے ہیں؟ اب اس کا وقت آگیا ہے! اپنے آپ پر توجہ مرکوز کریں اور اس وقت کا استعمال کریں۔ لہذا آپ ایک ہی وقت میں اپنی نفسیات کا خیال رکھتے ہیں،’مثال کے طور پر، میں نے ان تمام کتابوں کی فہرست لکھی تھی جن کو میں پڑھنا چاہتا ہوں۔“ یہ کہنا ہے ڈاکٹر ڈامور کا۔اپنے من کی سنیں:دوستوں سے ملنا، مشغلہ، کھیلوں کے ٹورنامنٹ۔ ڈاکٹر لیزا ڈامور کے بقول ان سب کی یاد آنا انتہائی مایوس کن ہے۔ واقعی یہ پریشان کن بھی ہے خاص کر نوجوانوں کے لیے۔ ان مایوسیوں سے نمٹنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ اپنے جذبات کو نظرانداز نہ کریں! ’اگر آپ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں تو آپ کو ان احساسات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آپ غمگین ہو سکتے ہیں اور اگر آپ خود کو غمزدہ نہ ہونے دیں تو آپ خود کو بہتر محسوس کریں گے۔“جذبات ہر ایک کے مختلف نظر آتے ہیں۔
کچھ نوجوان فن کو فروغ دیتے ہیں، دوسرے نوجوان اپنے غم بانٹنے کے لیے اپنے دوستوں سے بات کرنا چاہتے ہیں اور اس طرح ایک دوسرے سے زیادہ وابستہ محسوس کرتے ہیں۔ کچھ دوسرے نوجوان خود کو معاشرتی طور متحرک کرنا پسند کرتے ہیں، مثال کے طور پر دادا دادی یا دوسرے لوگوں کے کام کرنا چاہتے ہیں۔
یہ ضروری ہے کہ آپ وہ کریں جو آپ کوصحیح محسوس ہوتا ہے۔اپنے اور دوسروں کے ساتھ صلاح رحمی برتیں:کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ نوجوانوں اور نوعمر بچوں کو اسکول میں یا سوشل میڈیا پر زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ڈامور کا کہنا ہے، ’بچوں اور نوعمروں کو جو نشانہ بنایا جاتا ہے ان کو خود اپنے جابروں سے نمٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم آہنگوں اور دوستوں کی ٹیم بنا کر موبنگ کرنے والوں کا مقابلہ کرنا کلیدی اہمیت کا حامل ہے‘۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان7 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































