تازہ ترین
ننت ناگ مدبھیڑ : حزب ڈیو ژنل کمانڈر سمیت 2جنگجو جاں بحق ، فورسز کے ساتھ تصادم میں متعدد زخمی

خبر اردو
جنوبی کشمیر اننت ناگ کے بونہ پورہ مونیواڑ کھنہ بل علاقے میں منگل اور بدھ کی در میانی شب کو فوج اور فورسز نے مشترکہ طور پر ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے کا سخت محاصرا عمل میں لایا ۔اس دوران فورسز نے علاقے میں چھپے بیٹھے جنگجوؤں کو ڈھو نڈ نکالنے کی خاطر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ فورسز کی تلاشی پارٹی جوں ہی مشتبہ مکان کے نزدیک پہنچی تو اس دوران یہاں چھپے بیٹھے جنگجوؤں نے فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی جھڑپ کا با ضابطہ آغاز ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح 5بجے سے ہی فوج اور جنگجوؤں کے مابین وقفے وقفے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں بنہ پورہ مو نیواڑ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مکمل طور پر سکوت چھایا رہا۔انہوں نے بتایا کہ دن چڑھنے کے ساتھ ہی فورسز نے اپنی کاروائی میں تیزی لاتے ہو ئے کھنہ بل اور اس کے ملحقہ علاقوں میں خار دار تاریں بچھا کر جنگجوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کر دیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران فورسز کی بکتر بند گاڑیوں نے مکان کے نزدیک جاکر بارودی مواد نصب کر کے مکان کو زمین بوس کر دیا ۔انہوں نے بتایا کہ بعد میں فورسز نے مکان کے ملبے سے 2جنگجوؤں کی لاشیں بر آمد کی جن میں حز ب المجاہدین کے سرکردہ اور دیرینہ کمانڈر الطاف احمد ڈار عرف کاچرو، معین ولد مر حوم غلام محمد ڈار ساکنہ ہاوورہ مشی پورہ اور ان کے ساتھ عمر رشید وانی ساکنہ کھڈ ونی شامل ہیں
اس دوران پولیس نے جھڑپ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ منگل اور بدھ کی در میانی شب کو فوج اور ایس او جی و سی آر پی ایف کی مشترکہ جمعیت نے ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر بنہ پورہ مو نیواڑ کا محاصرا عمل میں لایا جس کے دوران جو ں ہی فورسز اہلکاروں نے مشتبہ مکان کی جانب پیش قدمی کی تو یہاں پناہ لئے ہو ئے جنگجوؤں نے فورسز پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی جھڑپ کا آغاز ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے اختتام پر فورسز اہلکاروں نے مکان کے ملبے سے 2جنگجوؤں کی لاشیں بر آمد کی جن میں حزب المجاہدین کا سرکردہ اور دیرینہ کمانڈر الطاف احمد ڈار عرف کاچرو عرف معین شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا جھڑپ میں جارا گیا دوسرا جنگجو عمر رشید وانی ساکن کھڈونی گزشتہ سال سے عسکری محاذپر سرگرم تھا جس دوران انہوں نے سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملے انجام دیے۔ انہوں نے بتایا کہ عمر رشید وانی سرینگر اور اننت ناگ میں فورسز اہلکاروں پر ہوئے حملوں میں براہ راست ملوث تھا جبکہ مہلوک حال ہی میں سرینگر کے بتہ مالو علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے جنگجوؤں سے ہتھیار اور دیگر نوعیت کا گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔
اس دوران جھڑپ کی خبر پھیلتے ہی بدھ کی صبح سے ہی مونیوار اور ملحقہ علاقوں میں فورسز کے کڑے پہرے کے باوجود نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے سڑکیوں پر آکر احتجاج کرتے ہوئے زور دار نعرے بازی کی۔ نمائندے نے بتایا کہ نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے جھڑپ کے مقام کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے یہاں تعینات فورسز اہلکاروں سے چاروں اطراف سے سنگ باری کی جس کے نتیجے میں یہاں انتہائی کشیدگی دیکھنے کو ملی۔ ادھر فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی غرض سے آنسو گیس کے درجنوں گولے اور پیلٹ فائرنگ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 80افراد زخمی ہوگئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں علاج و معالجے کی خاطر داخل کرایا گیا۔ نمائندے کے مطابق فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5نوجوانوں کی آنکھوں پر پیلٹ کے چھرے پیسوست ہوئے جن کو نازک حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔اس دوران انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے کولگام اور انت ناگ میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دوران شب ہی موبائل انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا ۔ انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ مونیوار کھنہ بل میں جھڑپ کے پیش نظر انتظامیہ نے اگلے احکامات تک موبائل انٹرنیٹ سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ریل حکام نے بھی سرینگر سے بانہال تک ریل سروس کو اگلے احکامات تک معطل رکھنے کا فیصلہ یا۔
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ریلوے نے احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر اور مسافروں کے سلامتی کے حوالے سے جنوبی کشمیر میں ریل سروس کو حالت میں سدھار آنے تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ادھر مہلوک جنگجوؤں کی نعشوں کو جونہی اپنے آبائی علاقے کھڈونی اورہاوؤرہ پہنچایا گیا تو یہاں لوگوں نے سڑکوں کا رخ کرتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ نمائندے نے بتایا کہ کھڈونی اور ہاؤورہ میں بدھ کی صبح سے ہی حالات کشیدہ رہے جس دوران یہاں تجارتی، تعلیمی اور عوامی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ مونیوار جھڑپ میں پھنسے جنگجوؤں کی خبر بدھ کی صبح جونہی آبائی علاقوں میں پہنچی تو یہاں نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران یہاں ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور پر بند ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقعے پر نوجوانوں نے یہاں تعینات فورسز اہلکاروں پر سنگ باری کی جس کے بعد یہاں تناؤ میں مزید شدت بڑھ گئی۔ ادھر سہ پہر کو جونہی جنگجوؤں کی نعشیں اپنے آبائی علاقوں کو پہنچائی گئی تو یہاں کہرام مچ گیا جس دوران لوگوں نے اسلام و آزادی کے حق میں زور دار نعرے بازی کی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس دوران جاں بحق جنگجوؤں کو خراج عقیدت ادا کرنے کے لیے جنگجوؤں کی ایک بڑی تعداد جلوس جنازہ میں شامل ہوئی جنہوں نے ہوا میں گولیوں کے کئی راؤنڈ فائر کرتے ہوئے مہلوک ساتھیوں کو سلامی پیش کی۔اس دوران حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین اور ڈپٹی سپریم کمانڈر سیف اللہ خالد سمیت فیلڈ آپریشنل کمانڈر محمد بن قاسم نے جاں بحق جنگجوؤں کو خراج عقید ت ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمانڈر الطاف احمد ڈار عرف کاچرو اور عمر رشید وانی کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا یہ گرم گرم لہو ایک دن ضرور انقلاب برپا کرے گا اور غلامی کا دور اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔ ڈپٹی سپریم کمانڈر سیف اللہ خالد اور فیلڈ آپریشنل کمانڈر محمد بن قاسم نے بھی اپنے پیغامات میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شہیدوں نے اپنی زندگیاں اسلام کے مطابق گذاری اور اپنا مقدس لہو تحریک آزادی پر قربان کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ انشاء اللہ ان قربانیوں کے طفیل ہی ہماری محکوم و مظلوم قوم بھارتی تسلط سے آزاد ہوگی۔KNS
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا4 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان5 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش






































































































