دنیا
ٹرمپ نے یوکرین ہتھیارمنصوبے کی کہی بات، روس پرٹیرف عائد کرنے کی دی دھمکی

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو ہتھیاربھیجے گا،بی بی سی کے مطابق امریکہ نے روس کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر 50 دنوں کے اندر جنگ ختم کرنے کا معاہدہ نہیں ہوا تو وہ روس پر سخت ٹیرف عائد کر ے گا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں نیٹو کے سربراہ جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے بعد مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یوکرین وہ کر ے، جو وہ کرنا چاہتا ہے۔ مسٹر روٹے نے تصدیق کی کہ امریکہ نے نیٹو کے ذریعے یوکرین کو ضروری سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے اخراجات یورپی ممالک ادا کریں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی ممالک یوکرین کو اپنا پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام دیں گے، جس کے ذریعہ یوکرین روس کے مہلک فضائی حملوں کو ناکام بنانے کے لیے انحصار کرتا ہے، اس کے بعد امریکہ متبادل نظام جاری کرے گا۔ مسٹر روٹے اور مسٹر ٹرمپ نے کیف کو بھیجے جانے والے ہتھیاروں کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں، مسٹر روٹے نے کہا کہ اس معاہدے میں میزائل اور گولہ بارود شامل ہے۔امریکی صدر کا اسلحہ فراہم کرنے کا وعدہ یوکرین کے لیے بڑا قدم ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایکس پر کہا کہ انہوں نے مسٹر روٹے سے ملاقات کے بعد مسٹر ٹرمپ سے بات کی اور یوکرین کی حمایت کرنے، جنگ کو روکنے اور دیرپا اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے مل کر کام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے صدر ٹرمپ کے ساتھ لوگوں کو روسی حملوں سے بہتر تحفظ فراہم کرنے اور اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری اقدامات اور حل پر تبادلۂ خیال کیا۔ ہم امن کے قیام کے لیے ہر ممکن حد تک مثبت طریقے سے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘
امریکہ نے روس کے باقی تجارتی شراکت داروں پر اضافی 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے، روس کے ساتھ تجارت کرنے والا کوئی بھی ملک اگر اپنی مصنوعات امریکہ کو فروخت کرنا چاہتا ہے تو اسے اس ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مثال کے طور پر اگر ہندوستان روس سے تیل خریدنا جاری رکھتا ہے، تو ہندوستانی اشیاء خریدنے والی امریکی کمپنیوں کو مصنوعات کے امریکی ساحلوں تک پہنچنے پر 100 فیصد درآمدی ٹیکس یا ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔ اس سے اشیا اتنی مہنگی ہو جائیں گی کہ امریکی کمپنیاں شاید انہیں دوسروں سے سستی قیمتوں پر خریدنے کو ترجیح دیں گی، جس سے ہندوستان کی آمدنی میں کمی ہو گی۔امریکہ کا مقصد روس کی معیشت کو بھی تباہ کرنا ہے۔
واضح ہے کہ تیل اور گیس ماسکو کی آمدنی کا تقریباً ایک تہائی حصہ اور اس کی برآمدات کا 60 فیصد سے زیادہ ہے اور 100 فیصد ٹیرف روس کے مالیات پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔اگرچہ ٹیرف اور نیٹو کے ہتھیاروں کے معاہدے کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دی گئیں، مسٹر ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس واپس آنے کے بعد پہلی بار یوکرین کو نیا فوجی سازوسامان دینے کا وعدہ کیاہے۔
یو این آئی۔ ایس ۔اے۔
دنیا
قطر میں منجمد 12ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز جاری کیے جائیں گے: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز کے اثاثے جَلد جاری کر دیے جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجموعی طور پر 12 ارب ڈالرز کی رقوم میں سے آدھی رقم واپس ایران منتقل کی جائے گی۔
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت موجودہ مذاکرات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود سامنے آ رہی ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ صورتِ حال مسلسل بدل رہی ہے اور معاملات پر پیش رفت جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایران کے کسی منجمد اثاثے کی حوالگی عمل میں نہیں آئی ہے۔
ادھر خلیجی علاقے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں ایران کی جانب سے بحرین اور کویت کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حملے جاری رہے تو مذاکرات مکمل طور پر روک دیے جائیں گے جس سے خطے میں تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، جو کل دوحہ میں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے مختصر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جلی حرفوں میں لکھا ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، یہ ملاقات کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ گیس کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں، خام تیل کی قیمتیں بھی نیچے آرہی ہیں، خام تیل کی موجودہ قیمت ایران جنگ سے پہلے کی قیمت سے بھی کم سطح پر ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اپنی حد میں رہیں ! ایران کا بحرین کو سنگین انتباہ
تہران، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اعلیٰ بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کو سنگین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حد میں رہے اور اپنی قسمت سے نہ کھیلے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اعلیٰ بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔
تسنیم نیوز کی جانب سے کہا گیا کہ اپنے ایک بیان میں علی اکبر ولایتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین اپنی حد میں رہے۔ اپنی قسمت سےنہ کھیلے اورایران کو سخت فیصلے لینے پرمجبورنہ کرے۔
علی اکبرولایتی نے بحرین کو خبردار کیا کہ اگر اشتعال انگیزی کی گئی تو تہران ملک پر زیادہ طاقت سے حملہ کرے گا۔
ولایتی نے بحرین کو سب سے زیادہ واشنگٹن سے تعاون کرنے والی خیلجی ریاست قرار دیا اور ایران کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔
ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر نے مطالبہ کیا کہ بحرین شیعہ شہریوں اورعلماء پر دباؤ ختم اور شیخ عیسیٰ قاسم کی بحرینی شہریت بحال کرے، تب ہی ایران اچھی ہمسائیگی کو برقرار رکھے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان6 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
دنیا5 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
جموں و کشمیر6 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا7 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
ہندوستان6 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoامریکہ ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی






































































































