دنیا
بنگلہ دیش کاہندوستان سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

ڈھاکہ، بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو موت کی سزا سنائے جانے کے بعد ہندوستان سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔
بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائے جانے کے بعد بنگلہ دیش نے ہندوستان سے باضابطہ طور پر شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان فوری طور پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور سابق وزیر داخلہ اسد الزماں کمال کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مجرموں کو پناہ دینا ہندوستان کا غیر دوستانہ اقدام اور انصاف کی بے توقیری ہے۔
شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں گزشتہ برس طلبہ کے ملک گیر احتجاج کو طاقت کے ساتھ کچلنے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 1400 کے قریب افراد جاں بحق جب کہ ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل میں شیخ حسینہ واجد اور ان کے ہمنوا سابق وزرا کے خلاف کیس چلایا گیا اور عدالت نے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور ان کے 6 ساتھیوں کو سزائے موت سنائی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں طلبہ کے بڑھتے احتجاج اور ڈھاکہ میں حکومتی ایوانوں میں داخلے سے قبل 78 سالہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد اپنی حکومت اور وطن چھوڑ کر طیارے میں اپنے دوست ملک ہندوستان فرار ہوگئی تھیں اور ایک سال سے زائد عرصہ سے وہیں روپوشی کی زندگی گزار رہی ہیں۔
حسینہ واجد کے مفرور ہونے کے بعد ماہر معاشیات محمد یونس عبوری سربراہ کے طور پر بنگلہ دیش کا نظم ونسق سنبھال رہے ہیں اور انہوں نے آئندہ برس ملک میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
تہران، ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا۔
سوئٹزر لینڈ میں مذاکرات کے بعد واپسی پر ایرانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کے بعد ایرانی وفد نے مذاکرات چھوڑ دیے تھے، ٹرمپ نے ایرانی صدر، مذاکراتی ٹیم، ایرانی سر زمین پر ممکنہ حملوں سے متعلق دھمکی آمیز بیانات دیے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے جے ڈی وینس سے کہا کہ ہم یہاں مذاکرات کے لیے آئے ہیں، آپ کے صدر نے دھمکیاں دی ہیں، دستخط شدہ مفاہمت کے پہلے نکتے کے مطابق کسی قسم کی دھمکی یا دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔
قالیباف کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز بیان کے بعد ایرانی وفد مذاکرات چھوڑ کر چلا گیا اور دوبارہ واپس نہیں آیا تھا، جس کے بعد امریکہ نے ثالثوں کے ذریعے ایک اور ملاقات کی درخواست کی، لیکن ایران نے اسے مسترد کر دیا۔
باقر قالیباف نے کہا کہ قطری اور پاکستانی ثالث کار ایرانی وفد سے ملے، ایران نے واضح کیا کہ ثالثوں سے بات کرے گا، امریکی وفد سے براہِ راست مذاکرات نہیں ہوں گے، 80 منٹ کے مذاکرات اور مشاورت کا نتیجہ پاکستان اور قطر کی جانب سے جاری کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا اجرت آمد و رفت برقرار رہے گی:عُمان
مسقط، عمان کے وزیرِ خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے سلطنتِ عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایرانی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد بین الاقوامی قوانین اور آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا اجرت آمد و رفت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
البوسعیدی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے حالیہ مفاہمت نامے بالخصوص آبنائے ہرمز سے متعلق شقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات قالیباف اور عراقچی کے عمان پہنچنے کے بعد عمل میں آئی، جہاں وہ اس تزویراتی اہمیت کے حامل آبنائے کے انتظام و انصرام کا جائزہ لینے آئے تھے۔ البوسعیدی نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ اور آزادانہ نقل و حرکت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔”
عمان کا یہ بیان سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگرنسٹاک میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد، اتوار کے روز قطر اور پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ اس اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ فریقین نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں طے پانے والے مفاہمت نامے کے فریم ورک کے تحت، لبنان میں فوجی کارروائیوں کو روکنے کے فیصلے پر قائم رہنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس سلسلے میں دونوں ثالث ممالک کی مدد سے ایک “تنازعات سے بچاؤ کا سیل” قائم کیا جائے گا جس میں امریکہ، ایران اور لبنان شامل ہوں گے۔ امریکہ اور ایران نے گزشتہ ہفتے دور رہتے ہوئے ڈیجیٹل طور پر اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کے مستقبل، اس کے جوہری پروگرام اور دیگر دیرینہ حل طلب مسائل سمیت تمام تنازعات کو نمٹانے کے لیے 60 دنوں کا مذاکراتی عمل شروع کیا گیا ہے۔ اس 14 نکات پر مشتمل مفاہمت نامے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کشیدگی کے فوری اور مستقل خاتمے، ایران پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی کو ہٹانے اور آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ گزر گاہ کی ضمانت دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
یورپ کے بیشتر علاقے سخت گرمی کی لپیٹ میں، فرانس میں 18 افراد ہلاک
بروسیلز، یورپ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی زد میں ہیں، فرانس میں سخت گرمی کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ نہاتے ہوئے 13 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی فرانس کے شہر پواتیے میں گرمی کا 78 سالہ ریکاڈ ٹوٹ گیا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مغربی فرانس کے علاقے بوردو میں درجہ حرارت 41.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس نےگزشتہ سال اگست میں قائم ہونے والا ریکارڈ توڑ دیا۔
فرانس میں شدید گرمی کے باعث کئی اسکول بندکر دیےگئے یا ان کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی، متعدد ٹرین سروسز بھی بند کردی گئیں۔ فرانس کے جنوب مشرقی شہر کارپانترا میں سخت گرمی میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں دو بچے بے ہوش گئے، بچوں کی عمریں 2 اور 4 سال تھیں، امدادی کارکنوں نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ حکام کا کہنا ہےکہ بچوں کی موت کی اصل وجہ کا تعین ابھی ہونا باقی ہے، تاہم شدید گرمی کو سب سے بڑا سبب سمجھا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ فرانس کے مختلف علاقوں میں تین بزرگ افراد بھی گرمی کی شدت سے جان کی بازی ہار گئے، جب کہ سوئمنگ پول اور دیگر پانی والی جگہوں پر نہاتے ہوئے 13 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے۔ حکام نے لوگوں کو ہدایت دی ہےکہ صرف نگرانی والے مقامات پر ہی تیراکی کریں۔ دوسری جانب برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ اس ہفتے جون کے مہینے کے درجۂ حرارت کے ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتے ہیں۔انگلینڈ اور ویلز میں شدید گرمی کی ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے اور درجہ حرارت 38 درجےکو چھونےکا خدشہ ہے۔
ریڈ وارننگ کا مطلب ہے کہ یہ گرمی جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔ بجلی، روڈ اور ریلوے نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ اسپین، اٹلی اور بیلجیئم میں بھی شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا1 week agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا1 week agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان1 week agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا6 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
تجزیہ1 week agoسبز توانائی اور موسمیاتی بحران
دنیا6 days agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
ہندوستان6 days ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے
ہندوستان6 days ago‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“





































































































