دنیا
ایرانی سپریم لیڈر کی اپنے والد آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر تذبذب برقرار
تہران، شہید رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ کے جنازے میں ان کے بیٹے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی شرکت سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین 9 جولائی کو ہوگی۔
اس سے قبل ایران کے تین شہروں میں ان کی نماز جنازہ ہوگی، جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور حکام شرکت کریں گے۔
تاہم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں ان کے بیٹے اور ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شرکت کریں گے یا نہیں، یہ بات اب تک معمہ بنی ہوئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
تہران میں موجود اے آر وائی نیوز کے نمائندے سید حسن رضا نقوی کے مطابق 28 فروری کو جس طرح رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا واقعہ ہوا، اس کے بعد سپریم لیڈر کے سیکیورٹی پروٹوکول بالکل بدل گئے ہیں۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اب تک جتنے بھی حکومتی آفیشلز صدر پزشکیان و دیگر جنہوں نے مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے یہی بتایا ہے کہ اب تک سپریم لیڈر نے واضح نہیں کیا جب کہ ان کے پروٹوکولز افسران انہیں ابھی عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے، اس لیے بہت کم امکان ہے کہ اس موقع پر وہ عوام کے سامنے آئیں۔
دوسری جانب شہید رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور سوگ کی تقریبات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ایران کے تین شہروں تہران، قم اور مشہد میں شہید رہبر، ان کی بیٹی، بہو، داماد اور نواسی کی نماز جنازہ ہو گی۔
4 جولائی سے شروع ہونے والی سوگ تقریبات کا اختتام 9 جولائی کو مشہد میں رہبر شہید کی امام رضا کے مزار کے احاطے میں تدفین کے ساتھ ہو جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ضرورت پڑی تو پھر حملہ کریں گے: نیتن یاہو
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل ایران پر دوبارہ حملہ کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔ گزشتہ روز اسرائیلی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ہم نے خود کو ایرانی ایٹمی بموں کے خطرے سے محفوظ بنایا ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان، پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) 18 جون سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔
اس دستاویز پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکٹرانک دستخط کیے تھے۔ یہ معاہدہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان تنازع کے خاتمے اور باقی ماندہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ اس میں جنگ بندی، پابندیوں میں نرمی، جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز کی بحالی اور وسیع تر علاقائی سلامتی سے متعلق امور شامل ہیں۔ اسرائیل متعدد مواقع پر تہران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی مخالفت کا اظہار کر چکا ہے اور ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پوری ہونے تک ایران مزید مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا: قالیباف
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پوری ہونے تک ایران مزید مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے جاری موجودہ ملاقاتوں کا مقصد ایم او یو کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ لبنان،ایران،امریکہ، لبنان میں جنگ کے خاتمے کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کریں گے۔
اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق آبنائے ہرمز سے بغیر کسی لاگت کے گزرنے کی اجازت صرف 60 دن کے لیے ہوگی، ایران آبنائے ہرمز میں اپنے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر خودمختاری ایران اور عمان کی ہے، آبی گزرگاہ میں بحری آمدورفت انہی انتظامات کے مطابق ہوگی جو ایران مقرر کرے گا۔
باقر قالیباف نے کہا کہ بحری ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد سے ایران 40 ملین سے زائد بیرل تیل برآمد کر چکا ہے، اگر امریکہ ایران کو تیل فروخت کرنے سے روکنے کا ارادہ رکھتا ہے تو پھر کوئی بھی تیل سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب اپنا تیل پہلے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
پیدائشی شہریت کیس کے فیصلے پر ٹرمپ نے خاموشی توڑ دی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے پیدائشی شہریت کیس کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ پیدائشی شہریت کا خاتمہ آئینی ترمیم کے بغیر قانون سازی سے ممکن ہے، سپریم کورٹ نے برتھ رائٹ سٹیزن شپ کو برقرار رکھا جو انتہائی نقصان دہ ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ کانگریس میں سادہ قانون سازی کے ذریعے اس نقصان کا ازالہ آسانی سے کرسکتے ہیں، کسی طویل، پیچیدہ اور مشکل آئینی ترمیم کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ کانگریس برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے کیلیے آج ہی کام کا آغاز کرے، اس قانون سازی اور اقدام کیلیے کانگریس کو میری غیر مشروط حمایت حاصل ہوگی۔
برتھ رائٹ سٹیزن شپ کیس اور سپریم کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ نے پیدائشی شہریت کو منسوخ کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش مسترد کر دی۔
عدالت نے 3 کے مقابلے میں 6 ووٹوں سے فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ امریکی آئین کی چودھویں ترمیم کے تحت امریکہ میں پیدا ہونے والے تقریباً تمام افراد امریکی شہریت کے حقدار ہیں، چاہے ان کے والدین کی امیگریشن حیثیت کچھ بھی ہو۔
عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کو غیر آئینی قرار دیا جس کے تحت وفاقی اداروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ اگر کسی بچے کے والدین میں سے کوئی بھی امریکی شہری یا قانونی مستقل رہائشی (گرین کارڈ ہولڈر) نہ ہو تو اس بچے کو پیدائش کے وقت امریکی شہریت نہ دی جائے۔
چیف جسٹس جان رابرٹس نے اکثریتی فیصلہ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی آئین کی زبان، ایک صدی سے زائد عرصے پر محیط عدالتی نظائر، خصوصاً 1898 کے تاریخی مقدمے United States v. Wong Kim Ark، اس بات کی واضح تائید کرتے ہیں کہ امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے تقریباً تمام افراد کو پیدائشی شہریت حاصل ہوتی ہے۔
یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کیلیے ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ پیدائشی شہریت کو محدود کرنا ان کی سخت گیر امیگریشن حکمت عملی کا اہم حصہ تھا۔ سپریم کورٹ اس سے قبل بھی رواں سال ٹرمپ انتظامیہ کے عالمی ٹیرف سے متعلق ایک بڑے اقدام کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان2 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا6 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا6 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان4 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا6 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر







































































































