تازہ ترین
جماعت اسلامی پر قدغن اور 35Aمعاملے پر انجمن شرعی شیعیان کا صدائے احتجاج

خبراردو:
ریاست کی دیرینہ داعی تنظیم جماعت اسلامی پر قدغن اور 35A کے خاتمے کے لیے کی جارہی کوششوں کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے حکومتی کاروائیوں کو دانستہ اشتعال انگیزی اور کشمیری عوام کو الجھائے رکھنے کی منصبوبہ بند پالیسی قرار دیا۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد انجمن شرعی شیعیان کے سینکڑوں حامیوں نے قصبہ بڈگام میں جماعت اسلامی پر قدغن اور 35A کے خاتمے کی جاری کوششوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین جماعت اسلامی پر قدغن کو ہٹانے اور جماعت کے سینکڑوں کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے کہا کہ جماعت اسلامی ریاست کی ایک معروف اور معتبر دینی جماعت ہے جس کی دینی ، فلاحی ، رفاعی اور تعلیمی و سماجی خدمات ایک کھلی کتاب کے مانند ہے۔ ترجمان نے کہ جماعت پر قدغن اور اس کے سینکڑوں کارکنوں کو پابند سلاسل کرنے ، تعلیمی و فلاحی اداروں کو مقفل کرنی کی کاروائی کشمیری عوام کیلئے ایک تکلیف دہ امر ہے۔
اس کاروائی سے ریاست میں اقامت دین کی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہے اور ہزاروں طلباو طالبات کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ ساتھ محتاج و مساکین بھی متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک دینی جماعت کے خلاف دشمنانہ پالیسی ہماری سمجھ سے باہر ہے۔ کشمیریوں کے خلاف جارحانہ روش اختیار کرکے فرقہ پرست قوتوں کا آشرواد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے 35A اور دفعہ 370 کے خاتمے کی کوششوں کو ریاست جموں و کشمیر کے تشخص کے خاتمے اور ریاست کے مسلم اکثریتی کردار پر کاری ضرب لگانے کی مذموم کوشش سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے مستقل حل سے پہلے آئین ہند سے ایسے دفعات کا اخراج ہماری تحریک کے لئے بھی سم قاتل ہے اور کشمیری قوم ان دفعات کی اہمیت وافادیت کا بھر پور ادراک رکھتے ہیں اور ان دفعات کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت مزاحمت کیلئے آمادہ ہے۔ ترجمان نے لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک اور جماعت اسلامی کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی اور دیگر کارکنوں پر PSA عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کو پابند سلاسل کرنے سے ریاست کی مجموعی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوپاک کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور دو ہمسائیوں کی عسکری صلاحیتوں نے واضح کیا کہ ان کے باہمی تنازعات کے حل کا مذاکرات کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں اور بھارت کو بھی اب یہ حقیقت تسلیم کرنا پڑے گی کہ جابرانہ کاروائیاں سنجیدہ مذاکرات کا نعم البدل نہیں۔ ترجمان نے جموں کے مصروف بس اڈے میں گرینیڈ دھماکے میں ہوئے جانی نقصان پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اس سانحہ میں مضروب ہوئے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ لکھنو میں کشمیری تاجر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بیرون ریاست کشمیریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے راست اقدام کئے جائیں۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا3 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان4 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا4 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































