تازہ ترین
ایران اب نیوکلیئرمعاہدے پر عمل نہیں کرے گا

ایران نے کہا کہ جب تک اس پر سے پابندی ہٹائی نہیں جاتی، تب تک وہ سال 2015 کے نیوکلیئرمعاہدے پر عمل نہیں کرے گا۔ایرانی خبررساں ایجنسی نے سرکاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ جب تک اس پر سے پوری طرح پابندی نہیں ہٹائی جاتی وہ 2015 کے نیوکلیئرمعاہدے پر عمل نہیں کرے گا۔امریکہ کی جانب سے بغداد ہوائی اڈے کے قریب کئے گئے ڈرون حملے میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے مارے جانے کے دو دن بعد ایران نے کہا ہے کہ اس نے اب 2015 کے نیوکلیئر معاہدے پر عمل نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ بیان کے مطابق ایران نے کہا کہ وہ اپنے عہد سے پیچھے ہٹنے کے پانچویں مرحلے میں نیوکلیئرمعاہدے کو ترک کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب ایران کے نیوکلیئرپروگرام کو اپنی اعلی تیکنک کی ضرورت ہے ۔ایران نے کہا ہے کہ اگر پابندی ہٹا دی جاتی ہیں تو وہ اپنی نیوکلیائی عہد بستگی پر پھر سے عمل کرے گا۔واضح رہے کہ جمعہ کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملے میں سلیمانی اور ایران کی تائید یافتہ تنظیم شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورس کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس سمیت کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ایران کے اعلی لیڈر آیت اللہ علی خامنہ اي نے اس حملے کا ‘سخت انتقام’ لینے کا عہد کیا ہے ۔ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی کہا ہے کہ امریکہ کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکہ کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے کئی معاونین کے مارے جانے کے بعد پیر کو دونوں ممالک کے درمیان زبانی جنگ مزید تیز ہو گئی اور مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ایرانی حمایت یافتہ باغی امریکی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے مسلسل حملے کر رہے ہیں ہے ۔ بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے اور اہم سرکاری دفاتر پر اتوار کی شام چار مارٹر داغے گئے ۔ایک افسر نے بتایا کہ اس واقعہ میں گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے اور عراق کے سرکاری دفتر پر چار مارٹر داغے گئے ۔ ذرائع کے مطابق ایک موٹارر امریکی سفارت خانے کے قریب دریائے دجلہ کے کنارے گرا۔
ہفتہ کے روز شیعہ حزب اللہ کے باغی لیڈر ابو علی العسکری نے عراقی سکیورٹی فورسز کو امریکی ٹھکانوں سے ہٹنے کی وارننگ دی تھی۔ اس کے بعد ہی یہ واقعہ پیش آیا۔اس حملے سے دو دن قبل جمعہ کو امریکہ کے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں ایرانی کمانڈر جنرل سلیمانی کے علاوہ ایران تائید یافتہ تنظیم شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورس کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ان حملوں کی وجہ سے ان ممالک میں رہ رہے اپنے شہریوں کی حفاظت کے تعلق سے کئی ممالک کو تشویش ہونے لگی ہے ۔ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے غلط کام کر رہا ہے اور اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ روحانی نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن التھانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ نے ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے جو اس خطے کے لئے کافی خطرناک ہے ۔اس کشیدگی کے درمیان ایران نے کہا ہے کہ جب تک تہران سے پوری طرح پابندی نہیں ہٹائی جاتی ، تب تک وہ امریکہ کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدے پر عمل نہیں کرے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موساوی نے اتوار کے روز کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعاون اور نیوکلیئر معاہدے پر بحث کے بارے میں موقف اب بھی وہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر معاہدے پر بات چیت شروع کرنے کی بنیادی شرط امریکہ کی طرف ایران پر لگائی پابندی ہٹانا ہی ہے ۔دوسری جانب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کسی بھی امریکی شہری یا امریکی ریاست پر حملہ کرتا ہے تو اس پر بہت جلد اور بہت بڑا حملہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 52 ایرانی مقامات کی نشاندہی کر رکھی ہے جو کہ ثقافتی طور پر ان کے لئے انتہائی اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ایران کے فوجی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی زندگی میں کتنے لوگوں کو مارا ہے اور ان میں حال ہی میں ایران میں ہلاک ہوئے مظاہرین شامل تھے اور امریکی سفیر پر حملہ کیا تھا اور دیگر مقامات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان6 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا3 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
تازہ ترین6 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































