تازہ ترین
یورپ کے بعد جاپان اور بھارت میں بھی کیسز کی تعداد میں اضافہ

دنیا کے 184 خطے میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 14 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثرہ ہوچکے ہیں، چین, یورپ اور اب جاپان اور بھارت میں وائرس سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
خبررساں ادارے اے پی کے مطابق جاپان میں پہلی مرتبہ مجموعی طور پر 500 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بزرگوں کی جان کو زیادہ خطرہ پیدا بڑھ گیا۔
خیال رہے کہ جاپان میں طویل عمریں ہونے کی وجہ سے بزرگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
اگرچہ جاپان نے لاک ڈاؤن کے بجائے ایمرجنسی نافذ کردی ہے لیکن ٹوکیو کے مرکزی شاہراوں پر آمد و رفت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
بھارت میں متاثرہ علاقے سیل
دوسری جاب ایک ارب 30 کروڑ نفوس پر مشتمل آبادی کے ملک بھارت میں گزشتہ ہفتے سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکام نے ان علاقوں کو سیل کردیا جہاں سے کیسز سامنے آئے۔
بھارت کے وزارت صحت کے مطابق تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہزار سے تجاویز کر گئی جبکہ 166 افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
علاوہ ازیں اوڈیشہ ریاست کے وزیراعلیٰ نے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی۔
اٹلی اور اسپین میں اموات
اٹلی اور اسپین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور ان کی اموات میں بتدریج کمی ریکارڈ کی گئی جہاں اب تک مجموعی طور پر 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب امریکا کے شہر نیویارک میں بھی وائرس کے عدم پھیلاؤ سے مثبت اشاریے سامنے آرہے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے اعداد شمار جمع کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق امریکا، اسپین اور اٹلی میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بالترتیب 4 لاکھ 32 ہزار، ایک لاکھ 48 ہزار اور ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد ہوگئی۔
علاوہ ازیں امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 90 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔
امریکا میں اب تک سب سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز یعنی 4 لاکھ 30 ہزار سامنے آئے ہیں جبکہ نیویارک میں گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ اموات 779 ریکارڈ کی گئیں۔
نیویارک کے گورنر کوومو نے کہا کہ بری خبریں دراصل خوفناک ہیں، ہسپتال میں داخلے کی شرح کم ہورہی ہے جبکہ بہت سارے مرنے والے ابتدائی مرحلے میں بیمار ہوئے تھے۔
برطانوی وزیراعظم کی ہسپتال میں دوسری رات
کورونا وائرس سے متاثرہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔
حکام نے بتایا وائرس کی علامات کی وجہ سے انہوں نے دوسری رات بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں گزاری۔
متعدی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فوکی نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس شواہد کی بنیاد پر بالآخر ملک کو دوبارہ کھولنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے کہ سماجی فاصلہ وائرس کے عدم پھیلاؤ کا باعث بنتا ہے۔
لیکن انہوں نے کہا کہ ابھی وقت نہیں آیا ہے کہ ایسے اقدامات کی اٹھائیں جائیں۔
نائب صدر مائیک پینس نے خبردار کیا کہ فلاڈلفیا میں وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور واشنگٹن، ڈی سی، لوزیانا شکاگو، ڈیٹرایٹ اور کولوراڈو میں بھی وبائی صورتحال میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
اطالوی وزیر اعظم جیوسپی کی جانب سے اعلان کیے جانے کا امکان ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کب تک برقرار رہے گی۔
اسپین جہاں 14 ہزار افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، کے وزیر بجٹ ماریا جیسیس نے اسپین میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ 26 اپریل سے معمولات زندگی بحال ہوجائے گی۔
دوسری جانب فرانسیسی حکام نے تفصیلات فراہم کیے بغیر ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے سے متعلق بات کرنا شروع کردی۔
صدر کے دفتر کے مطابق 15 اپریل کو ختم ہونے والے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی جائے گی۔
خیال رہے کہ فرانس میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب رواں ہفتے کے آغاز میں آسٹریا اور جمہوریہ چیک نے پابندیوں میں نرمی لانے کے منصوبوں کا اعلان کیا کردیا۔
معاشی بحران کا شکار مملک نے بھی معمولات زندگی کو بحال کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
خصوصی طور پر فرانس اور جرمنی میں وائرس کی وجہ سے کساد بازاری کا شکار ہوگیا ہے۔
جاپان کی جانب سے مجموعی گھریلو پیداوار کے حوالے سے رواں سہ ماہی 25 فیصد معاہدے پر دستخط کا امکان ہے جو 1955 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
اسرائیل میں 6 افراد ہلاک
اسرائیل میں وائرس سے مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 79 ہوگئی۔
اسرائیل کی وزارت صحت نے جمعرات کی صبح 6 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ ہلاکتوں میں سے ایک 84 سالہ شخص بھی شامل ہے جو جنوبی شہر بیرسببہ میں مشان میں رہائش پذیر رہتا تھا جبکہ اسی شہر سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 351 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 165 افراد کی حالت سنگین ہے۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان7 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































