تازہ ترین
جنگ بندی کے اعلان کے ایک روز بعد یمن میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا

سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے ایک روز بعد ہی حکومتی کنٹرول والے علاقے میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی برائے کووِڈ19 نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ ’صوبہ حضر موت میں کورونا وائرس کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا‘۔
بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومتی کمیٹی نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات آج جاری کرنے کا وعدہ کیا اور تمام احتیاطی اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں۔
امدادی تنظیموں نے خبردار کیا تھا کہ اگر کورونا وائرس نے یمن کے خستہ حال نظامِ صحت کو نشانہ بنایا تو اس کے اثرات تباہ کن ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل ہی سعودی فوجی اتحاد نے یمن میں یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے فوری طور 2 ہفتے کے لیے جنگ بندی کے اس اعلان پر کوئی ردِ عمل سامنےنہیں آیا تھا۔
تاہم حوثی پولیٹکل کونسل کے سیکریٹری یاسر الحوری نے اس سلسلے میں کہا تھا کہ سعودی اتحاد نے ’ہر جنگ بندی کے اعلان کی خلاف ورزی کی ہے‘۔
چنانچہ اگر یہ جنگ بندی برقرا رہتی ہے تو 2018 کے اواخر میں سویڈن میں اقوامِ متحدہ کی ثالثی سے ساحلی شہر حدیدہ میں جنگ بندی پر اتفاق کے بعد یہ پہلی پیش رفت ہوگی۔
دوسری جانب اس فوجی اتحاد کے اہم رکن متحدہ عرب امارات، جس نے گزشتہ برس اس تنازع کے تیزی سے بے قابو ہونے پر اپنی فوجیں واپس بلالی تھیں، نے سعودی عرب کے اقدام کو ’دانشمندانہ اور ذمہ دارانہ اقدام’ قرار دیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں مارچ 2015 میں فوجی مداخلت کا آغاز کیا تھا۔
سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا کہ جنگ بندی میں توسیع کی جاسکتی ہے جس سے تنازع کے سیاسی حل کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
جنگ بندی کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ سعودی عرب تیل کی قیمتوں میں کمی کا سامنا کررہا ہے۔
خیال رہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی اتحاد کے درمیان گزشتہ 5 سال سے جاری جنگ کے دوران ہزاروں شہری مارے جاچکے ہیں اور اقوامِ متحدہ، یمن کی صورتحال کو بدترین انسانی المیہ قرار دے چکا ہے۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان7 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































