تازہ ترین
عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

عالمی ادارہ نے کہا ہے کہ یوروپی ممالک میں عالمی وبا کے کیسز میں کچھ کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے، تاہم افریقہ سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑ ھ رہے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے تمام ممالک کے لئے کورونا وائرس سے متعلق وارننگ جاری کی گئی ہے، جس میں لاک ڈاءون کی مدت مزید بڑھانے کو کہا گیا ہے ۔
ادارہ کا کہنا ہے کہ اگر لاک ڈاءون میں نرمی کی گئی تو اس کے نتاءج مہلک ثابت ہو سکتے ہیں ۔ کے این ایس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے دنیا کے ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ لاک ڈاءون میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہوگی ۔ کئی ممالک میں اقتصادی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاءون میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوروپی ممالک میں عالمی وبا کے کیسز میں کچھ کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے، تاہم افریقہ سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑ ھ رہے ہیں ۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈورس نے مزید کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت لاک ڈاءون میں نرمی سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لئے کچھ ملکوں کے ساتھ کام کر رہا تھا ۔ اور آپ جانتے ہیں کہ کئی ممالک شہریوں کے گھروں پر رہنے کی پابندی ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گھیبریوسس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاوَن جلد ہٹانے سے طویل عرصے تک منفی معاشی اثرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور یہ وائرس دوبارہ سر اٹھاسکتا ہے ۔
ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ ہ میں معلوم ہے کہ لاک ڈاوَن کے سماجی اور معاشی اثرات نہایت سخت ہیں تاہم ہمارے پاس ان پابندیوں سے نکلنے اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے یہی بہترین راستہ ہے کہ ہم خود وائرس پر حملہ آور ہوں ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام ممالک وبا پر کنٹرول کے لیے بنیادی ہدایات پر عمل کریں ۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی کمزور معیشتیں مزید بحران کا شکار ہوسکتی ہیں ۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ایسے ملکوں کو صحت کو ترجیح دے کر اپنی معیشتوں کو بچانا ہوگا ۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے190 کے قریب ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد17 لاکھ 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
وائرس کی روک تھام کے لیے دنیا کے اکثر ممالک میں لاک ڈاوَن کیا گیا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں منجمد ہوکر رہ گئی ہیں ۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ بیشتر ممالک اس پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات کررہے ہیں ۔ کل تھائی لینڈ نے ملک بھر میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جبکہ آج اسپین کے وزیراعظم ریڈرو سائینچیز نے ملک میں لاک ڈاوَن کی مدت میں 25 اپریل تک توسیع کردی ہے ۔ کل پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا جس میں اس کی منظوری دی جائے گی ۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں شپنگ کنٹرول سسٹم کا اعلان کرے گا: رکن پارلیمنٹ
تہران، ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز (اسٹریٹ آف ہرمز) میں سمندری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے نظام کا آغاز کرے گا۔
علاقائی کشیدگی اور سمندری سلامتی سے متعلق جاری تنازعات کے درمیان، سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ معلومات مشترک کی ہیں۔ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ‘ایکس’ پر لکھا، “ایران نے اپنی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے تحت آبنائے ہرمز میں ایک طے شدہ راستے سے ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر لیا ہے، جس کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف انہی تجارتی جہازوں اور فریقین کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت ہوگی جو ایران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران اس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے لیے فیس (ٹیکس) بھی نافذ کرے گا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
پہلگام سڑک حادثے میں گجرات کے دو سیاح ہلاک، تین زخمی
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں آرو ویلی روڈ پر ہفتہ کے روز ایک سیاحتی ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو سیاح ہلاک جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق سیاحتی ٹیکسی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت باوِن بھاوسر اور نینا کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں گجرات کے رہائشی تھے۔
زخمیوں میں اوِن بھاوسر، اشوک نینا، دونوں ساکنان گجرات اور ڈرائیور رئیس احمد بٹ، ساکن رنگورڈ پہلگام شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے 72 کروڑ روپے کے گندے پانی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے بارہمولہ اور راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی تخمینی لاگت بالترتیب 37.96 کروڑ روپے اور 34.43 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دونوں شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور گندے پانی کے انتظام کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ترجمان نے ہفتہ کو بتائی۔
عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ان منصوبوں سے سیوریج کے سائنسی طریقے سے ٹھیک کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جائے گا اور بارہمولہ و راجوری کے رہائشیوں کی صحت، صفائی اور مجموعی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے سوچھ بھارت مشن (اربن) 2.0 کے کیپیکس جزو کے تحت میونسپل کونسل بارہمولہ اور میونسپل کونسل راجوری کے لیے استعمال شدہ پانی کے انتظام کے منصوبوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی ہیں۔
ان ڈی پی آرز کا تکنیکی جائزہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر نے لیا ہے۔ ان منصوبوں پر سیکوینشل بیچ ری ایکٹر (ایس بی آر) ٹیکنالوجی کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا، جو ایک ہی مرحلے میں حیاتیاتی طریقے سے گندے پانی کے مؤثر علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ منصوبے بارہمولہ اور راجوری میں صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور پائیدار گندے پانی کے علاج کے نظام قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے ہیں۔ دونوں منصوبوں کو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان7 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا4 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا4 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان5 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا7 days agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
ہندوستان6 days agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
تازہ ترین7 days agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا5 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoسخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
دنیا7 days agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا






































































































